تو کیا اس کا شکنجہ کمزور ہوگیا؟ آئی ایم ایف اور عالمی بینک پر؟حضور، امریکہ تو خود 18 ٹریلین ڈالر کا مقروض ہے:
http://www.usdebtclock.org/
ماہرین ان ساری باتوں کو زہن میں رکھ کر ہی تجزیہ کرتے ہیں،ملکی معیشت ایک اضافی شے ہے۔ اگر بالفرض ملکی معیشت ترقی کر رہی ہو اور آبادی اس سے دگنی رفتار پر بڑھ رہی ہو تو اسے معاشی ترقی نہیں تنزلی سمجھا جاتا ہے۔ مثال کے طور پر آپ کے ملک سے ہر سال 5 لاکھ طلباء اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے میں کامیاب ہوتے ہیں۔ اب کیا آپکی معیشت انہیں روزگار مہیا کر نے میں مددگار ثابت ہوئی ہے؟ اگر وہ 5 میں سے محض 2 لاکھ کو روزگار مہیا کر سکی ہے تو اگلے ساتھ 3+5=8 لاکھ بیروزگار اکٹھے ہو جائیں گے۔
کسی بھی ملک میں معاشی ترقی صرف تب ہی مثبت سمت میں بڑھتی ہوئی کہلاتی جب اس میں روزگار کے مواقع اسکی بڑھتی یا گھٹتی آبادی سے زیادہ ہوں۔ نہیں تو وہ ملک معاشی لحاظ سے کمزور سمجھا جاتا ہے جہاں بے روزگاروں کا راج ہو
ایسے میں جن بیروزگاروں کو اپنے ہی ملک میں کام نہیں ملتا وہ باہر کا رُخ کرتے ہیں۔ اور یوں اس ملک کی کمزور معیشت کا نشان بن جاتے ہیں
تسیں کلے ای سیانے نئیں