تیرہویں سالگرہ آئیوڈین کی کمی!

فرقان احمد

محفلین
ایک عاشقِ نامُراد سے جب عشق میں 'مسلسل' ناکامی کا سبب پوچھا گیا تو خود پر ہی برس پڑے، فرمانے لگے، 'ارے میاں! رقیبوں کو کاہے کو کوسیں ہم! جو سچ پوچھو توہم میں ہی کوئی کمی رہی ہو گی، چاہے یہ کمی آئیوڈین ہی کی کیوں نہ ہو۔' :crying1:

صاحب! حضرتِ انسان کو یوں بھی کہاں زیب دیتا ہے کہ کاملیت کا دعویٰ کرے۔ ایک چھوڑ، ہزار خامیاں ہمارے اندر ہوں گی۔ پر ہمیں بتائے کون، سمجھائے کون؟ پس یہی محرک ہے اس لڑی کے آغاز کا۔ اس لڑی میں محفلین ایک دوسرے کو بتلائیں گے کہ ہمارے اندر کیا کمی ہے؟ کون سی خوبی ہم اپنے اندر پیدا کر لیں تو ہماری شخصیت کو چار چاند لگ سکتے ہیں؟ تو چلیے پھر، ہم بھی نئے چاند چڑھاتے ہیں؟ :daydreaming:

فی الحال تو طرزِ تحریر سے ہی ہم ایک دوسرے کی شخصیت کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ ہم ایک دوسرے کے بارے میں کتنا جانتے ہیں، اس کا اندازہ تیرہویں سالگرہ کے حوالے سے شروع کردہ ابتدائی لڑیوں میں ہمیں بخوبی ہو چکا ہے۔ :) اس لیے اس لڑی میں شریک نہ ہونے کا کوئی بہانہ نہ چلے گا۔

نوٹ :محفلین سے گزارش ہے کہ ہر مشورے کو دل پر نہ لیں اور مشورہ دینے والوں سے گزارش ہے کہ ہر طرح کے تعصب کو ایک طرف رکھ کر ہر ممکن حد تک غیر جانب داری سے مشورہ عنایت فرمائیں۔

سائیڈ آفر: ہم سے نالاں محفلین بھی ادب کے دائرے میں رہ کر دل کی بھڑاس نکال سکتے ہیں۔ :bringiton:
 
فرقان احمد

محفلین
انجمن ستائشِ باہمی کے درمیان
خوگرِ حمد سے تھوڑا سا گلہ بھی سن لے
کی دال مشکل ہی گلے۔ :)
تابش بھائی! ایک تو آپ کا یہ بڑا مسئلہ ہے کہ لڑی کے آغاز میں ہی محفلین کو بھگا دیتے ہیں۔ بس یہ خامی آپ کے اندر سے نکل جائے تو محض پندرہ بیس خامیاں مزید رہ جائیں گی۔ :)
 
فاخر رضا

محفلین
ایک عاشقِ نامُراد سے جب عشق میں 'مسلسل' ناکامی کا سبب پوچھا گیا تو خود پر ہی برس پڑے، فرمانے لگے، 'ارے میاں! رقیبوں کو کاہے کو کوسیں ہم! جو سچ پوچھو توہم میں ہی کوئی کمی رہی ہو گی، چاہے یہ کمی آئیوڈین ہی کی کیوں نہ ہو۔' :crying1:

صاحب! حضرتِ انسان کو یوں بھی کہاں زیب دیتا ہے کہ کاملیت کا دعویٰ کرے۔ ایک چھوڑ، ہزار خامیاں ہمارے اندر ہوں گی۔ پر ہمیں بتائے کون، سمجھائے کون؟ پس یہی محرک ہے اس لڑی کے آغاز کا۔ اس لڑی میں محفلین ایک دوسرے کو بتلائیں گے کہ ہمارے اندر کیا کمی ہے؟ کون سی خوبی ہم اپنے اندر پیدا کر لیں تو ہماری شخصیت کو چار چاند لگ سکتے ہیں؟ تو چلیے پھر، ہم بھی نئے چاند چڑھاتے ہیں؟ :daydreaming:

فی الحال تو طرزِ تحریر سے ہی ہم ایک دوسرے کی شخصیت کا جائزہ لے سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ہم ایک دوسرے کے بارے میں کتنا جانتے ہیں، اس کا اندازہ تیرہویں سالگرہ کے حوالے سے شروع کردہ ابتدائی لڑیوں میں ہمیں بخوبی ہو چکا ہے۔ :)

نوٹ :محفلین سے گزارش ہے کہ ہر مشورے کو دل پر نہ لیں اور مشورہ دینے والوں سے گزارش ہے کہ ہر طرح کے تعصب کو ایک طرف رکھ کر ہر ممکن حد تک غیر جانب داری سے مشورہ عنایت فرمائیں۔

سائیڈ آفر: ہم سے نالاں محفلین بھی ادب کے دائرے میں رہ کر دل کی بھڑاس نکال سکتے ہیں۔ :bringiton:
اب کی دیکھ کیا بدلہ لیتا ہوں
 
Top