آئی۔پی۔ پتہ

نبیل

تکنیکی معاون
جیسبادی، آپ یہ بات غالباً پہلے بھی پوچھ چکے ہیں۔ یقین مانیں میں آپ کے آئی پی پتے کی کوئی جاسوسی نہیں کر رہا۔ اگر کچھ ہو رہا ہے تو وہ پی ایچ پی بی بی بنانے والوں کی کارستانی ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
نبیل، ایک ہی دفعہ پوچھا تھا۔
سیفی، ی‌پ پتے کی جعلی پلیٹ اتنی آسانی سے نہیں لگتی۔ اس کے لیے annonymizers کے چکر میں پڑنا پڑتا ہے۔ ویسے گوگل accelerator کے بارے میں کیا خیال ہے؟ کسی کو اس کا تجربہ ہے کہ یہ اس طرح کی گمنامی مہیا کر سکتا ہے؟
 
کیا مراد

آئی پی پتے کی جاسوسی سے آپ لوگوں کی کیا مراد ہے؟

ویسے کچھ معاملات میں آئی پی پتے کا جاننا سودمند ہے جیسے بی بی سی اردو کا ووٹنگ کا پینل میرے خیال سے اسی اصول پر چلتا ہوگا ورنہ لوگ زیادہ ووٹ ڈال جائیں۔

ویسے نبیل آپ کو ویب لاگز سے یہ تو پتہ چلتا ہوگا کہ کس ملک کے یوزر زیادہ آپ کی سائٹ دیکھ رہے ہیں اور ان کی آئی پی وغیرہ کیا ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
پہلے ایک آیکن ہؤا کرتا تھا جو پوسٹ کرنے والے کا ی‌پ پتہ بتایا کرتا تھا۔ اپگریڈ کے بعد شاید زکریا نے اسے "لُھکا" دیا ہے۔

ووٹنگ والے اکثر کوکیز پر ہی گزارا کرتے ہیں۔ ہاں گوگل ی‌پ پتے کی جاسوسی ضرور کرتا ہے۔ گوگل بڑا ہو کے شاید شیطان ہی ثابت ہو!
 

زیک

مسافر
جب آپ کسی سائٹ پر جاتے ہیں تو ان کی لاگ میں آپ کا IP تو آ ہی جاتا ہے۔ ہاں البتہ عام قارئین کو دوسروں کا IP معلوم نہیں ہونا چاہیئے ادھر محفل میں۔
 

جیسبادی

محفلین
کمانڈ پرامپٹ پر ipconfig کی کمانڈ دی جائے تو آپ کا IP address نظر آئے گا، مثلًا،

166.222.111.311

یہ پتہ آپ کا isp آپ کو دیتا ہے۔ اس سے کم از کم آپ کے ISP کا پتہ چل سکتا ہے، آپ کس شہر میں ہو، وغیرہ۔ اگر آپ گمنامی سے کچھ پوسٹ کرنا چاہو، تو ویب سائٹ کو آپ کا پتہ ہوتا ہے، بے شک آپ اپنا کچھ نہ بتاؤ۔ ف‌ب‌ی آپ کے ی‌س‌پ سے آپ کا پتہ لے کر، لوگوں کو سافٹ ویر چوری کرنے پر اُکسانے کے الزام میں حوالات بھیج سکتی ہے :)
 
تو اس سارے قضئے کا مقصد یہ نکلا کہ ہم “پھڑے“ جا سکتے ہیں، بس پھر ہم ف ب ی والی سائیٹوں پر جانا چھوڑ دیں گے اور لوگوں کو اکسانا بھی، ویسے پہلے میں لوگوں کو اکساتا تھا کہ بھائیوں کوئی تعلیم کرو، اب نہیں کہا کروں گا، ہت تیرے ی پ کی۔
 
Top