داغ آئینہ تصویر کا تیرے نہ لے کر رکھ دیا

آئینہ تصویر کا تیرے نہ لے کر رکھ دیا
بو سے لینے کے لئے کعبے میں پتھر رکھ دیا

ہم نے ان کے سامنے اول تو خنجر رکھ دیا
پھر کلیجا رکھ دیا دل رکھ دیا سر رکھ دیا

زندگی میں پاس سے دم بھر نہ ہوتے تھے جدا
قبر میں تنہا مجھے یاروں نے کیونکر رکھ دیا

دیکھئے اب ٹھوکریں کھاتی ہے کس کس کی نگاہ
روزن دیوار میں ظالم نے پتھر رکھ دیا

زلف خالی ہاتھ خالی کس جگہ ڈھونڈیں اسے
تم نے دل لے کر کہاں اے بندہ پرور رکھ دیا

داغ کی شامت جو آئی اضطراب شوق میں
حال دل کمبخت نے سب ان کے منہ پر رکھ دیا
 

فارقلیط رحمانی

لائبریرین
عمدہ انتخاب کی شیئرنگ کےلیے شکریہ
ہم نے ان کے سامنے اول تو خنجر رکھ دِیا
پھرپ کلیجا رکھ دیا دِل رکھ دِیا سر رکھ دِیا

زندگی میں پاس سے دَم بھر نہ ہوتے تھے جدا
قبر میں پ تنہا ہ مجھے یاروں نے کیونکر رکھ دیا
 

نایاب

لائبریرین
واہہہہہہہہہہ
محترم سید بادشاہ بہت خوب انتخاب
داغ کی شامت جو آئی اضطراب شوق میں
حال دل کمبخت نے سب ان کے منہ پر رکھ دیا
 

mohsin ali razvi

محفلین
1451324_591921634201098_1381371823_n.jpg
 

طارق شاہ

محفلین
میر ، غالب ، داغ کے ساتھ ساتھ، آپ یہاں سب ہی ارکان کو اُن کی اپنی لڑیوں میں فارسی کا ڈوز دیتے رہتے ہیں ۔
کراچی میں آپ کا ایک ہم نام، پیسے لے کر تعویزیں دیتا تھا ، آپ بنا پیسے فارسی ۔ کیا بات ہے !
بہت خوش رہیں۔ عامل شیرازی صاحب :)
@ mohsin ali razvi
 
Top