تعارف آئیے جناب قمر رضوان قمر صاحب، تعارف کروائیےاورسوالات کے جوابات عنائت فرمائیے۔۔۔

محمد عبدالرؤوف

لائبریرین
فلاسفر ہونے اور تعارف جاننے کا آپس میں کیا ربط ہے؟روئوف بھائی آپ اپنا تعارف کروا دیں۔
میں نے جس خاتون کو مخاطب کیا تھا وہ تو بالکل اچھے سے سمجھ گئیں ہیں۔ 🙂
آپ باقاعدگی سے محفل میں آتے رہیے۔ آپ بھی سمجھ جائیں گے۔
 
گُلِ یاسمیں

لائبریرین
فلاسفر ہونے اور تعارف جاننے کا آپس میں کیا ربط ہے؟روئوف بھائی آپ اپنا تعارف کروا دیں۔
فلاسفر والی بات ہم پر چوٹ کی گئی۔ اور ساتھ ہی کہا گیا کہ اب آپ سے سوال جواب کا سلسلہ شروع کیا جائے تاکہ آپ سے تعارف حاصل کیا جائے
 
میں نے جس خاتون کو مخاطب کیا تھا وہ تو بالکل اچھے سے سمجھ گئیں ہیں۔ 🙂
آپ باقاعدگی سے محفل میں آتے رہیے۔ آپ بھی سمجھ جائیں گے۔
ہم نے سمجھنا ہی تو نہی ہے میرے بھائی

کچھ باتیں انسان نا ہی سمجھے اسی میں سمجھداری ہوتی ہے

خیر یہ بھی ایک فلسفہ ہے
 
ایڈے تسی سمجھدار۔۔۔۔ یہ ڈائیلاگ ہمارے رؤف بھائی کا ہے
ڈائلاگ کی حد تک تو ٹھیک ہے ویسےسمجھ انسان کو تا عمر نہی آتی
جب سمجھ کے طبق روشن ہونے والے ہوتے ہیں
ندا آ چکی ہوتی ہے
اعلان ہو چکا ہوتا ہے
فلاں ابن فلاں حاضر ہو
لہذا سمجھدار خود کو سمجھنا بہر حال بے وقف ہے
 
کی آکھیا۔۔۔ فیردسو۔
 
اچھا ٹھیک ہے۔
لیکن جتنا الجھ گیا ہے اس کا کیا کریں
مطلب یہ تھا کہ انسان ساری عمر جاننے کے عمل سے گزرتا ہے اس امید کے ساتھ کہ ایک دن وہ سب جان لے گا اور سمجھدار ہو جائے گا

مگر میرا اپنا ایک فلسفہ ہے جب انسان کو سمجھ آتی ہے موت اس کہ سر پر آ کھڑی ہو جاتی ہے

آپ کا یا دوسروں کا میرے تبصرے سے اختلاف بھی ہو سکتا ہے
مگر یہ میری سوچ ہے
 
صحیح کہا کہ سمجھتے سمجھتے عمر گزر جاتی ہے۔ اور انسان سمجھدار پھر بھی نہیں بن پاتا
 
سیما علی

لائبریرین
ڈائلاگ کی حد تک تو ٹھیک ہے ویسےسمجھ انسان کو تا عمر نہی آتی
جب سمجھ کے طبق روشن ہونے والے ہوتے ہیں
ندا آ چکی ہوتی ہے
اعلان ہو چکا ہوتا ہے
فلاں ابن فلاں حاضر ہو
لہذا سمجھدار خود کو سمجھنا بہر حال بے وقف ہے
آواز کو تو کون سمجھتا کہ دور دور
خاموشیوں کا درد شناسا نہیں ملا
 
السلام علیکم
آج فون کی بیٹری موت کے قریب تر ہے اور میں گھرسے کوسوں دور بنا چارجر کے دردبدر ہوں

اگر بیٹری کی موت واقع ہو گئی تو میری غیرحاضری تصور ہوگی
 
آواز کو تو کون سمجھتا کہ دور دور
خاموشیوں کا درد شناسا نہیں ملا

آواز کو تو کون سمجھتا کہ دور دور
خاموشیوں کا درد شناسا نہیں ملا
بخت میں اُس کے بھی ہے گردش کوئی
چاند سی جو شکل گہنائی لگے
آنکھ میں اُتری ہے پھر پت جھڑ وہی
جس سے پہلے کی شناسائی لگے
پھر ہمیں وہ چھوڑ کر جانے لگا
پھر کسی جنگل میں شام آئی لگے
 
سیما علی

لائبریرین
بخت میں اُس کے بھی ہے گردش کوئی
چاند سی جو شکل گہنائی لگے
اے گردش ایام ہمیں رنج بہت ہے
کچھ خواب تھے ایسے جو بکھرنے کے نہیں تھے

بھر ڈالا انہیں بھی مری بے دار نظر نے
جو زخم کسی طور بھی بھرنے کے نہیں تھے

اے زیست ادھر دیکھ کہ ہم نے تری خاطر
وہ دن بھی گزارے جو گزرنے کے نہیں تھے

کل رات تری یاد نے طوفاں وہ اٹھایا
آنسو تھے کہ پلکوں پہ ٹھہرنے کے نہیں تھے

ان کو بھی اتارا ہے بڑے شوق سے ہم نے
جو نقش ابھی دل میں اترنے کے نہیں تھے

اے گردش ایام ہمیں رنج بہت ہے
کچھ خواب تھے ایسے کہ بکھرنے کے نہیں تھے
ذکریا شاذ
یہ شاعر تو ہمارے زیک کے ہم نام ہیں
 
آخری تدوین:

گُلِ یاسمیں

لائبریرین
السلام علیکم
آج فون کی بیٹری موت کے قریب تر ہے اور میں گھرسے کوسوں دور بنا چارجر کے دردبدر ہوں

اگر بیٹری کی موت واقع ہو گئی تو میری غیرحاضری تصور ہوگی
وعلیکم السلام
ٹھیک ہے بیٹری کی موت کی صورت میں آپ کا محفل میں نہ آنا ، آپ کی غیر حاضری تصور کر لیا جائے گا لیکن قُل یہیں محفل میں آ کر کروائیے گا تا کہ سب اس میں شامل ہو کر آپ کو دلاسہ دے سکیں۔
 
Top