دعا آئیے دعا کریں۔

جاسمن

لائبریرین
اللہ سب سے بڑا ہے۔ اُسی کے پاس ساری طاقتیں ہیں۔ حالات و واقعات ہمیں مختلف طریقوں سے یہ حقیقت جتاتے رہتے ہیں ۔ ہم مسلمانوں کا تقدیر پہ کامل ایمان ہے اور بسا اوقات ہم اِس کے آگے شدت سے بے بسی محسوس کرتے ہیں۔
لیکن پھر اِس کائنات میں ہم کدھر کھڑے ہیں؟
کیا ہم بالکل بے بس ہیں۔؟
بنا طاقت کے ہیں؟
ہمیں اللہ نے کیا دیا ہے؟
ہم ساری مخلوق سے اشرف ہیں اور اللہ نے ہمیں بھی ایک ایسی طاقت دی ہے جو اِس کائنات میں بلند و بالا پہاڑوں سے اُونچی اور خلا کی وسعتوں سے بھی زیادہ وسعت اپنے اندر چھپائے ہے۔اور وہ ہے دعا کی طاقت۔ ہمیں ادراک ہی نہیں ہے اپنے قبضے میں موجود اِس طاقت کا۔
یہ قوت پہاڑوں کو ہلا سکتی ہے۔
یہ فرشتوں کی کمک مہیا کر سکتی ہے۔
یہ لاکھوں کے مقابلے میں چند ہزار کو فتح سے ہمکنار کر سکتی ہے۔
یہ کرشمے دکھاتی ہے۔
یہ معجزے رونما کرتی ہے۔
اور یہ ۔۔۔۔۔۔۔۔تقدیر سے ٹکرا جاتی ہے۔

موجودہ حالات میں جب میرے جیسی بہادر ماں بھی آج دوبارہ سکول کھُلنے پہ رات سے بے چین ہے۔ تو پوری قوم کی ماؤں کا کیا حال ہو گا۔ باپ کس دھڑکتے دِل کے ساتھ اپنے بچوں کو چھوڑنے گئے ہوں گے!
کیا آٹھ فٹ دیوار راستہ روکے گی؟
خار دار تاریں سنگینیں بن کے اُن کے سینوں میں کھُب جائیں گی؟
گارڈ گن لے کے اُن کی لاشیں گرا دیں گے؟
بچوں کو دی ہوئی کوئی ٹریننگ اُنہیں بچا لے گی؟
روزانہ کی بنیادوں پہ جانے آنے والی ای میلز پُر سکون ماحول کی ضمانت ہیں؟
مورچے،راؤنڈز، پولیس۔۔۔۔۔۔سیکورٹی کے اتنے ڈھیروں انتظامات کیا ہمارے وطن کی حفاظت کر سکیں گے؟
اللہ کے نبی ﷺ کے ارشاد کے مطابق اونٹ باندھو اور توکل کرو۔ " یہ درست ہے کہ مندجہ بالا انتظامات بھی ضروری ہیں۔۔۔لیکن ایک انتظام اِن سب سے بڑا ہے۔۔۔۔
آئیے دعا کریں۔
یا اللہ پیارے بنی ﷺ کے صدقے ہمارے صغیرہ و کبیرہ گناہ معاف کر دے!
یا اللہ ہمیں بخش دے اور ہم پہ رحم فرما!
یا اللہ ہمیں ہر طرح کے گناہوں سے اور اپنی ناراضگی سے بچنے کی توفیق دے!
یا اللہ ہمیں دہشت گردی سے پناہ دے!
یا اللہ ہمیں اُن گناہوں سے پناہ دے جو تیری ناراضی کا باعث ہیں!
یا اللہ دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دے!
یا اللہ دہشت گردوں کے سارے ارادے،عزائم،انتظامات،منصوبے،وسائل۔۔۔۔۔سب تباہ و برباد کر دے!
یا اللہ ہم پہ وہ بوجھ نہ ڈال جو ہم اُٹھا نہ سکیں!
یا اللہ ہمیں ہر طرح کے عذاب و آزمائش سے پناہ دے!
یا اللہ ہماری حفاظت فرما،آگے سے،پیچھے سے،اُوپر سے، نیچے سے،دائیں سے،بائیں سے،ہر طرف سے ہر طرح سے حفاظت فرما!
یا اللہ ہمیں اپنے بچوں کا کوئی دُکھ نہ دِکھانا،نہ اُن کی طرف سے کسی آزمائش میں مبتلا کرنا!
یا اللہ ہمیں اپنے فرما نبردار بندوں میں شامل کر لے!
یا اللہ ہمیں وہ بھی عطا فرما جو ہم تجھ سے مانگنا بھول جاتے ہیں،ہمیں بن مانگے دے!
یا اللہ اُن ماؤں کے دلوں کو سکون دے جن کے پھول سے بچے شہید ہوئے!
یا اللہ اِس دہشت گردی سے متاثر سب لوگوں کو صبرِ عظیم دے! سکون دے ،بہترین نعم البدل عطا کر! شہیدوں کو اعلیٰ ترین درجے عطا کر! زخمیوں کو شفائے کامل دے!
یا اللہ اس وطن ، اس کی عوام اور اس کے حکمرانوں کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں۔ آمین​
آمین!ثم آمین!
 
آخری تدوین:

فرحت کیانی

لائبریرین
آمین یا رب العالمین
ابھی کچھ دیر پہلے اسی بارے میں بات ہو رہی تھی تو ایک کولیگ نے بہت اچھی بات کی۔ ہمارے بڑے ملک اور حکمرانوں کے لیے دعائیں کرتے تھے ، اچھا گمان رکھتے تھے تو سب اچھا ہوتا تھا۔ ہم دعائیں تو کرتے ہیں لیکن اس انداز اور سوچ کے ساتھ دعاکرنا بھول جاتے ہیں۔ آئیے دعا کریں کہ اللہ اس وطن ، اس کی عوام اور اس کے حکمرانوں کے لیے آسانیاں پیدا فرمائیں۔ آمین
حکمرانوں یا کرتا دھرتاؤں کے لیے آسانیاں پیدا ہونے کا مطلب ان کا درست سمت میں چلنا اور اپنے عہدے سے منسلک ذمہ داریاں درست طریقے سے انجام دینا ہے۔
 

bilal260

محفلین
اکثر سست رو لوگ کام تو کرتے نہیں اکثر دعا ہی کرتے ہیں۔کون انہیں بتائیں کہ دوا کے ساتھ دعا بھی کریں تو کلی صحت ملتی ہے۔
دعا کرنے سے بھوک نہیں مٹتی کھانا بھی کھانا پڑتا ہے۔
 

فرحت کیانی

لائبریرین
کیا پورے پاکستان کے سکول کالج دس دن سے بند تھے؟
دس دن نہیں پچھلے بدھ سے۔ آج چند پرائیویٹ سکولوں کے علاوہ باقی سکول کھل گئے تھے۔ صبح سے تمام سکول کھلے ہوں گے ان شاء اللہ.
کالج اور یونیورسٹیاں تمام بند نہیں تھے.
 

زیک

مسافر
دس دن نہیں پچھلے بدھ سے۔ آج چند پرائیویٹ سکولوں کے علاوہ باقی سکول کھل گئے تھے۔ صبح سے تمام سکول کھلے ہوں گے ان شاء اللہ.
کالج اور یونیورسٹیاں تمام بند نہیں تھے.
کیوں؟ کیا ان دو چار دنوں کے بارے میں کوئی خاص خطرہ تھا؟
 

عمراعظم

محفلین
آمین یا ربُ العالمین۔
حقیقت تو یہ ہے کہ آج بھی دہشتگر وں کے ہمدرد اور سہولت کار ہم میں موجود ہیں۔ یہ اب بھی اُسی پستی اور مفلوج ذہن کے پروردہ ہیں جو بعض حالات میں مذہب کے نام پر گمراہ کئے جا چکے ہیں اور بعض صورتوں میں مالی فوائد کی خاطر پاکستان کے دشمنوں کے ہاتھوں میں کھیل رہے ہیں۔ میری نظر میں جو کوئی بھی انسانوں سے نفرت اور غیر انسانی سلوک روا رکھنے کو جائز سمجھتا ہے وہ نہ تو مسلمان ہے اور نہ ہی انسان۔اُس کے ساتھ اُس خونی حیوان جیسا سلوک ہونا چا ہیئے جو انسانوں کا شکار کر نےکی خاطر بستیوں میں در آتا ہے۔
ایسے درندوں کا مقابلہ صرف فوج،پولیس اور گارڈز نہیں کر سکتے۔ عام شہریوں کو بھی اپنی ذمہ داری نبھاتے ہوئے اپنے اداروں کی مدد کرنا ہو گی۔ہمیں اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھنا ہوں گے۔اگر ہم یہ تسلیم کرتے ہیں کہ ہم حالتِ جنگ میں ہیں تو ہر شہری کو اپنی آزادی اور اپنے وطن کی سا لمیت کے لئے اپنا کردار ادا کرنا ہو گا۔ ہم کئی جنگوں کا سامنا کر چکے ہیں، خصوصا" 1965 کی جنگ میں پا کستانیوں نے اپنا کردار بھر پور طریقے سے ادا کیا تھا۔ ہم بے تعلق رہ کر اس مصیبت سے چھٹکارہ حاصل نہیں کر سکتےچونکہ یہ درندے ہمیشہ ہماری غفلت کے منتظر رہیں گے۔
 
امین
مبارک ہو ابھی خبر ائی ہے کہ تمام اسکول پنجاب میں کھول دیے گئے ہیں
پنجاب کو سیکورٹی کے لیے انتہائی قدم اٹھانے ہونگے۔ پنجاب گورنمنٹ نے پہلے ہی پٹھان چوکی داروں اور گارڈز کی بھرتی ممنوع کردی ہے۔
کے پی کے سے پنجاب داخل ہونے والے ہر فرد بلکہ کہیں سے بھی پنجاب میں داخل ہونے والے فرد کو جو مقامی نہ ہو تھانے میں رجسٹرکرانا لازمی قراد دینا چاہے
 
ویسے اب دعا کیسے کریں گے تبلیغی جماعت پر پنجاب میں پابندی لگ گئی ہے
اب رائے ونڈ میں اجتماعی دعا ہوگی یا نہیں
 
Top