میں نے اس لنک پر
http://www.urduweb.org/mehfil/viewtopic.php?t=6980&start=15
اپنے بلاگ پر ایک تجربے کا ذکر کیا تھا۔ اس سے پہلے میں یہاں کسی ایسے طریقے پر بات کر چکا تھا جس کے استعمال سے کسی بھی بلاگ پوسٹ پر اس کے اردو الفاظ کی انگلش لکھی جائے۔
اس کا ایک جزوی سا حل میں نے تلاش کیا ہے۔ لیکن اس تجربے میں میں ناکام ہوا ہوں۔ اس نے کام نہیں کیا۔ میری رسائی صرف قدیر تک تھی تو اس کے مطابق اس کو آفلائن اشتہارات نظر آ ہے تھے۔ اب مجھے اس کی سمجھ نہیں لگ سکی کہ وہ کیا کہنا چاہتا تھا۔
ابھی میں باقی لوگوں کو جو ورڈ پریس استعمال کرتے ہیں اس پر مزید تجربے کرنے کی دعوت دونگا۔ وجہ وہی ہے کہ کسی طرح اردو بلاگرز کو اس قابل کرنا کہ ان کے بلاگ پر بھی اشتہار دیکھانے کا بندوبست ہو جائے۔
تفصیلات میں جانے سے پہلے میں قیصرانی اور خرم کا شکریہ ادا کرنا چاہون گا جنہوں نے میرے کہنے پر میرے بلاگ کا وزٹ کیا اور سکرین شاٹ فراہم کیا۔ باقی سب پر افسوس ہی کر سکتا ہوں۔
پہلے میں دہرا دوں کہ میں چاہتا کیا تھا؟ میرا کہنا تھا کہ کسی طرح کوئی سکرپٹ ہو جو کہ اردو پوسٹ کے لوڈ ہونے پر اس میں موجود اردو کو پڑھ کر اس کی انگلش پوسٹ میں لکھ دیا کرے۔ تاکہ اس کو کوئی پڑھ نہ سکے لیکن کوڈ میں یہ موجود رہے۔ اس سے گوگل اشتہارات دیکھانے کی طرف راغب ہو سکتا ہے۔ اردو کے کتنے الفاظ ہونگے ایسے جنکو اردو بلاگر استعمال کرتا ہوگا جو کہ مخصوص ہونگے۔
ابھی میں نے ورڈ پریس میں کی ورڈز اور ایک پلگ ان کی مدد سے یہ تجربہ کیا تھا کہ میں پوسٹ لکھنے کے بعد اس میں موجود الفاظ کی انگلش کی ورڈز کی صورت میں ڈال دوں بعد میں اس پلگ ان کی مدد سے ان کی ورڈز کو میٹا ٹیگ کی صورت میں صرف اسی پوسٹ کے سب پیج پر ظاہر کروں جبکہ مین پیج پر وہ کوڈ میں موجود نہ ہوں۔
پلگ ان یہ ہے۔
http://www.andrewgrant.org/keyword-tags
میری پوسٹ جس پر یہ تجربہ کیا گیا۔ یہاں آپ کو کی ورڈز صرف کوڈ میں نظر آئیں گے لیکن پوسٹ میں نہیں۔
http://www.badtameez.com/blog/2007/02/18/اردو-انگلش/
میں چاہوں گا کہ جو کوئی بھی اس پر تجربہ کرے وہ یہاں بتا دے اور بعد میں اپنے بلاگ پر اپنے تجربے کے بارے میں تفصیلات ضرور شائع کرے۔ کیونکہ میرا علم ناقص اور لگتا ہے کہ میں کوئی غلطی کر رہا ہوں۔
وسلام