سولنگی صاحب فارسی کو چھوڑیں فارسی والے اپنی زبان کے معاملہ میں بہت متعصب ہیں اور انہوں نے اپنی زبان کی بہت خدمت کی ہے آپ دیکھا کہ اسلامی خطاطی کے تین بڑے سٹائل نستعلیقﹺ، شکستہ اور ثلث انتہائی اعلی پیمانے کے فونٹس کی صورت میں وہ اپنی زبان کو دے چکے ہیں میر عماد جس طرح ایم ایس ورڈ 2007 کے ساتھ دوڑتا ہے خدا کی قسم اگر اس میں
﴿1﴾ ٹ﴿2﴾ڈ ﴿3﴾ڑ ﴿4﴾ں ﴿5﴾ے
ان پانچ حروف کا اصافہ ہو جائے تو تو یقین مانئے اردو کے تمام فونٹس پر چار حرف بھیجے جا سکتے ہیں
لیکن شاید آپ لوگوں کو احساس نہیں کہ فارسی والے کتنے متعصب ہیں
ان پانچ حروف میں سے دو حروف یعنی نون غنہ اور بڑی یے دونوں اگر چہ فارسیی کے اپنے حروف ہیں لیکن انہوں نے یہ بھی نہیں فراہم کیے کیونکہ جدید فارسی میں ان کے بغیر کام چل جاتا ہے
باقی تین حروف تو ہیں ہی اردو کے ان کا تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا
جہاں پورا سافٹ ویئر بن گیا جہاں پورا فونٹ بن گیا وہاں تین حرو ف کا کوئی مسئلہ تھا؟؟؟؟؟؟
ہرگز نہیں ۔۔۔۔۔ آخر اردو والے نکموں کے لیے فارسی والے حلوہ کیوں پیش کریں
فارسی والوں سے ہمیں کوئی گلہ نہیں
ہمیں گلہ ہے اردو والوں سے
جن کا رزق اللہ نے اس زبان کے ساتھ منسلک کر دیا ہے
جو آج اس زبان کی وجہ سے مقتدر ہیں
وہ اردو کے لیے کیا کر رہے ہیں
کتنے سافٹ ویئرز اردو میں تیار کیے گئے
ایک فونٹ اور وہہ بھی پاک نستعلیق او ر اب پاک نوری نستعلیق
پورے پورے ادارے فرد واحد کی محنت کو کیش کرا رہے ہیں
میں نے پہلے بھی کسی فورم پر محسن حجازی بھائی سے کہا تھا کہ
اس علم کو عام کر دیجئے
آج نہیں تو کل یہ تو ہونا ہی ہے
کل صرف محسن حجازی تھے ۔۔۔۔۔۔
آج ان کے ساتھ دوسرے لوگ بھی میدان میں آچکے ہیں پاک نستعلیق کے ساتھ ہی فجر نستعلیق رونما ہوا اور آج جب پاک نوری نستعلیق کی بات ہو رہی ہے تو ساتھ ہی ساتھ جواد صاحب کا فونٹ بھی اپنی موجودگی کو تسلیم کروا رہا ہے
نہ من تنہا دریں میخانہ مستم
آپ کو چاہیے کہ فارسی کی کلاسوں کو چھوڑ چھاڑ کر اردو کی خدمت کریں جس کی خدمت ہمم پر ف۔۔۔۔۔۔رض بھی ہے اور ق۔۔۔۔۔رض بھی
فارسی پڑھنے پڑھانے کا کام ہم جیسے نکموں کے لیے چھوڑ دیں
یا پھر آپ میرے لیے کسی بھی فونٹ میں نوری نستعلیق کے لگیچر ڈالنے کے اسباق کا سلسلہ شروع کردیں اور مجھے کچھ مبادیات سے آگاہ کر دیں بخدا میں یہ کام کر لوں گا اور میرے لیے اس فونٹ کو ریلیز کرنے میں نہ تو صاحبان مقتدرہ کے جیسی سرکاری تقریب کی ضرورت ہو گی اور نہ ہہی جواد صاحب جیسی کوئی کاروباری مصلحت آڑے آئے گی