آئیے شطرنج کھیلیں

شمشاد

لائبریرین
محمد وارث بھائی ۔ ذرا تصحیح کیجیئے گا کہ مجھے انٹرنیشنل والا شطرنج اچھی طرح نہیں آتا اور اب تو شطرنج کسی سے کھیلے بھی کوئی تیس برس یا شاید زیادہ ہی ہو گئے ہیں ۔
جہاں تک میرا علم ہے دیسی اور انٹرنیشنل میں بس شروع کی کچھ چالوں میں فرق ہوتا ہے تھوڑا کھیل آگے بڑھ جائے تو کوئی فرق نہیں رہتا۔ مثلاً شاہ کا قلعہ بناتے وقت رخ کو ایک ہی چال میں باہر نکال لینا اور پیادوں کا پہلی چال ڈبل دو خانوں کی چلنا ۔
ویسے کیا دونوں میں جتنے فرق ہیں ان کو آسانی سے جمع کیا جاسکتا ہے۔ میڑی خواہش ہے کہ اس پر ایک دھاگا بنے ۔ یا تمام فرق ایک جگہ مجتمع ہو جائیں ۔ عین ممکن ہو کہ ہم سب کے پرانے انداز میں کچھ معمولی فرق بھی ہو ۔

جہاں تک مجھے علم ہے، دیسی میں آخر میں بادشاہ کے ساتھ ایک مہرے کا ہونا ضروری ہے جبکہ انٹرنیشنل میں اکیلا بادشاہ بھی رہ گیا تو کھیل جاری رہتا ہے۔
نیز اگر دیگر مہروں کے ساتھ پیادہ اگر اکیلا رہ جائے تو وہ مخالف کے مہرے کو ترچھا مارنے کے بجائے سیدھا آگے بڑھتے ہوئے برابر میں پڑے ہوئے مہرے کو مار سکتا ہے۔
 
سید عاطف علی

ہمارے ابا کہا کرتے تھے کہ شاہ اکیلا رہ جائے تو آدھی مات ہوجاتی ہے ۔
 
عثمان

محفلین
محمد وارث بھائی ۔ ذرا تصحیح کیجیئے گا کہ مجھے انٹرنیشنل والا شطرنج اچھی طرح نہیں آتا اور اب تو شطرنج کسی سے کھیلے بھی کوئی تیس برس یا شاید زیادہ ہی ہو گئے ہیں ۔
جہاں تک میرا علم ہے دیسی اور انٹرنیشنل میں بس شروع کی کچھ چالوں میں فرق ہوتا ہے تھوڑا کھیل آگے بڑھ جائے تو کوئی فرق نہیں رہتا۔ مثلاً شاہ کا قلعہ بناتے وقت رخ کو ایک ہی چال میں باہر نکال لینا اور پیادوں کا پہلی چال ڈبل دو خانوں کی چلنا ۔
ویسے کیا دونوں میں جتنے فرق ہیں ان کو آسانی سے جمع کیا جاسکتا ہے۔ میڑی خواہش ہے کہ اس پر ایک دھاگا بنے ۔ یا تمام فرق ایک جگہ مجتمع ہو جائیں ۔ عین ممکن ہو کہ ہم سب کے پرانے انداز میں کچھ معمولی فرق بھی ہو ۔
شطرنج ایک ہی ہے جو شطرنج کی بین الاقوامی فیڈریشن FIDE کے طے کردہ اصولوں کے تحت دنیا بھر میں کھیلی جاتی ہے۔ مقامی اور آوٹ ڈیٹڈ ورژن تو کسی بھی کھیل کے ہو سکتے ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
شطرنج ایک ہی ہے جو شطرنج کی بین الاقوامی فیڈریشن FIDE کے طے کردہ اصولوں کے تحت دنیا بھر میں کھیلی جاتی ہے۔ مقامی اور آوٹ ڈیٹڈ ورژن تو کسی بھی کھیل کے ہو سکتے ہیں۔
آپ کی بات تو خیر بالکل ٹھیک ہے عثمان ۔ لیکن کیوں کہ ہماری روایتوں میں اس کے طریقے میں بین الاقوامی طریقے سے کچھ فرق رہا ہے اس لیے میرے لیے یہ فرق ذرا دلچسپی کا باعث ہوا۔ ایک ہی چیز کے کئی ورژنز ہونا کسی بھی طور سے عیب کی بات نہیں بس تنوُّع اور ڈائیورسٹی کے سب انداز ہی اپنا اپنا رنگ رکھتے ہیں خواہ کھیل ہو مذہب ہو یا کوئی اور علمی میدان ہو۔
 
محمد وارث

لائبریرین
محمد وارث بھائی ۔ ذرا تصحیح کیجیئے گا کہ مجھے انٹرنیشنل والا شطرنج اچھی طرح نہیں آتا اور اب تو شطرنج کسی سے کھیلے بھی کوئی تیس برس یا شاید زیادہ ہی ہو گئے ہیں ۔
جہاں تک میرا علم ہے دیسی اور انٹرنیشنل میں بس شروع کی کچھ چالوں میں فرق ہوتا ہے تھوڑا کھیل آگے بڑھ جائے تو کوئی فرق نہیں رہتا۔ مثلاً شاہ کا قلعہ بناتے وقت رخ کو ایک ہی چال میں باہر نکال لینا اور پیادوں کا پہلی چال ڈبل دو خانوں کی چلنا ۔
ویسے کیا دونوں میں جتنے فرق ہیں ان کو آسانی سے جمع کیا جاسکتا ہے۔ میری خواہش ہے کہ اس پر ایک دھاگا بنے ۔ یا تمام فرق ایک جگہ مجتمع ہو جائیں ۔ عین ممکن ہو کہ ہم سب کے پرانے انداز میں کچھ معمولی فرق بھی ہو ۔
جی ایک ترتیب اور کچھ مہروں کی چالوں ہی کا فرق ہوتا ہے:

انٹرنیشنل میں دونوں شاہ اور دونوں وزیر (ملکہ) ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوتے ہیں لیکن دیسی میں یہ ترتیب الٹ ہوتی ہے یعنی سفید شاہ کے سامنے سیاہ ملکہ اور سیاہ شاہ کے سامنے سفید ملکہ۔
پھر پیادوں کی پہلی چال ہے، دیسی میں پیادے ہر صورت میں ایک ہی چال چلتے ہیں، اسٹینڈرڈ میں پیادہ پہلی چال دو خانے بھی چل سکتا ہے۔
اس کے بعد انٹرنیشنل میں پیادے کی ایک اضافی چال en passant ہوتی ہے جو دیسی میں نہیں ہے۔
اس کے بعد، پیادوں ہی کی پروموشن ہے، یعنی پیادہ چلتے چلتے جب مخالف کے آخری خانے میں پہنچ جائے تو انٹرنیشنل میں اجازت ہوتی ہے کہ اس جس مہرے سے چاہیں بدل لیں چونکہ سب سے زیادہ طاقتور مہرہ وزیر یا ملکہ ہی ہے تو انٹرنیشنل میں عام طور پر پیادے کی یہ پروموشن وزیر بننے کی ہی ہوتی ہے اور اس طرح کسی کھلاڑی کے کئی ایک وزیر ہو سکتے ہیں، دیسی میں شاید یہ پروموشن ہے ہی نہیں اور اگر ہے بھی تو محدود یعنی پیادہ زیادہ سے زیادہ اس مہرے سے بدلا جا سکتا ہے جو 'مر' چکا ہے یعنی اگر وزیر موجود ہے اور پیادہ پروموٹ ہو گیا تو وزیر نہیں بنے گا۔

شاید کچھ اور بھی فرق ہوں۔ :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اس اضافی چال سے کیا مراد ہے ؟
یہ پیادے کو پیادے ہی سے مارنے کی مخصوص چال ہے۔ اور یہ صرف اسی وقت چلی جا سکتی ہے جب مخالف کے پیادے نے اپنی پہلی چال ایک خانے کی بجائے دو خانے چلی ہو اور مخالف کوئی اور چال چلے بغیر یہ مخصوص چال چلے۔ جب کوئی یہ چال چلے (پیادے کی پہلی دو گھر والی چال) تو دوسرا یہ فرض کر سکتا ہے کہ یہ اصل میں دو نہیں بلکہ ایک ہی خانے کی چال ہے اور پیادہ مارے جانے کی پوزیشن میں پڑا ہوا ہے سو اپنا پیادہ وہاں رکھ کر (جہاں ایک خانے کی چال کی صورت میں اس کو مار کر رکھا جاتا) اس دو چال چلنے والے پیادے کو مارا جا سکتا ہے۔

Ajedrez_captura_al_paso_del_peon.png

وکی پیڈیا سے یہ تصویر دیکھیے، سفید کا a2 پیادہ اپنی پہلی چال چلنے والا ہے وہ ایک گھر بھی چل سکتا ہے اور دو بھی اس نے دو گھر چلے اور اے4 خانے میں پہنچ گیا۔ سیاہ کا بی4 پیادہ نارمل حالات میں سفید کے اے4 پیادے کو نہیں مار سکتا لیکن چونکہ اس پیادے نے دو گھر چلے ہیں سو سیاہ کھلاڑی یہ فرض کر سکتا ہے کہ یہ اصل میں ایک ہی گھر تھا اور سفید پیادہ اے3 پر پڑا ہے جس کو مارا جا سکتا ہے، سو بغیر کوئی اور چال چلے ہوئے سفید کے دو گھر والی چال کے جواب میں سیاہ نے en passant کرتے ہوئے اس سفید پیادے کو مار دیا۔ یہ مخصوص چال ہے جو انہی قواعد و ضوابط کے تحت چلی جا سکتی ہے (اضافی سے مراد گیم میں اضافی تھا یعنی نارمل چالوں سے اضافی نہ کہ کسی کھلاڑی کو ایک اضافی چال دینا)۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
جب کوئی یہ چال چلے (پیادے کی پہلی دو گھر والی چال) تو دوسرا یہ فرض کر سکتا ہے کہ یہ اصل میں دو نہیں بلکہ ایک ہی خانے کی چال ہے اور پیادہ مارے جانے کی پوزیشن میں پڑا ہوا ہے
زبردست محمد وارث بھائی! خوب وضاحت کی اس چال کی، مجھے تو اس کا بالکل علم نہیں تھا۔ سو میرے نزدیک اس خاص چال کی وجہ سے دیسی اور ولایتی انداز کے کھیل میں (یعنی کھیل کی تکنیک میں) فرق بہت بڑھ گیا ہے۔ اس کے بغیر تو میرے نزدیک دیسی ولایتی کا فرق بہت معمولی ہی تھا۔
البتہ ذہن چونکہ دیسی انداز کی تکنیک کے بہت پختہ روایتی اثرات رکھتا ہے جس میں یہ بالکل نہیں ہوتا سو اسے قبول نہیں کر پارہا کہ ایسا آخر کیوں ہے۔ شاید عمر کا تقاضا بھی ہے :ROFLMAO: ۔ لیکن بات واقعی دلچسپ محسوس ہوئی۔
ایک دوسری بات یقیناً یہ بھی ہے کہ ولایتی انداز کا زیادہ مشاہدہ اور تجربہ بھی نہیں ۔

بہر حال آپ کی اس قابل قدر کاوش کا خصوصی شکریہ واجب ہوا۔
 
جی ایک ترتیب اور کچھ مہروں کی چالوں ہی کا فرق ہوتا ہے:

انٹرنیشنل میں دونوں شاہ اور دونوں وزیر (ملکہ) ایک دوسرے کے آمنے سامنے ہوتے ہیں لیکن دیسی میں یہ ترتیب الٹ ہوتی ہے یعنی سفید شاہ کے سامنے سیاہ ملکہ اور سیاہ شاہ کے سامنے سفید ملکہ۔
پھر پیادوں کی پہلی چال ہے، دیسی میں پیادے ہر صورت میں ایک ہی چال چلتے ہیں، اسٹینڈرڈ میں پیادہ پہلی چال دو خانے بھی چل سکتا ہے۔
اس کے بعد انٹرنیشنل میں پیادے کی ایک اضافی چال en passant ہوتی ہے جو دیسی میں نہیں ہے۔
اس کے بعد، پیادوں ہی کی پروموشن ہے، یعنی پیادہ چلتے چلتے جب مخالف کے آخری خانے میں پہنچ جائے تو انٹرنیشنل میں اجازت ہوتی ہے کہ اس جس مہرے سے چاہیں بدل لیں چونکہ سب سے زیادہ طاقتور مہرہ وزیر یا ملکہ ہی ہے تو انٹرنیشنل میں عام طور پر پیادے کی یہ پروموشن وزیر بننے کی ہی ہوتی ہے اور اس طرح کسی کھلاڑی کے کئی ایک وزیر ہو سکتے ہیں، دیسی میں شاید یہ پروموشن ہے ہی نہیں اور اگر ہے بھی تو محدود یعنی پیادہ زیادہ سے زیادہ اس مہرے سے بدلا جا سکتا ہے جو 'مر' چکا ہے یعنی اگر وزیر موجود ہے اور پیادہ پروموٹ ہو گیا تو وزیر نہیں بنے گا۔

شاید کچھ اور بھی فرق ہوں۔ :)
ہم نے انٹرنیشنل چالیں کبھی کوشش نہیں کیں، مبادہ کہیں دیسی اسٹائیل کے ساتھ گڈ مڈ ہو جائے اور ہم دیسی چالیں بھی بھول جائیں۔ انٹرنیشل مار دھاڑ یوں بھی ہمیں اچھی نہیں لگتی۔ یہ بھی کوئی بات ہوئی کہ مات دیتے وقت بساط پر کل تین یا چار میرے ہوں!
 
کافی دیر سے اس پوسٹ کا انتظار تھا۔
جاسم محمد بابا جی عارف کریم فٹبالر بھائی نئی آئی ڈی کی کیا ضرورت پڑ گئی؟ :D:p;)

مستنصر حسین تارڑ کو میں نے کبھی نہیں پڑھا ہاں البتہ یاز پڑھتے تھے :sneaky:

سوال چنا جواب گندم۔
 
Top