آئندہ الیکشن میں ووٹ کِس کو دیں ؟؟

اگلا وزیراعظم کِسے ہونا چاھئیے

  • تحریکِ انصاف

    Votes: 8 53.3%
  • پی ایم ایل این

    Votes: 1 6.7%
  • پی پی پی

    Votes: 0 0.0%
  • ایم کیو ایم

    Votes: 0 0.0%
  • ایم کیو ایم ایچ

    Votes: 0 0.0%
  • عوامی مسلم لیگ

    Votes: 0 0.0%
  • متحدہ مجلسِ عمل

    Votes: 0 0.0%
  • اِن میں سے کوئ بھی نہیں

    Votes: 6 40.0%
  • مارشل لاء

    Votes: 0 0.0%
  • صدارتی نظام

    Votes: 0 0.0%

  • Total voters
    15
یہ ایسا سوال ہے جس سوال نے اِس بار عوام کو پریشان کردینا ہے کیونکہ پچھلی حکومتوں کے عہدیداران کا ملک کے ساتھ سلوک دیکھ چکے ہیں۔ عوام کی ایک اُمید تھی کہ عمران خان صاحب آئیں گے اور وہ پاکستان کو لندن بنا دیں گے ۔ پر لگتا ہے وہ اِس وعدے پر بالکل بھی پورا اُترنے کے اہل نہیں ہیں ، یا تو اُنہیں حکومت کرنے نہیں دی جارہی ،تو اِس کا تو سیدھا سادہ سا ہی جواب ہے اگر عمران خان صاحب حکومت کو چلا نہیں پارہے اور پاکستان میں غریبی اور مہنگائی کی شرح بڑھتی جارہی ہے میں نے ایک دوست سے کہا تو اُس نے کہا کہ یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے پوری دُنیا میں ہی مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے تو میں نے کہا کہ عمران خان صاحب نے آئی ایم ایف اور دیگر ممالک سے جو کورونا کے حوالےس فنڈز لئے ہیں وہ کہاں گئے اُن کا حساب کتاب کون دے گا آپ کے خیال میں کیا عمران خان کو آئیندہ بھی وزیراعظم بننا چاھئیے یا کسی اور کو موقع دینا چاھئیے
 
مارشل لا، صدارتی نظام اور تحریک انصاف تو ایک ہی جیسی آپشن ہیں۔
مارشل لاء میں فوجی حکومت ہوگی
صدارتی نظام میں ایک صدر کا راج ہوگا
تحریک ِ انصاف تو خود ایک پارٹی ہے اِس کو عوام کے ووٹوں کی ضرورت ہوگی اگر اِس پارٹی نے اِن پانچ سالوں میں کوئی غیر معمولی کام نہ کئے تو عوام اِن کو اپنے ووٹوں کی طاقت سے باہر کرسکتی ہے۔
 
جاسم محمد

محفلین
یہ ایسا سوال ہے جس سوال نے اِس بار عوام کو پریشان کردینا ہے کیونکہ پچھلی حکومتوں کے عہدیداران کا ملک کے ساتھ سلوک دیکھ چکے ہیں۔ عوام کی ایک اُمید تھی کہ عمران خان صاحب آئیں گے اور وہ پاکستان کو لندن بنا دیں گے ۔ پر لگتا ہے وہ اِس وعدے پر بالکل بھی پورا اُترنے کے اہل نہیں ہیں ، یا تو اُنہیں حکومت کرنے نہیں دی جارہی ،تو اِس کا تو سیدھا سادہ سا ہی جواب ہے اگر عمران خان صاحب حکومت کو چلا نہیں پارہے اور پاکستان میں غریبی اور مہنگائی کی شرح بڑھتی جارہی ہے میں نے ایک دوست سے کہا تو اُس نے کہا کہ یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے پوری دُنیا میں ہی مہنگائی کی شرح بڑھ رہی ہے تو میں نے کہا کہ عمران خان صاحب نے آئی ایم ایف اور دیگر ممالک سے جو کورونا کے حوالےس فنڈز لئے ہیں وہ کہاں گئے اُن کا حساب کتاب کون دے گا آپ کے خیال میں کیا عمران خان کو آئیندہ بھی وزیراعظم بننا چاھئیے یا کسی اور کو موقع دینا چاھئیے
پہلے آپ ۱۹۸۵ سے بار بار حکومتیں کرنے والوں کا تو حساب لے لیں۔ عمران خان کی باری تو بہت بعد میں آنی ہے
 
یہ ایسا سوال ہے جس سوال نے اِس بار عوام کو پریشان کردینا ہے کیونکہ پچھلی حکومتوں کے عہدیداران کا ملک کے ساتھ سلوک دیکھ چکے ہیں۔
میں اپنے سوال میں پچھلی حکومتوں کو بھی آڑے لے چکا ہوں
 
علی وقار

محفلین
اُنہیں حکومت کرنے نہیں دی جارہی
ایسا ہے تو پھر کیا خان محترم صرف کرسی کا جھولا لینے آئے ہیں، مستعفی ہو جائیں۔ یہ دلیل نا قابل قبول ہے۔ اقتدار میں رہ کر جو کچھ نہ کر پائیں، اُن سے مزید توقع رکھنا بے کار ہے۔
 
علی وقار

محفلین
تحریک انصاف کی یہی کارکردگی رہی تو مرکز میں اگلی حکومت بنانا تقریباًنا ممکن ہے۔ بلدیاتی الیکشنز اور ضمنی انتخابات کے نتائج بہت کچھ بتلا رہے ہیں۔ اسٹیبلشمنٹ کی کوشش یہی لگتی ہے کہ تحریک انصاف اور مسلم لیگ ن کے علاوہ کسی اور پارٹی کو بھی نشستیں ملیں لیکن کم از کم پنجاب کی حد تک ایسا ہونا مشکل دکھائی دیتا ہے۔ اگلے الیکشن میں اس وقت تک پوزیشن کے حساب سے شہباز شریف کا داؤ لگ سکتا ہے۔ نواز شریف اور مریم نواز کی راہ میں بھی اسٹیبلشمنٹ کے چہیتے شہباز شریف حائل ہو سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عمران خان صاحب کو اصل خطرہ شہباز شریف سے محسوس ہو رہا ہے اور وہ انہیں کسی مقدمے میں سزا دلوانا چاہتے ہیں اور نا اہل کروانے کے در پے ہیں۔
 
پر یہاں کی ووٹنگ سے تو لگ رہا ہے کہ اگلی حکومت بھی پی ٹی آئی ہی بنائے گی۔
 
آپ نے ووٹنگ پُول میں پاکستان کی ایک اہم ابھرتی سیاسی جماعت کا نام ہی نہیں لکھا۔اس جماعت کے ووٹرز کی تعداد بھی کروڑوں نہیں تو لاکھوں میں ضرور ہے۔سندھ اسمبلی میں انکی 3 سیٹیں ہیں اور ممکنہ طور پر آنے والے بلدیاتی الیکشن میں صحافی حضرات کی جانب سے ان کا پلڑا پورے پاکستان خصوصاً کراچی میں بھاری ہونے کی پیشگوئیاں کی جا رہی ہیں۔
 
علی وقار

محفلین
پول کا سوال دیکھیے اور ممکنہ جوابات پر غور فرمائیے۔ :)

سوال کچھ یوں ہے: اگلا وزیر اعظم کسے ہونا چاہیے؟ اور جواب میں شخصیات کے نام کے بجائے پارٹیوں کے نام دیے گئے ہیں۔
 
Top