آئی سی ایل میں لاہور بادشاہ کی فتح

:music:آئی سی ایل میں لاہور بادشاہ کی فتح:music:

انڈین کرکٹ لیگ کے بیسٹ آف تھری فائنل مقابلوں کے تیسرے اور فیصلہ کن میچ میں عمران نذیر کی شاندار سنچری کی بدولت لاہور بادشاہ نے حیدرآباد ہیروز کو آٹھ وکٹ سے شکست دے کر ٹورنامنٹ جیت لیا ہے۔

بھارتی ریاست گجرات کے شہر احمد آباد میں کھیلے جانے والے ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ میں حیدر آباد ہیروز نے لاہور بادشاہ کو فتح کے لیے ایک سو انسٹھ رن کا ہدف فراہم کیا تھا جو عمران نذیر کی دھواں دھار بلے بازی کی بدولت ایک آسان ہدف ثابت ہوا اور لاہور بادشاہ کے مقررہ سکور چودہویں اوور میں صرف دو وکٹ کے نقصان پر بنا لیا۔

عمران نذیر نے جارحانہ بلے بازی کا مظاہر کرتے ہوئے صرف چوالیس گیندوں پر ایک سو گیارہ رنز کی اننگز کھیلی۔ انہوں نے اپنی اننگز میں سات چوکے اور گیارہ چھکے لگائے۔

اس سے قبل حیدرآباد ہیروز نے مقررہ بیس اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 158 رن بنائے اور اوپنر خلیل پینتالیس رنز بنا کر نمایاں رہے۔ لاہور بادشاہ کی جانب سے شاہد نذیر تین وکٹیں لے کر سب سے کامیاب بالر رہے۔

بیسٹ آف تھری کی بنیاد پر کھیلنے جانے والے فائنل مقابلوں کا پہلا میچ لاہور بادشاہ نے چار وکٹ سے جیتا تھا جبکہ دوسرے میچ میں حیدرآباد ہیروز نے آٹھ رن سے فتح حاصل کی تھی۔

فہیم

لائبریرین
مزہ آگیا عمران نظیر کی بیٹنگ کا۔

اور چونکہ وہ میرا سن 2000 سے ہی فیورٹ بیٹسمین ہے اس لیے جب بھی وہ پرفارمنس دیتا ہے تو مجھے کافی خوشی ہوتی ہے:)
 
حسن علوی

محفلین
لگتا ھے آج کا دن پاکستان کرکٹ کے لیئے بہت لکّی ھے، ہر جگہ ہی پھٹّے چُک دیئے ہیں۔ میچ نہ دیکھ سکا جس کا افسوس رھے گا اب جھلکیوں پر ہی گزارا کرنا پڑے گا:rolleyes:
 
فہیم

لائبریرین
لگتا ھے آج کا دن پاکستان کرکٹ کے لیئے بہت لکّی ھے، ہر جگہ ہی پھٹّے چُک دیئے ہیں۔ میچ نہ دیکھ سکا جس کا افسوس رھے گا اب جھلکیوں پر ہی گزارا کرنا پڑے گا:rolleyes:

بہت زبردست میچ مس کردیا۔

پہلے اوور کی پہلی ہی گیند پر چھکا لگایا عمران نظیر نے
اور پھر اسی اوور میں 2 مزید چھکے اور ایک چوکا بھی لگایا تھا۔
کل 24 رن بنے تھے پہلے ہی اوور میں

اور حیرت یہ کہ وہ پہلا اوور عبدالرزاق کا تھا:eek:
 
حسن علوی

محفلین
اس میں حیرت کی کیا بات ھے فہیم، عبدالرزاق کو اکثر ہی پہلی بال پر باؤنڈری لگا کرتی تھی جب وہ او ڈی آئی کھیلتے تھے۔ بہرحال عمران نذیر کی دھواں دار بلّے بازی قابلِ تعریف ھے، 20-20 کرکٹ کا حق ادا ہو گیا۔
 
دراصل پچھلے فائنل میں رزاق نے ایک ہی اوور میں 2 اہم وکٹ لے کر اور اوور کی میڈن گزار کر شروع میں ہی لاہور کو بڑا دھچکا دیا تھا۔

اور اس میں ایک وکٹ عمران نذیر کی بھی تھی۔

شاید اُسی اوور کا غصہ تھا جو اس اوور میں عمران نظیر نے اتارا:grin:
 
بالکل ٹھیک کہا مگر خدارا اس بیچارے کا نام تو ٹھیک سے لے لیں، عمران نذیر ھے بھائی جی نہ کہ نظیر۔ اوپر بھی نشاندہی کر چکا ہوں فہیم کیا ہو گیا ھے میرے بھائی
 
فہیم

لائبریرین
بالکل ٹھیک کہا مگر خدارا اس بیچارے کا نام تو ٹھیک سے لے لیں، عمران نذیر ھے بھائی جی نہ کہ نظیر۔ اوپر بھی نشاندہی کر چکا ہوں فہیم کیا ہو گیا ھے میرے بھائی

:eek::eek::eek:

لاحول ولا قوۃ

چلیں ہوجاتا ہے کبھی کبھی:grin:
توجہ دلانے کا شکریہ

ابھی نظیر پر ہی تھا کیا پتہ آگے جاکر محترمہ مرحوم کا نام ہی لکھ دیتا اس کی جگہ:grin:
 
ابوشامل

محفلین
دوسرے میچ کے "تنازع" پر لگتا ہے لاہوریوں کو خوب خار چڑھی ہوئی تھی۔ اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ وہ میچ میں اترے ہی جیتنے کے لیے تھے۔ بہرحال پچھلے سال کا بدلہ چکا دیا۔
افسوسناک بات یہ کہ میچ نہ دیکھ پایا :(
 
طالوت

محفلین
عبد الرزاق عمران کی بلے بازی کی صلاحیت کے حساب سے کہیں زیادہ خطرناک گیند باز ہے ۔۔۔ تاہم ہر وقت آپ اور آپ ہی نہیں ہوتے ۔۔
عمران کی بلے بازی سے زیادہ مجھے فیلڈنگ پسند رہی ہے ۔۔۔
تاہم اچھا نام کما رہے ہیں ، 20--20 میں بلاشبہ پاکستانی کھلاڑی دنیا کے سب سے اچھے کھلاڑی ہیں ۔۔۔
وسلام
 
ساجداقبال

محفلین
میں تو عبدالرزاق کا فین ہوں۔۔۔پر عمران نذیر کے چھکے بھی بُرے نہیں تھے۔ فائنلز میں لاہوربادشاہ کے کھلاڑیوں کا رویہ قابل مذمت تھا۔ رانا کا رزاق کے آؤٹ ہونے پر زبان درازی اور پھر کیمپ کے کیچ پر بدتمیزیاں۔۔۔۔۔۔۔۔۔فائنل تو جیت لیا، دل نہیں۔
 
Top