آئیڈیل فرضی شخصیات

فہیم

لائبریرین
یہاں پر تو آپ لوگوں نے ایک سے بڑھ کے بڑھ کھیل نکالے ہوئے ہیں۔
اس ناچیز کے بھی کند دماغ میں ایک کھیل آیا۔
اس کی پسند یا نا پسند آپ لوگوں پر ہے۔
کھیل یہ ہے کے آپ لوگوں نے آج تک نہ جانے کتنی فلمیں دیکھی ہوں گی کتنی ہی کتابیں پڑھی ہونگی ظاہر ہے ان میں جو کردار ہوتے ہیں وہ فرضی ہوتے ہیں۔
جیسے کے فلم تیرے نام میں سلمان خان نے رادھے موہن کا کردار کیا تو رادھے موہن ایک فرضی کردار ہوا اس طرح ناولوں اور افسانوں میں سینکڑوں فرضی کردار ہوتے ہیں۔
امید ہے کہ آپ سب بات کو سمجھ گئے ہوں گے۔
اب آپ کو کوئی نہ کوئی کردار پسند تو آیا ہوگا یا کسی کو تو آپ اپنا آئیڈیل سمجھتے ہوں گے۔
آپ کو اپنے اپنے آئیڈیل بتانے ہیں خیال رکھنا ہے کہ شخصیت فرضی ہو یعنی ایسا نہ ہو کہ آپ نے کتاب میں سر سید احمد خان کے بارے میں پڑھا اور لکھ دیا۔
اور ہاں کردار کے ساتھ اس فلم یا کتاب کا حوالہ دینا ضروری ہے۔
شروعات میں ہی کرتا ہوں۔

میرا آئیڈیل کردار ہے۔
علی عمران ایم۔ایس۔سی۔ڈی۔ایس۔سی(آکسن)
حوالہ: کتاب عمران سیریز
 

فہیم

لائبریرین
ضروری نہیں کے آپ عمران سیریز کو ہی دیکھیں
اور بھی بہت کتابیں اور فلمیں وغیرہ ہیں :)
 

قیصرانی

لائبریرین
عمران سیریز میں عمران اور جاسوسی دنیا میں‌ فریدی اور قاسم

اس کے علاوہ ایک انگریزی فلم جو کہ فرانسیسی بنی ہوئی ہے، اور جس کا نام ہے Crimson River اور اسی کا پارٹ ٹو، جو مجھے یاد نہیں ہے، کے ہیرو جو کہ Commissioner Pierre Niemans (Jean Reno(، بہت پسند ہے۔

باقی یاد آنے پر لکھتا جاؤں گا، ان شاء اللہ
 

دوست

محفلین
ماہنامہ نئے افق میں کبھی شائع ہوا کرتا تھا ایک ناول ٹائیگر۔
اس کا ہیرو یعنی شہزاد ٹائیگر ایسی شخصیت ہے جسے میں بہت عرصہ آئیدلائز کرتا رہا ہوں۔
مارشل آرٹس کا بے مثال ماہر، خطرناک حیرتناک اور پتہ نہیں کیا کیا ناک 11 حصوں کا یہ ناول اب بھی وقت ملے تو پڑھنے کو دل کرتا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
محی الدین نواب کے شہرت یافتہ ناول دیوتا کا کردار

فرھاد علی تیمور

یہ یقینًا بہت سے لوگوں کا آئیڈیل ہوگا
 

قیصرانی

لائبریرین
فرہاد علی تیمور پسندیدہ ضرور ہے، لیکن آئیڈیل نہیں

شرلاک ہومز بہت مزے کا کردار تھا، ہرکول پائروٹ جو اگاتھا کرسٹی کا مشہور کردار ہے وہ بھی مزے کا ہے

نئے افق میں موت کے سوداگر نامی ناول میں‌جو ہیرو ڈینی کا کردار ہے، وہ بھی اچھا تھا
 

فہیم

لائبریرین
صحیح کہا قیصرانی بھائی میں نے پسندیدہ ہی لکھنا تھا بس ہاتھ بہک گیا
کیوں کے پسندیدہ تو بہت ہوتے ہیں
لیکن آئیڈیل ایک ہی ہوتا ہے
جس کا میں اوپر زکر کرچکا ہوں

:) :) :)
 

فرذوق احمد

محفلین
میرا آئیڈیل میٹرکس میں نیو کا کریکٹر ہے ،،
کیونکہ وہ ایک بہت ہی اچھا کردار ہے ۔۔دیکھنے کے لیے وہ صرف ایک فلم ہی ہے مگر سوچے تو اُس فلم میں بہت کچھ ہے ۔صرف سمجھنے کی ضرورت ہے :lol:
 

نوید ملک

محفلین
PTV کے مشہور ڈرامہ “ عینک والا جن “ کا کردار “ زکوٹا جن“

ویسے یہ نام میں‌نے اپنے ایک عزیز دوست کا رکھ کراس کردار کو یاد رکھا ہوا ہے :lol:
 

فہیم

لائبریرین
شاکر عرف دوست صاحب آپ ناولوں کا شوق رکھتے ہیں۔
اور آپ بھی میرے جیسے ہی ناول پڑھتے ہیں
میں آپ کو ایک ناول بتاتا ہوں آپ وہ پڑھیں
میرا دعوٰی ہے کہ اگر آپ نے وہ پہلے نہیں پڑھا تو
قہقے لگاتے کگاتے آپ کے پیٹ میں بل پڑ جائیں گے

ناول ہے: حاضر غائب
اس کو لینے کے لیے صرف ناول کا نام ہی کافی ہے
ویسے یہ شکیل صدیقی نے لکھا ہے
 

دوست

محفلین
بھائی یاد نہیں کہ پڑھا ہے یا نہیں۔
کافی پرانا لگتا ہے۔
پوچھونگا اپنے لائبریرین سے۔
بس یوں سمجھ لیں ناولوں کی لت ہے جیسے سگریٹ کی لت ہوتی ہے۔
 

جیہ

لائبریرین
fahim نے کہا:
محی الدین نواب کے شہرت یافتہ ناول دیوتا کا کردار

فرھاد علی تیمور

یہ یقینًا بہت سے لوگوں کا آئیڈیل ہوگا

کبھی کبھی تو میں سوچتی ہوں کہ کاش مجھے ٹیلی پیتھی آتی۔ تو یہ کرتی وہ کرتی

اچھا ایک مزے کی بات محی الدین نواب کے بارے میں

وہ یہ سلسلہ فروری 1979 سے لکھ رہے ہیں ۔ مگر اس کو وہ اپنے قلم سے نہیں لکھتے بلکہ وہ ٹیپ ریکارڈر پر اس کو بیان کرتے ہیں بول کر۔ بعد میں ان کی بھتیجی کشور سلطانہ اس کو ٹیپ سے سن کر لکھتی ہے۔ یہ بات مصدقہ ہے اور یہ بات نواب صاحب نے خود میرے بابا کو کہی تھی۔ در اصل محی الدین نواب ہر سال مئ سے ستمبر کا عرصہ سوات میں گزارتے ہیں۔ ان کو دمے کی تکلیف ہے، اسی وجہ سے۔۔۔۔ تو بابا کی ان سے اچھی علیک سلیک ہے۔ اور ان کو خود بتائ تھی یہ بات۔ میرے پاس نواب صاحب کی ناول کی وہ کاپی اب بھی موجود ہے جس میں نواب صاحب نے خود اپنے ہاتھ سے لکھا تھا کہ انہوں نے میرے بابا کے ساتھ سوات میں بہت اچھا وقت گزارا ہے۔ اور وہ بابا کو ہمیشہ یاد رکھیں گے
 

فہیم

لائبریرین
اب یہ ہی دیکھیں یہ بات تو صرف چیدہ چیدہ لوگوں کو معلوم ہوگی
آپ کو(چاہے کسی بھی طرح لیکں)معلوم ہے

ویسے کیا آپ یہ معلوم کرسکتیں ہیں کے اس ناول
دیوتا کا اختتام کب ہوگا
بیچارے کتنے ہی دل میں یہ الجھن کے اب آگے کیا ہوگالے کر دنیا سے رخصت ہوگئے

لیکن ناول ماشاء اللہ سے ابھی تک ختم نہیں ہوا
 

جیہ

لائبریرین
جب تک نواب صاحب زندہ ہیں دوتا جاری رہی گی۔ کیونکہ اس کی وجہ سے معراج رسول کا سسپنس ڈائجسٹ بکتا ہے اور نواب صاحب ایک قسط کے 3 لاکھ روپے لیتے ہیں ۔ یہ بات بھی اس نے کہی تھی بابا کو
 

فہیم

لائبریرین
یہ کن باتوں میں لگالیا جیہ آپ نے
محترم جیہ صاحبہ
میں نے یہ دھاگہ بنایا ہے آئیڈیل اور پسندیدہ فرضی کرداروں کا۔
چلیں اب آپ جلدی سے بتائیں کے آپ کی آئیڈیل فرضی شخصیت کون ہے۔
اور پسندیدہ کون کون ہے۔
:) :) :)
 
Top