آئیے سماجی بہبود کریں!

سیما علی

لائبریرین
4:غریب عیسائی بندے کی بیٹی کی شادی:20000
جاسمن بٹیا
وعلیکم السلام
ماشاء اللّہ سب کام ہی اعلیٰ اور قابلِ صد آفرین ہیں ۔لیکن ہمیں یہ بہت بہترین لگا۔ کیونکہ ہماری جو ہندو کام کرنے والی ہے ۔سب سے پہلے ہماری کوشش ہوتی ہے اُسکے لئیے کرنے کے بعد دوسرے لوگوں کے ساتھ کریں ۔اکثر اس بات پہ میرے تمام قرابت داروں کو اعتراض ہوتا ۔تو ہمیشہ ہم کہتے کہ مینا ک دل میں یہ نہ آئے کہ مسلمان کا پہلے کیا پھر میرا اور اس بات سے اُسکا دل نہ دکھ جائے۔بٹیا اللّہ اجرِ عظیم عطا فرمائے شادو آباد رہیے اور اسی طرح آسانیاں بانٹتی رہیے۔
بہت سارا پیار:in-love::in-love::in-love::in-love::in-love:
 
جاسمن

لائبریرین
IMG-20210419-075941.jpg

ننھے منے بچوں کی فرمائش پہ ان کے لیے افطاری
اللہ کے ایک نیک بندے کو اللہ نے بچوں کے کھانے کے انتظام کی توفیق دی ہے۔ ماشاءاللہ بچے خوب اچھا کھانا کھاتے ہیں۔ اللہ دینے والے کو بھر بھر جھولیاں دے۔ کبھی کسی کا محتاج نہ کرے۔ اپنے پیارے بندوں اور پیارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے پیارے امتیوں میں شامل کرے۔ آمین!
ثم آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
تھورن نے حسبِ معمول گھاگھرا چولی پہنی ہوئی تھی۔ گود میں ایک میلا سا بچہ/بچی تھی۔ ساتھ میلے کچیلے حلیہ میں دو چھوٹی چھوٹی بچیاں تھیں جو ننگے پاؤں تھیں۔ تینوں کے سر پہ ہاتھ پھیرا۔ بہت پیارے لگ رہے تھے تینوں۔ ایک رشتہ دار کے دروازے پہ کھڑے دروازہ کھلنے کا انتظار کر رہے تھے۔ گاؤں کا منظر تھا۔ گلی کچی تھی۔ ایک بچی کے پاؤں جلنے لگے تو وہ رونے لگی۔ ماں کو متوجہ کیا کہ تمہاری بچی کے پاؤں جل رہے ہیں۔ پھر پیسے نکال کے دینے لگے کہ بچوں کے جوتے لے لینا تو ساتھ موجود ساتھی نے کہا۔ "تمہیں پتہ ہے یہ تھورن ہے؟"
"ہاں تو پھر؟؟؟؟" "اللہ کی بندی تو ہے ناں!"
ہم سب اللہ کا کنبہ ہیں۔ ہم ایک دوسرے کا خیال رکھنا چاہیے۔
 
جاسمن

لائبریرین
IMG20211013100739.jpg

IMG20211013100748.jpg

کل کہیں سے آ گیا۔ غور کیا تو اپنے پنجے کو چاٹ رہا تھا اور پنجہ زخمی تھا۔ قریب سے دیکھا تو زخم میں کیڑے تھے۔ کل تو ہاتھ نہیں آ سکا۔ آج پکڑ کے قابو کیا اور ڈاکٹر کے پاس بھیجا۔
بے شک اللہ رب العالمین ہے اور پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم رحمت العالمین ہیں۔
اللہ ہمیں اللہ کا رنگ اختیار کرنے اور پیارے نبی صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم کے رستے پہ چلنے کی توفیق اور آسانی عطا فرمائے. آمین!
 
بےشک بے شک یہ ہمارے پیارے نبی کا بتایا ہوا راستہ ہے مالک اجرِ عظیم عطا فرمائے اور ہمیں اُنکے اُن آل و اصحاب و غلامان کے رستے پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے آمین الہی آمین ۔۔
 
جاسمن

لائبریرین
السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ۔
پچھلے کچھ مہینوں میں مہنگائی کا ایک طوفان آیا کہ جس نے پہلے کے طوفان بھی بھلا دیے۔ لیکن ان چند دنوں میں اس ہوشربا مہنگائی میں مزید ہوشربا اضافے ہو گئے ہیں۔
سمجھ نہیں آتی کہ جب ہم جیسے لوگ بھی سوچ میں پڑ گئے ہیں تو بہت غریب لوگوں کا کیا حال ہو گا؟
لوگوں کے حالات بہت بہت برے چل رہے ہیں۔ بجلی تو سمجھیں، استعمال کرنا ناممکن ہو گیا ہے۔ اب گرمی آ رہی ہے۔ نجانے کیا بنے گا۔ گھی، آٹا ، سبزی، دالیں۔۔۔ سب مہنگا۔ آٹے کے لیے لمبی قطاریں لگی ہوتی ہیں۔ روزگار ملتا نہیں۔
ایسے میں ہم سب پہ حسب استطاعت فرض عائد ہوتا ہے کہ ہم اپنے ارد گرد ایسے لوگ تلاش کر کے ان کی مدد کریں۔
میرے جاننے والوں میں ایک ذات کے لوگوں نے اپنے رشتے داروں کی مدد کے لیے ایک فنڈ قائم کیا ہوا ہے۔ وہ کبھی پانی کا پلانٹ لگاتے ہیں اپنے کسی گاؤں میں، کبھی کسی مریض کا علاج کرا رہے ہیں، مدرسہ قائم کیا ہوا ہے۔۔۔ بہت سے منصوبے بیک وقت چل رہے ہیں۔
اگر ہم بھی اپنے رشتے داروں/اہل علاقہ وغیرہ کی مدد کے لیے ایسا کچھ کریں تو بہت ہی اچھا ہو۔
کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جو مدد تو کرنا چاہتے ہیں لیکن انھیں سمجھ نہیں آتی کہ کن کی مدد کریں، کہاں جائیں۔ وہ پھر غیر مستحق لوگوں کو دے دیتے ہیں۔ ان کے لیے مشورہ ہے کہ کسی ایسے قابلِ اعتماد شخص/ادارے کا انتخاب کر لیں کہ جو مستحق لوگوں تک مدد پہنچاتا ہو۔ پھر اسے ہی دے دیا کریں۔
ایک اور مشورہ ہے کہ ہمیں اپنے خرچے بھی کم کرنے چاہئیں تاکہ جو بچ جائے، وہ ہم مستحقین کو دے سکیں۔
آج کل کے حالات میں مدد کرنا لازمی ہو گیا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
میرے ذہن میں یوں تو مدد کرنے کے بہت سے منصوبے بنتے رہتے ہیں لیکن ایک منصوبہ جو ابھی تک ناقابلِ عمل چلا آ رہا ہے، کافی عرصے سے میرے ذہن میں پل رہا ہے کہ میں ایک کھانا/خوراک بینک بناؤں ۔ لوگوں سے بچے ہوئے کھانے لے کے فرج/فریزر لے میں رکھوں اور ضرورت مند لوگ وہ لے جایا کریں اور پہنچانے کا بندوبست بھی ہو۔
لیکن ابھی میں اس پہ عمل نہیں کر سکتی۔
 
جاسمن

لائبریرین
ایک اور خواب ہے کہ ایک بڑا سینٹر کہ جس کے مختلف حصے ظوں۔۔۔ایک میں نشے کے مریضوں کا علاج بھی ہو، ان کے لیے کھلا ماحول ہو، تفریحات اور ہنر سکھانے کی سہولیات ہوں۔ بے سہارا بوڑھے لوگوں، یتیم بچے، بیوہ عورتوں وغیرہ کے لیے بھی ٹھکانے ہوں۔
لیکن یہ بھی ناقابلِ عمل لگتا ہے۔
 
جاسمن

لائبریرین
میرے ذہن میں یوں تو مدد کرنے کے بہت سے منصوبے بنتے رہتے ہیں لیکن ایک منصوبہ جو ابھی تک ناقابلِ عمل چلا آ رہا ہے، کافی عرصے سے میرے ذہن میں پل رہا ہے کہ میں ایک کھانا/خوراک بینک بناؤں ۔ لوگوں سے بچے ہوئے کھانے لے کے فرج/فریزر لے میں رکھوں اور ضرورت مند لوگ وہ لے جایا کریں اور پہنچانے کا بندوبست بھی ہو۔
لیکن ابھی میں اس پہ عمل نہیں کر سکتی۔
لیکن ایک چھوٹا کام کرتی ہوں۔ بچا ہوا کھانا فریز کر لیتی ہوں اور پھر جب موقع ملے، متعلقہ لوگوں تک پہنچا دیتی ہوں۔
اس طرح ہم کوشش کریں کہ بچا ہوا کھانا ضائع نہ کریں۔ اگر غریب رشتے دار کہیں قریب ہے یا پڑوسی غریب ہے تو کھانا زیادہ بنائیں اور اسے ضرور بھیجیں۔ کسی غریب ملنے والے کی عیادت کے لیے جائیں تو کچھ ایسا لے کے جائیں کہ اس کی مدد بھی ہو سکے اور اس کی خودداری بھی متاثر نہ ہو۔
 
جاسمن

لائبریرین
جب چھان بورے والا آیا تو اسے چھان بورا دیتے ہوئے دیکھا، بیس بائیس سال کا نوجوان ایک بوری کاندھے پہ رکھے۔
ہائے ربا!یہ چھان بورا بوری میں ڈال کے لے جائے گا۔
"اگر آپ کو ایک ریڑھی لے کے دی جائے تو...؟"
"اماں جی! آنٹی جی! ۔۔۔وہ میں۔۔۔جی وہ۔۔۔ " خوشی کے مارے اسے سمجھ ہی نہیں آ رہی تھی کہ کیا کہے کیا نہ کہے۔ اور اس خوشی پہ دکھ کے مارے ہمیں سمجھ نہیں آ رہی تھی کہ کیا کہیں۔
پتہ چلا کہ یتیم ہے اور تین بہنوں کی شادی بھی کرنی ہے۔ وہی اکیلا آسرا ہے ماں بہنوں کا۔
سوچ رہی تھی کہ جب اسے ریڑھی ملے گی اور پہلے دن وہ اس پہ تکڑی اور بوری وغیرہ رکھ کے لے جائے گا۔پہلی گلی میں پہلی آواز لگائے گا تو اسے کس قدر خوشی ہو گی اور اس کے کیا تاثرات ہوں گے۔ مجھے ان تاثرات کو دیکھنے کا بے حد لالچ تھا۔
تیرہ ہزار کی ریڑھی اور سولہ سو کا خرچہ۔
اس کے چہرے اور پورے وجود میں سرخوشی کی لہریں۔۔۔ اللہ اکبر!
اللہ اسے اور اس کے پورے خاندان کو اور سب محنت کرنے کے شوقین لوگوں کو ڈھیروں خوشیاں اور آسانیاں عطا فرمائے۔ رزق حلال میں بے بہا برکتیں دے۔ آمین!
IMG-20230415-092808.jpg
 
آمین الہی آمین
اور آپکو اجرِ عظیم عطا فرمائے اور ہر نیک عمل کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے آمین
 
Top