تاسف آئیں مل کرمیرےلئے دعا کریں

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
اللھم صلی علٰی محمد و علٰی آل محمد کما صلیت علٰی ابراھیم و علٰی آل ابراھیم انک حمید مجید ۔
اللھم بارک علٰی محمد و علٰی آل محمد کما بارکت علٰی ابراھیم و علٰی آل ابراھیم انک حمید مجید ۔

السلام علیکم

اس پوسٹ کا مقصدبہت ساری دعائیں اکٹھی کرنا ہے۔۔ میں فروری 2009 سے مختلف گھریلوپریشانیوں کا شکار ہوں ۔ ان سے میری فیملی بھی ڈسٹرب ہو ری ہے۔میری مختلف گھریلو پریشانیاں کم ہونے کی بجائے بڑھ رہی ہیں۔ بہت پریشان ہوں کیا کروں ؟

آپ اور میںمل کر دعاکرتے ہیں
اے اللہ ہمیشہ زندہ اور قائم رہنے والے آپ کی رحمت کے واسطے سے میں فریاد کرتا ہوں کہ ۔میری تمام پریشانیاں جلد ازجلد ختم ہوجائیں ۔ اللہ ہمیں اپنی حفظ و امان میں بخیر و عافیت رکھ اور ہم پر اپنی رحمت کا سایہ رکھ۔ آمین
 
پریشانیاں مومن کا امتحان ہوتی ہیں جوخدا لیتا ہے۔ اللہ آپ کو اس امتحان میں سربلند کرے۔ اور جلد امتحان ختم ہو۔ آمین
صبر اور ایمان کا دامن کبھی نہ چھوڑیں، ان شاء اللہ سب ٹھیک ہوجائے گا۔
 

فاتح

لائبریرین
ربنا اٰتنا فی الدنیا حسنۃ و فی الاٰخرۃ حسنۃ وقنا عذاب النار
اللہ تعالیٰ آپ کی مشکلات دور فرمائے اور دین و دنیا کی بھلائیاں عطا فرمائے۔ آمین!
 

بلال

محفلین
اللہ تعالیٰ آپ کی سب پریشانیاں دور کرے، آپ کی جائز خواہشات پوری کرے، آپ کو مکمل صحت،لمبی عمر اور بے شمار خوشیاں دے۔۔۔آمین
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top