آئسکریم فلیور میں چھپی ہے آپ کی شخصیت

علمِ نجوم کے مطابق زمین، چاند، سورج اور ستاروں کی کسی کے پیدائش کے وقت پوزیشن شخصیت پر بہت زیادہ اثرانداز ہوتی ہے اور ان کو دیکھ کر اس علم کے ماہرین لوگوں کی عادات و فطرت کے بارے میں پیشگوئیاں کرتے ہیں مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ آئسکریم کے مختلف ذائقوں کی پسند بھی یہ راز افشاء کرسکتے ہیں؟

جی ہاں ایسا واقعی ہوتا ہے یعنی آپ کے پسندیدہ آئس کریم فلیور آپ کی شخصیت کے کچھ گوشے سامنے لے ہی آتے ہیں تو جانے کہ آپ کا پسندیدہ ذائقہ آپ کی شخصیت کے بارے میں کیا کہتا ہے۔

ونیلا کے شائقین من موجی یا مضطرب فطرت کے حامل ہوتے ہیں
553f909df2650.jpg


ونیلا آئس کریم کے سادہ ترین فلیورز میں سے ایک ہے مگر اس کو پسند کرنے والے درحقیقت رنگارنگ، من موجی، مثالیت پسند، خطرات مول لینے اور منطق کی بجائے اپنے وجدان پر انحصار کرنے والے ہوتے ہیں۔ شکاگو کے اسمیل اینڈ ٹیسٹ ٹریٹمنٹ اینڈ ریسرچ فاﺅنڈیشن کے ڈاکٹر ایلن ہرسچ کی مطابق ونیلا آئس کریم کو پسند کرنے والے جذباتی اور قریبی رشتوں کو نبھانے میں کامیاب رہتے ہیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ آئس کریم کے پسندیدہ ذائقہ بچپن میں ہی لوگوں کے ذہن میں بس جاتا ہے اور پوری زندگی وہ پسند برقرار رہتی ہے۔

اسٹرابری کے شوقین اپنے آپ میں گم رہتے ہیں
553f909e00186.jpg


ڈاکٹر ایلن کی ہی تحقیق کے مطابق اسٹرابری فلیور کو پسند کرنے والے اکثر متحمل مزاج، مخلص اور اپنے آپ میں گم رہنے والے ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس ذائقے کو ترجیح دینے والے منطقی سوچ اور صاحب فکر ہوتے ہیں۔

چاکلیٹ لورز عاشقانہ مزاج کے حامل ہوتے ہیں
553f909e262b7.jpg


اگر تو آپ چاکلیٹ اسکوپ کو ترجیح دیتے ہیں تو ڈاکٹر ایلن کی تحقیق میں ایسے افراد کو عاشقانہ مزاج اور دیگر کو بہکانے والی فطرت کا حامل قرار دیا گیا ہے، تاہم یہ لوگ زندہ دل، پرکشش، ڈرامائی انداز کے دلدادہ اور کئی مواقعوں پر آسانی سے بیوقوف بھی بن جاتے ہیں۔

کافی فلیور کے شائقین ڈرامائی شخصیت کے مالک
553f909df14c9.jpg


اگر آپ زندہ دل، ڈراما پسند اور زندگی میں ہوش پر جوش کو ترجیح دیتے ہیں تو ممکنہ طور پر آپ کافی آئس کریم کے پرستار ہوں گے۔ تحقیق کے مطابق کافی آئسکریم کو ترجیح دینے والوں کو مستقبل کی پروا نہیں ہوتی اور وہ حال ہی میں مگن رہتے ہیں۔ انہیں کسی بھی رومانوی تعلق میں ہر وقت ہنگامے کی ضرورت محسوس ہوتی ہے۔

چاکلیٹ چپ کے پرستار سخی دل ہوتے ہیں
553f909e04f8e.jpg


اگر آپ ہمیشہ کلاسیک چاکلیٹ چپ آئسکریم کو پسند کرتے ہیں تو یقیناً سخی دل، اپنے کام کے ماہر اور نت نئے شعبوں میں کوشش کرنے سے نہ گھبرانے والی شخصیت کے مالک ہوں گے۔

راکی روڈ فلیور کو چاہنے والے ہوتے ہیں جارحیت پسند
553f909e07ed2.jpg

کریٹیو کامنز فوٹو
اگر چاکلیٹ، نٹس اور مارش میلو کے امتزاج سے سجا فلیور آپ کا پسندیدہ ہے تو زیادہ امکان ہے کہ آپ جارحیت پسند اور دل موہ لینے والی شخصیت کے مالک ہوں گے جو دیگر افراد کی بات پورے تحمل سے سنتا ہو۔۔ ڈاکٹر ایلن کے مطابق ایسے افراد اگر کوئی مقصد طے کرلیں تو اس میں اکثر کامیاب بھی رہتے ہیں تاہم ان کا جارحانہ رویہ ان کے ارگرد کے لوگوں کے دلوں کو ٹھیس بھی پہنچا دیتا ہے۔

بشکریہ ڈان نیوز
جس جس کے منہ میں پانی آیا ہے وہ بازار سے لے کر کھا سکتا ہے یہاں رال مت گرائیں۔۔۔۔۔:drooling::drooling::drooling::drooling:
 

x boy

محفلین
مجھے ڈیری ملک کریمی آئسکریم پسند ہے بچوں کے ساتھ ڈارک چاکلیٹ آئسکریم بھی انجوائے کرتا ہوں۔
کھوئے والی فالودہ قلفی کا بھی دلدادا ہوں۔
کراچی صدر میں چوہدری فرزند علی کی قلفی بہت پسند تھا اب چوہدری صاحب حیات نہیں رہے اور دکان
کو کسی بوہری برادری نے خریدلیا، ذائقہ پہلی جیسی نہیں رہی۔
چوہدری فرزند علی کے بالکل بالمقابل سڑک پار " پشاوری آئسکریم ہے جو گزشتہ چالیس آئسکریم کا بزنس کررہے ہیں
وہ بھی زبردست ہے۔
میں آئسکریم کو انجوائے کرتا ہوں زیادہ سے زیادہ ایک اسکوپ کھاتا ہوں، کیونکہ مجھے معلوم ہے کہ آئسکریم پیٹ بھرنے
کے لئے نہیں کھایا جاتا۔
 

arifkarim

معطل
آسٹرولیجی کو علم کہنا تو خود علم کی توہین ہے۔ اور ویسے بھی انسانی شخصیت اتنی سادہ نہیں کہ آئس کریم فلیورز کے قابو میں آجائے
 

افضل حسین

محفلین
لال رنگ والے آئس کریم جسے کھانے بعد زبان کا رنگ گہرا لال ہوجاتا ہے اور بچے خوش ہوکر اپنی زبان دوسروں کو دکھاتے ہیں:)
اس کے متعلق بھی کچھ بتایا جائے۔
 
لال رنگ والے آئس کریم جسے کھانے بعد زبان کا رنگ گہرا لال ہوجاتا ہے اور بچے خوش ہوکر اپنی زبان دوسروں کو دکھاتے ہیں:)
اس کے متعلق بھی کچھ بتایا جائے۔
ایسی آئس کریم کا تو پتا نہیں لیکن جامن کھانے سے تو زبان کالی ہو جاتی تھی
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہہہ
بہت خوب مزیدار شراکت
آئیس کریم ہونی چاہیئے کم از کم کلو والا پیک ۔۔۔۔۔۔ ونیلا سٹرابری کو چھوڑ کر کوئی بھی فلیور
اور جتنے بھی اندازے ہیں سب ہی مجھ کو مجھ میں دکھتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بہت دعائیں
 
اور اگر کسی پیٹ گرفتہ کو ہر طرح کی ائس کریمز بغیر کسی رنگ و نسل کے فرق کے پسندہوں یا ائس کریم میں "کاک ٹیل" کا قائل ہو تو
 
Top