آؤ پھر شادی کریں

حسینی

محفلین
بقول ڈاکٹر یونس بٹ:
مرد حضرات کو ہمیشہ بچے اپنے۔۔۔۔ اور بیوی دوسرے کی اچھی لگتی ہے۔۔۔
 

ام اریبہ

محفلین
پتہ نہیں بعض لوگوں کو مظلوم بننے کا اتنا شوق کیوں ہوتا ہے۔ صرف دوسری شادی میں ہی مذہب یاد آتا ہے مذہب کی طرف سے دی ہوئی رعائتیں یاد آتی ہیں باقی دوسری باتیں جس میں اپنی طرف سے بھی کچھ دینا پڑ رہا ہو وہ یہ کہ کر لوگ بھول جاتے ہیں کہ یہ کام سنت ہے واجب یا فرض تو نہیں نا
میں آپ کے ساتھ ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:)
 
صائمہ سسٹر!
  1. بدقسمتی سے آپ کی پہلی بات صد فیصد نہیں تو اسی نوے فیصد تک بالکل درست ہے۔ :eek:
  2. میرا مطلب بھی یہی تھا کہ کم از کم دوسری شادی تو ضرور مطلقہ اور بیوہ یا ایسی خواتین سے کی جائے جو کسی جسمانی معذوری کے سبب رشتہ سے محروم ہو۔
  3. یہ خواہش تو بالکل فطری ہے۔ اس میں تو کوئی مضائقہ نہیں، بشرطیکہ خود مرد باپ بننے کی اہلیت رکھتا ہو۔ ایسا بھی ہوتا ہے کہ نقص تو مرد میں ہو، اور وہ اولاد کے لئے شادیوں پہ شادی کرتا چلا جائے :eek:
  4. جی بالکل۔ میں نے بھی ”زمینی حقائق“ ہی بیان کئے ہیں کہ اس وقت لگ بھگ ایک کروڑ پاکستانی خواتین ”اضافی“ ہیں، جنہیں کبھی بھی کوئی شوہر نہیں مل سکتا، الا یہ کہ پہلی بیویاں اپنے شوہر کی نعمت ان کے ساتھ شیئر کرنے کی قربانی دینے کے لئے فی سبیل اللہ تیار ہوجائیں :p
  5. اسی کو تو قربانی کہتے ہیں کہ اگر آپ کے پاس ایک روٹی، ایک شوہر ہے تو آدھی روٹی اور آدھا شوہر اپنی کسی محروم بہن کے ساتھ شیئر کریں تاکہ آخرت میں اللہ آپ کو اجر عظیم سے نوازے :)
اگر کوئی بات ناگوار لگے تو پیشگی معذرت۔ مقصد صرف ایک اہم قومی مسئلہ کی طرف عوام کی توجہ مبذول کرانا ہے۔ یہ کوئی انفرادی معاملہ یا مسئلہ نہیں ہے بلکہ ایک اجتماعی معاملہ ہے۔ سدا خوش رہئے۔
5 ویں نکتے کے بارے میں عرض ہے کہ ہر بندہ اپنا رزق ساتھ لیکر آتا ہے۔ چاہے وہ دنیا میں آنے والا نیا بچہ ہو یا آپ کے گھر میں آنے والی نئی زوجہ یا کوئی اور۔۔
بلکہ حقیقت یہ ہے کہ آپ کو بھی رزق آپکے زیر کفالت لوگوں کی وجہ سے دیا جاتا ہے۔
مجھے اس بات میں کوئی شک نہیں کہ آج میری جتنی بھی آمدنی ہے اس میں سے اکثر رب کریم مجھے اپنی زوجہ اور اپنی بیٹی کی وجہ سے عطا کرتا ہے۔
اس لئے۔۔ آگے آپ خود سمجھدار ہیں :):)
 
Top