(خاکہ)
۱۔نام : محمد فرقان
۲۔قلمی نام : محمد فرقان سنبھلی
۳۔ ولدیت : محمد غفران مرحوم
۴۔ تاریخ پیدائش : ۲۰/جون ۱۹۷۳ء
۵۔ پتہ :آفس روزنامہ راشٹریہ سہارا اردو
معرفت کیپٹن عرفان
دیپا سرائے چوک، سنبھل، ضلع مرادآباد (یوپی)
M.9411808585, 9760191625
email:
f.sambhli@gmail.com
Website: http:// f-sambhli.webly.com
Blog :
www.f-sambhli.blogspot.com
۶۔تعلیمی لیاقت : (۱) ڈپلومہ سول انجینیرنگ (یو پی ٹیکنیکل بورڈ)
(۲) ادیب کامل (جامعہ اردو علی گڑھ)
(۳) عالم (عربی فارسی بورڈ یو پی)
(۴) بی اے ۔||| ( بھیم راؤ امبیڈکر یو نیورسٹی آگرہ)
(۵) معلم اردو۔ جامعہ اردو علی گڑھ
(۶) ایم اے (اردو) (بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی آگرہ)
۶۔ زبان : اردو، ہندی، انگریزی
۷۔ صحافت : (۱)روز نامہ راشٹریہ سہارا اردو ( تقریباً۸ سالوں سے )
(۲) ایڈیٹوریل صفحہ پر مضامین:۔ (ا) روز نامہ شاہ ٹائمس (ہندی)مظفر نگر،
(۲) ہمارا سماج اردو دہلی
(۳) جگت کلیان (ہندی) سرائے ترین، مرادآباد (۴) نئے سماج کا درپن سرائے ترین، سنبھل وغیرہ
۸۔اشاعت شدہ مضامین: مختلف جرائد اور اخبارات میں تقریباً(۲۰۰) سے زائد مضامین کی اشاعت ہو چکی ہے ۔
جن اخبارات میں مضامین شائع ہوئے :۔ (۱) روز نامہ راشٹریہ سہارا اردو دہلی (۲) خبردار جدید اردو ہفتہ روزہ دہلی(۳) کاروان اردو ، دہلی (۴) خیر و خبر ، مرادآباد(۵) کھلی خبریں (ہندی)، بریلی (۶) نقوش اردو سنبھل (۷) دینک آج ( ہندی) بریلی(۸) سائنس اور کائنات (اردو) علیگڑھ (۹) روشن چراغ(اردو) امروہہ وغیرہ
جن جرائد میں مضامین شائع ہوئے : ۔(۱) تہذیب الاخلاق (علی گڑھ مسلم یونیورسٹی علی گڑھ)
(۲)مشرقی آنچل دہلی (۳) معرکہ ( دہلی) (۴) ترجمان اہل سنت ( سنبھل) (۵) ہاسیہ اٹیک(دہلی) (۶)ریئل ٹارگیٹ (ہندی) مرادآباد(۷) رہنمائے تعلیم (۸) نور (۹)صوت القرآن وغیرہ
۹۔ نوٹ ۔ انٹر نیٹ میگزین میں بھی مضامین شائع ہوئے ہیں
پہلی کتاب۔مصر قدیم (اشاعت۲۰۰۳ء):۔ عالمی شہرت یافتہ اور پر اسرار مصری تہذیب کی قدیم تاریخ پر مضامین شامل کئے گئے ہیں جس میں قدیم راج شاہی، فراعنہ مصر ،اہرام ،ممی ،حضرت موسیٰؑ اور قاہرہ کا عجائب گھر و غیرہ پر جامع معلومات فراہم کی گئی ہیں ۔ ملک بھر میں اور پاکستان میں بھی کتابیں فروخت ہوئی ہیں ۔ حکومت ہند کے ایچ آر ڈی وزارت کے تحت کام کرنے والے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان دہلی نے ملک بھر کی لائبریریوں میں بھیجنے کے لئے کتاب کی (۱۰۰) کاپیاں بلک پرچیز اسکیم کے تحت خریدی ہیں ۔ رضا لائبریری را مپور نے بھی کتاب خریدی ہے دوسرے ایڈیشن کی اشاعت عنقریب ہونے کی امید ہے ۔کئی میعاری اخبارات اور رسائل جن میں عالمی سہارا، باجی، رہنمائے تعلیم، آج کل وغیرہ نے کتاب پر تبصرے شائع کئے ہیں ۔
(۱۰) اردو صحافت اور ضلع مرادآباد(۲۰۰۸):۔ ضلع مرادآباد میں اردو صحافت کے آغاز و ارتقا پر روشنی ڈالنے کی کوشش اس کتاب میں کی گئی ہے ۔ ساتھ ہی مولانا آزاد محمد علی جوہر وغیرہ کی صحافت پر بھی نگاہ ڈالی گئی ہے نیز مرادآباد کے صحافیوں کا بھی مختصر جائزہ لیا گیا ہے ۔
نوٹ:۔ ’’اردو صحافت اور ضلع مرادآباد‘‘ اور ’’آئینہ فلکیات‘‘ کتابیں عنقریب انٹر نیٹ پر شائع ہونے والی ہیں ۔ سنبھل کے شعرا اور ادباء کا تذکرہ اور تاریخ سنبھل کے موضوعات پر کتب زیر ترتیب ہیں ۔
انعامات اور اعزازات: (۱) نہرو یوا کیندرپرتبھا اکادمی سنبھل نے صحافتی خدمات کے لئے ایوارڈ سے نوازا
(۲)قومی سطح کا یو پی اردو اکادمی ایوارڈ برائے ۲۰۰۴ ’’آئینہ فلکیات‘‘ کتاب پر حاصل ہوا۔
(۳) یو پی جنرل نالج کمپٹیشن کمیٹی سنبھل کے ذریعہ صحافتی اور قلمی خدمات کے اعتراف میں ’’سرسوتی النکرن ‘‘ ایوارڈ۲۰۰۵ (صوبائی سطح)سے نوازا گیا۔
(۴) مرادآباد میں منعقدہ ضلع سطح کے اجلاس میں نہرو یوا کیندر سنگٹھن مرادآباد کے ذریعہ ’’یوا لیکھک ایوارڈ ‘‘ ۲۰۰۷ء سے نوازا گیا ۔
(۵) یو۔پی۔ حکومت کے ذریعہ صوبہ کے سب سے بڑے اعزاز ’’یش بھارتی‘‘ایوارڈ کیلئے نا مزد کیا گیا ہے ۔
(۶)مانوادھیکار جن نگرانی سمیتی نے اردو زبان و ادب کی خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا ہے
(۷) بہار اردو اکادمی سے ’’آئنہ فلکیات ‘‘کوایوارڈ سے نوازا ہے (۲۰۰۸)۔
عہدے ودیگر مصروفیات : (۱) جنرل سکریٹری ۔ مصور سبزواری ادبی سوسائٹی ۔سنبھل
(۲) انچارج شعبہ ادب۔یوپی سامانیہ گیان پرتیوگیتا سمیتی رجسٹرڈ سرائے ترین، سنبھل
(۳) صدر۔ پیراڈائز لسنرس کلب، سنبھل
(۴)خزانچی۔ عاشق پبلک لائبریری ، سنبھل
(۵) رکن ۔ریڈیو وائس آف رشین فرینڈس کلب و ایجوکیشنل سوسائٹی سہارنپور( رجسٹرڈ)
(۶) سینرٗ نائب صدر۔ پترکار سنگھ سنبھل
(محمد فرقان سنبھلی)