آئیے سب احمد ِ مختار کی باتیں کریں

برادرسعود ناراض نہ ہوں۔۔۔۔:)

ناراضگی کا تو سرے سے سوال ہی نہین اٹھتا کہ ہر محفلین کو اپنی بات رکھنے اور اپنی سوچ کے ساتھ جینے کا مکمل حق ہے۔ بس ہمیں خدشہ ہوا کہ کہیں محفل کی سیکیولر فضا کو تو ہدف نہیں بنایا جا رہا۔ اسی لئے تھوڑی سی تشویش ہوئی تھی۔ :)
 
جی سعود بھیا، ایک ہی بحر ہے، اللہ سوہنا آپ کے مامون جان سر شبیر احمد شبیرصاحب کو اجز ِعظیم عطا فرمائے ۔ ان کی خدمت میں میرا سلام اور آداب ضرور کہیئے گا ۔ گو نعت ِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر قلم اٹھانا اللہ پاک کے حضور بڑا مقبول ہے ، اللہ پاک خود اپنے حبیب پر درود بھیجتے ہیں لیکن یہ نعت گوئی بڑا ہی نازک کام ہے۔ اولیا ء اکرام ، علما ء حق فرماتے ہیں کہ جس نے نعت گوئی میں نبی پاک ص کی شان اک رتی کم بیان کی وہ بھی اللہ کا مجرم اور جس نے بڑھا کر بیان کی وہ شرک کی دہلیز تک پہنچ گیا، ( بعد از خدا بزرگ توئی قصہ مختصر) بس دعا ہے کہ اللہ مجھ جیسی نبی ص کی باندی کا ہدیہ ء عقیدت قبول و منظور فرمائیں اور محشر میں ان کی شفاعت مل پائے ورنہ وہاں کوئی چارا نہیں ۔ اللہ آپ کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔ زندگی میں ڈھیروں خوشیاں پائیں۔ الہی امین

بٹیا رانی، ہم نے ماموں تک نہ صرف آپ کا سلام پہونچایا بلکہ ان کو آپ کی نعت بھی سنائی۔ ماموں نے آپ کی نعت کو بہت پسند کیا۔ :)
 
جیلانی

محفلین
ناراضگی کا تو سرے سے سوال ہی نہین اٹھتا کہ ہر محفلین کو اپنی بات رکھنے اور اپنی سوچ کے ساتھ جینے کا مکمل حق ہے۔ بس ہمیں خدشہ ہوا کہ کہیں محفل کی سیکیولر فضا کو تو ہدف نہیں بنایا جا رہا۔ اسی لئے تھوڑی سی تشویش ہوئی تھی۔ :)
یہ آپ نے غلط سوچ لیا یا زیادہ ہی سوچ لیا آپ میری تحریریں ساری پڑھ لیں کہاں ایسا ہے ؟؟؟؟
 
یہ آپ نے غلط سوچ لیا یا زیادہ ہی سوچ لیا آپ میری تحریریں ساری پڑھ لیں کہاں ایسا ہے ؟؟؟؟

بہر کیف آپ کے پیغام میں کچھ تو تھا جس نے ہمیں ایسا سوچنے پر اکسایا۔ ممکن ہے کہ ہم محفل کو لیکر بہت حساس ہو گئے ہوں اس لئے ایسا لگا ہو۔ خیر، ہم اپنی بد ظنی کے لئے بے حد معذرت خواہ ہیں۔ اور اپنے الفاظ واپس لیتے ہیں۔
 
مہ جبین

محفلین
سبحان اللہ ، ماشاءاللہ جزاک اللہ سیدہ سارا غزل بہنا
بہت لاجواب اور عمدہ نعت پاک ہے
اللہ ہم سبکو سچا عاشقِ رسولِ پاک صلی اللہ علیہ وسلم بنائے آمین
 
Top