تیرہویں سالگرہ آئیوڈین کی کمی!

فرقان احمد

محفلین
ہمارا خیال تھا کہ آئیوڈین کی کمی سے سفر کا آغاز کریں گے اور معزز محفلین 'روایتی محبت و شفقت' کا ایسا مظاہرہ فرمائیں گے کہ 'پائیوڈین' کی کمی پڑ جائے گی تاہم ایسے سلجھے ہوئے محفلین تو رب تعالیٰ کی خاص عطا ہیں جس پر باری تعالیٰ کا جتنا شکر بجا لایا جائے، کم ہے۔
 

نور وجدان

لائبریرین
جن شخصیت کو ہم اپنے تختہِ مشق بطور ستم لانے لگے ہیں ان کے میٹھے پھیکے واروں سے یہ دھاگہ بچائے تو بچائے وہ ہمیں نہ چھوڑیں گے . پہلے پہل سب سے ہنس ہنس کے ملتے ہیں تاکہ سب ان کی خوش اخلاقی کا بھرم رکھیں... ٹھیٹ پنجابی ہونے کے باوجود زبان پر سرائیکی کا ہلکا سا ٹچ موجود رہتا ہے. اردو لکھنے میں اچّھی تو ہے مگر یہ زیادہ لکھتے نہیں کہیں رائٹر شائٹر کے سابقے لاحقے ان کے ساتھ لگ نہ جائیں. ان کے ایسے سابقے لاحقے لگانے پر اعتراض نہ ہوتا گر نام انکا گرانڈیول سا نہ ہوتا... عوامی سطح پر مقبول ہونے کے لیے کافی سیاست کی. اس لیے بلیک موومنٹ کے سرابراہ بھی رہ چکے ہیں. دوسروں کی عزت جھک جھک کے اتنی کرتے ہیں کہ گمان ہونے لگتا ہے کہ شاید "کُُب " پیدائشی ہے .. ان کی سب سے بڑی کمی محفل میں کم سے کم وقت صرف کرنا ہے. ایک وقت تھا ہر وقت عبدالقیوم چوہدری کی صدائیں گُونج رہی ہوتی تھیں اب ایسے غائب کہ مجال ہو جو اک مبارک باد کا دھاگہ بنا ہو کہ اتنے دنوں میں ہزار مراسلے کرتے فلاں منصب پر تعینات ہوئے ہیں ... سالگرہ کی خبر سنتے ہی کبھی اک کونے سے جھانکتے تو کبھی دوسرے سے تاکہ شکوہ بھی نہ کرسکے کوئی .... چونکہ کمی بتانی تھی اسلیے خوبیاں ہم نے چھپاکرکے رکھ دیں تاکہ پائیوڈین بوقت ضرورت یوز کی جاسکی وہ نہیں تو آئیو ڈیکس بھی استعمال کی جاسکتی ہے .....
 

فرقان احمد

محفلین
جن شخصیت کو ہم اپنے تختہِ مشق بطور ستم لانے لگے ہیں ان کے میٹھے پھیکے واروں سے یہ دھاگہ بچائے تو بچائے وہ ہمیں نہ چھوڑیں گے . پہلے پہل سب سے ہنس ہنس کے ملتے ہیں تاکہ سب ان کی خوش اخلاقی کا بھرم رکھیں... ٹھیٹ پنجابی ہونے کے باوجود زبان پر سرائیکی کا ہلکا سا ٹچ موجود رہتا ہے. اردو لکھنے میں اچّھی تو ہے مگر یہ زیادہ لکھتے نہیں کہیں رائٹر شائٹر کے سابقے لاحقے ان کے ساتھ لگ نہ جائیں. ان کے ایسے سابقے لاحقے لگانے پر اعتراض نہ ہوتا گر نام انکا گرانڈیول سا نہ ہوتا... عوامی سطح پر مقبول ہونے کے لیے کافی سیاست کی. اس لیے بلیک موومنٹ کے سرابراہ بھی رہ چکے ہیں. دوسروں کی عزت جھک جھک کے اتنی کرتے ہیں کہ گمان ہونے لگتا ہے کہ شاید "کُُب " پیدائشی ہے .. ان کی سب سے بڑی کمی محفل میں کم سے کم وقت صرف کرنا ہے. ایک وقت تھا ہر وقت عبد القیوم چودھری کی صدائیں گُونج رہی ہوتی تھیں اب ایسے غائب کہ مجال ہو جو اک مبارک باد کا دھاگہ بنا ہو کہ اتنے دنوں میں ہزار مراسلے کرتے فلاں منصب پر تعینات ہوئے ہیں ... سالگرہ کی خبر سنتے ہی کبھی اک کونے سے جھانکتے تو کبھی دوسرے سے تاکہ شکوہ بھی نہ کرسکے کوئی .... چونکہ کمی بتانی تھی اسلیے خوبیاں ہم نے چھپاکرکے رکھ دیں تاکہ پائیوڈین بوقت ضرورت یوز کی جاسکی وہ نہیں تو آئیو ڈیکس بھی استعمال کی جاسکتی ہے .....
واہ! کیا تیکھے تیکھے وار ہیں! :)
 

نور وجدان

لائبریرین
تابش بھائی میں اک کمی شدت سے تھے کہ شاعر کو متشاعر لکھتے تھے. سارے محفلین سمجھا سمجھا کے تھک گئے نام بھی شاعرانہ، کام بھی تو کیوں نہ فن پہ طبع آزمائے کی جائے. اعتماد کی شدید کمی تب دور ہوئی جب وارث بھائی نے ان کو آیوڈین ملا نمک پلانا شروع کردیا، تبھی ان کے بعد مدیر کی سیٹھ سنبھالتے شاہد آفریدی کی سی بلّے بازی کی(شاعری میں) ب کہ سارے محفلین نے سینے پر رکھ ہاتھ سانس روک لی ... یہ ہوتا ہے دیے سے دیا جلانا مگر تابش بھائی نے اس روایت کی قطعا پروا نہ کی نہ سلسلہ بڑھا یا ورنہ عدنان بھائی کی آہوں کی پروا کرلیتے کجا اسکے کہ کثرت مراسلت سے اپنی ُُکرسی پر ایسے قبضہ کیا گویا ایلفی لگی ہو. اب جہاں جاتے ہیں سب ان کو ان کے نام کے ساتھ جب تک مدیر کا صیغہ نہ دیکھ لیں چین کا سانس نہیں لیتے ... ابھی کے لیے اتنا ہی کہ یہ نہ ہو ٹماٹر برسنے شروع ہوجائیں
 
Top