نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں آج آپ کی خدمت میں ذیل فورم کے موڈ کے ساتھ استعمال کے لیے آئی ایم پورٹل پیش کر رہا ہوں جس کے ذریعے آپ اپنی کٹیگری موڈ پر مبنی فورم کو ایک پورٹل میں بدل سکتے ہیں۔ جو دوست ہمارے پیش کیے گیے کٹیگری موڈ کے پری انسٹالڈ پیکج کو زیر استعمال لا چکے ہیں وہ اس پورٹل موڈ کو بآسانی استعمال کر سکتے ہیں۔ یہ سادہ phpbb سوفٹویر کےساتھ نہیں چلے گا۔
انسٹالیشن
[bcolor=#BFFFFF:fd8c3a5c1f]ڈیٹابیس اپڈیٹ[/bcolor:fd8c3a5c1f]
پورٹل موڈ انسٹال کرنے کا پہلا سٹیپ ڈیٹابیس اپڈیٹ کے ذریعے فورم ڈیٹابیس میں پورٹل موڈ سے متعلقہ انفارمیشن شامل کرنا ہے۔ اس مقصد کے لیے موڈ کی زپ فائل میں sql.txt فائل موجود ہے جس میں ڈیٹابیس اپڈیٹ کرنے کی ہدایات ہیں۔ میں یہاں phpMyAdmin کے ذریعے اس ڈیٹابیس کرنے کا طریقہ بیان کر رہا ہوں۔ میرے خیال میں یہ طریقہ اکثر جگہ کارآمد ثابت ہوگا کیونکہ زیادہ تر ویب ہوسٹس پر phpMyAdmin ہی ڈیٹابیس فرنٹ اینڈ کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔
پورٹل موڈ کے لیے ڈیٹابیس اپڈیٹ کرنے کے لیے سب سے پہلے phpMyAdmin میں اپنی فورم کی ڈیٹابیس کھولیں۔ اس کے بعد ذیل کی تصویر کے مطابق SQL کے ربط پر کلک کریں۔ یہاں آپ ڈیٹابیس اپڈیٹ کے لیے انسٹرکشنز رن کر سکتے ہیں۔
اس کے بعد sql.txt فائل کو کسی ٹیکسٹ ایڈیٹر میں کھول کر اس کے سارے ٹیکسٹ کو کاپی کر لیں اور اسے phpMyAdmin کی SQL ونڈو میں ذیل کی تصویر کے مطابق کاپی کر لیں اور GO بٹن پر کلک کریں۔ اس طرح آپ کی فورم ڈیٹابیس میں نئی ڈیٹاٹیبلز شامل ہو جائیں گی
[bcolor=#BFFFFF:fd8c3a5c1f]فورم کی فائلوں میں ترمیم[/bcolor:fd8c3a5c1f]
ڈیٹابیس اپڈیٹ کرنے کے بعد فورم کی فائلوں میں پورٹل موڈ شامل کرنے کے لیے ردوبدل اور پورٹل موڈ کے ساتھ آنے والی فائلوں کو فورم کے فائل ایریا میں کاپی کرنا باقی رہ جاتا ہے۔ اس کے دو طریقے ہیں۔ ایک طریقہ تو یہ ہے کہ CH_IMPortal.txt میں موجود ہدایات کے مطابق فورم کی فائلوں میں ترمیم کی جائے اور اس کے بعد root فولڈر کی فائلوں کو فورم کے فائل ایریا میں کاپی کر دیا جائے۔۔
دوسرا اور آسان طریقہ آپ اس صورت میں آزما سکتے ہیں جب آپ کٹیگری موڈ کا پری انسٹالڈ پیکج استعمال کر رہے ہوں اور اس میں اور کوئی ردوبدل نہ کیا ہو۔ میں نے آپ کی سہولت کے لیے CH_IMPortal_v107_with_changed_files فولڈر میں تمام ترمیم شدہ فائلیں اور پورٹل کے ساتھ آنے والی فائلیں اکٹھی کر دی ہیں۔ آپ کو محض اس فولڈر کے اندر تمام فائلوں کو فورم کے فائل ایریا میں کاپی کرنا ہوگا اور یوں آپ کے پورٹل کی انسٹالیشن مکمل ہو جائے گی۔
احتیاطاً فورم کے ایڈمن پینل میں caches configuration میں جا کر language اور theme کیش کو ری جنریٹ کرلیں۔
اب آپ ایڈمن پینل میں جا کر پورٹل کے بلاکس کو ترتیب دے سکتے ہیں اور ان میں ردوبدل کر سکتے ہیں۔
اردو آئی ایم پورٹل ورژن 1.07 ڈاؤنلوڈ کریں
آپ دوستوں کی آراء کا انتظار رہے گا۔