آؤ نوحہ کریں

اظہرالحق

محفلین
آؤ نوحہ کریں
اس سانحے کا جو ابھی پیش آنا ہے
آؤ ماتم کریں
اس حادثے کا جو ابھی ہونا ہے
آؤ چیخیں چلائیں
کہ شاید کسی کی نیند کھل جائے
آؤ روئیں رلائیں
کہ کوئی دل پسیج جائے
آؤ اپنی آہ و بکا سے
اس ظلم کو ننگا کر دیں
آؤ اپنے بین سے
قیامت برپا کردیں
آؤ ۔ ۔ زندگی کو بچا لیں
اور اگر چپ ہی رہنا ہے
تو آؤ
آج مل کہ ہم
خود کشی کر لیں ۔ ۔ ۔
 
جاویداقبال

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ،
کے بعدعرض یہ ہے کہ بھائی اظہرآپکی یہ نظم پڑھی لیکن پڑھ کرافسوس ہواکہ ہم مسلمان بھائی بھی اسی طرح سوچتے ہیں کیونکہ ہمارے مذہب میں خودکشی توویسے ہی حرام ہے دوسرااسکی ترغیب تویہ بھی اسی زمرے میں آتی ہے۔ اورخودکشی کاخیال اس وقت آتاہے جب انسان امیدکادامن چھوڑکرمایوسی ہوجاتاہے۔ اورمایوسی ویسے ہی گناہ ہے۔ ہمیں ہمت نہیں ہارنی چاہیں حالات چاہے اچھے ہوں یابرے ان کاڈٹ کرمقابلہ کرناچاہیے۔ جب تک آپ ان کامقابلہ نہیں کریں گے تووہ ٹھیک کیسے ہوں گے۔ اورباقی جوہوتاہے وہ منظورخداہوتاہے اپنی پوری ہمت اورتوانائیاں صرف کرنی چاہیں اورنتیجہ خداپرچھوڑدیناچاہیے ۔ اورخداتعالی انسان پراس کے ظرف سے زیادہ وزن نہیں ڈالتا۔ وہ بہترسمجھتاہے اورجسطرح سوناآگ میں پک کرکندن ہوتاہے انسان حالات سے مقابلہ کرکے کندن بنتاہے اورامیدرکھیں اورکوشش جاری رکھیں انشاء اللہ اللہ تعالی کے فضل سے مسلمانوں کے حالات بہتر ہوں گےاورانشاء اللہ انکووہ عروج ضرورملے گا۔ بات ہے محنت اورلگن کی۔ کیونکہ ہرعروج کے بعدزوال اورہرزوال کے بعدعروج ضرورہوتاہے اوررات کے بعدصبح کاسورج ضرورطلوع ہوتاہے ۔ تومیرے دوست مایوس نہیں ہونااپنی سعی اورتوانائیاں صرف کریں باقی سب کچھ خداپرچھوڑدیں۔
اللہ تعالی ہماری حالت زارپررحم کرے اورہم کواس امتحان سے سرخروکرے (آمین ثم آمین)
والسلام
جاویداقبال
 
اظہرالحق

محفلین
javediqbal26 نے کہا:

شکریہ جاوید آپکے جواب کا ، نہیں میں مایوس نہیں ہوں ، اور نہ ہی یہ مشورہ مایوسی کا نقیب ہے ، اصل میں یہ صرف ہماری خاموشی کی سزا ہے ، اس خودکشی کا مطلب وہ نہیں جو آپ نے سمجھا ہے ، (معذرت کے ساتھ) بلکہ یہ وہ خودکشی ہے جو ہم سب کرنا چاہ رہے ہیں ، “خاموش“ رہ کر ۔ ۔

آپ نے اس نظم کا انجام دیکھا ہے آغاز پر بھی تو کچھ کہیں ۔ ۔ ۔

اگر چہ بت ہیں جماعت کی آستینوں میں
مجھے ہے حکم آذاں ۔ ۔ لا الہ الا للہ

اور میں یہ بھی جانتا ہوں کہ “ذرا نم ہو یہ مٹی بہت زرخیز ہے ساقی“ میں سوچتا ہوں کہ شاید نوحہ کرنے سے ہی ۔ ۔ ۔ یہ نمی آ جائے ۔ ۔ ۔ اور تو ہم کچھ کر نہیں پا رہے ۔ ۔ بول تو سکتے ہیں نا ۔ ۔ ۔ کوئی تو بولے ۔ ۔
 
Top