ª!ª ڈاکٹر اسرار احمد پر پابندی ª!ª

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

آبی ٹوکول

محفلین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے


ایک خبر ای میل پر موصول ہوئی آپ سب سے شئیر کرتا ہوں

جس کے مطابق ڈاکٹر اسرار صاحب کے کچھ بیانات کی وجہ کیو ٹی وی اور آے آر وائی کے تمام چینلز پر ان کے پروگرامز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے ۔


امیل یہ ہے ۔

Asalam o Alicum all the muslim community

Today the CEO of the ARY Salman Iqbal said in a press conference that QTV close the programme of Dr. Israr due the wrong and heartly shoked statement. The ARY family also condeme the statement of Dr. Israr and completly close the all programms of Dr. Israr on ARY network.

Allah Hafiz

Muhammad Javaid Awami
0300-6946709

بشکریہ نوید بھائی ۔ ۔ ۔ ۔ ۔
ڈاکٹر صاحب پر پابندی کی وجہ جاننے کے لیے یو ٹیوب کا درج زیل ربط دیکھیئے ۔
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=hCqakl9tMp8[/ame]
اور اس کے جواب کے طور پر اہل تشیع حضرات کا رد عمل آیا ہے وہ بھی درج زیل ربط پر دیکھا جاسکتا ہے ۔ ۔ ۔
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=G-11qHFWKSw[/ame]
اور اس کے جواب کے طور پر ڈاکٹر صاحب کی وضاحت درج زیل لنک ۔
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=BhQ3bUJkcbk[/ame]
 

مسٹر گرزلی

محفلین
ان میں سے کوئی بھی وڈیو نظر نہیں آرہی۔۔براہ مہربانی یوٹیوب URl علی حدہ سے لکھ دیں تا کہ یوٹیوب سے ہی دیکھ لی جائے ۔۔شکریہ۔
 

گرو جی

محفلین
میرے پاس یوٹیوب بینڈ ہے کیا آپ ان ویڈیوز کا متن پیش کر سکتے ہیں‌
شکریہ
 

منہاجین

محفلین
آپ سب کے لئے ایک خوشخبری ہے کہ مذکورہ حدیث کی جرح و تعدیل کے حوالے سے 25 جون 2008ء بروز بدھ Qtv پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا سیرحاصل خطاب نشر ہو گا۔

اضافہ کرتا چلوں کہ گزشتہ رات 09:40 بجے سے صبح 02:40 بجے تک (5 گھنٹے مسلسل) اس موضوع کے پہلے نصف حصے پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب ریکارڈ ہو چکا اور اس سلسلے کا دوسرا خطاب آج رات انہی اوقات میں ہو گا۔

یہ خطاب نہ صرف اہلسنت کے عقیدہ کے بیان میں سیدنا علی (ع) اور دیگر اہل بیت اطہار کی محبت و عقیدت سے مملو ہے بلکہ اس میں خارجیوں کی حقیقت کو بھی بے نقاب کیا گیا ہے کہ کیسے انہوں نے اہل سنت کا نام استعمال کرتے ہوئے بغض علی میں شیعوں کے خلاف محاذ آرائی شروع کر رکھی ہے۔

تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ہونے والے اس خطاب کے دوران لاہور بھر کے علمائے اہلسنت کے علاوہ جامعۃ المنتظر سمیت دیگر شیعہ مراکز سے اہل تشیع علماء بھی بڑی تعداد میں موجود تھے۔

آج رات اس سلسلے کا دوسرا خطاب ہو گا جس میں ڈاکٹر اسرار احمد کی پیش کردہ حدیث کو اسماء الرجال، جرح و تعدیل اور اسناد کے حوالے سے پرکھتے ہوئے اس کی حقیقت بیان کی جائے گی۔ ان شاء اللہ آپ عنقریب یہ دونوں خطابات کیو ٹی وی پر دیکھ سکیں گے۔
 

باسم

محفلین
آج دیواروں پر گستاخ علی رضی اللہ عنہ ڈاکٹر اسرار اور
جانوروں کے ناموں کے سابقے لاحقے کے ساتھ ڈاکٹر صاحب کے نام کی چاکنگ دیکھی تو یہ پراسرار معاملہ کچھ واضح ہوا
:confused:
 

نبیل

تکنیکی معاون
میری گزارش ہے کہ یہاں بات یہ خبر شئیر کرنے تک محدود رہے تو بہتر ہے۔کم از کم ہمیں کسی فرقے یا مکتبہ فکر کے خلاف زہر آلود پراپگینڈے کا حصہ نہیں بننا چاہیے۔
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top