آئی سی سی نے سعیداجمل کو کلین چٹ دے دی

آئی سی سی نے سعیداجمل کو کلین چٹ دے دی
07 فروری 2015 (12:19)
  • news-1423293567-3737_large.jpg
    لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کو قانونی قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق سعید اجمل کا باﺅلنگ ایکشن ٹیسٹ بھارت کے شہر چنئی میں کروایا گیا جس کے بعد ٹیسٹ کی رپورٹ آئی سی سی کے سامنے پیش کی گئی جس کو مد نظر رکھتے ہوئے سعید اجمل کے باولنگ ایکشن کو قانونی قرار دے دیاگیا۔آئی سی سی کی جانب سے کلین چٹ ملنے کے بعد پی سی بی کی جانب سے تاحال سعید اجمل کی ورلڈ کپ میں شمولیت کیلئے کوئی فیصلہ نہیں لیاگیا ۔
سعید اجمل کا کہناہے کہ انہوں نے پی سی بی کو پہلے ہی بتادیا تھاکہ وہ ابھی ورلڈ کپ نہیں کھیلیں گے لیکن اگر کوئی کھلاڑی ان فٹ ہو جاتاہے تو اس کی جگہ ضرور کھیلیں گا۔
 
زبردست خبر۔۔۔
 
جنید اختر

محفلین
http://www.express.pk/story/324923/
لاہور:
پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان کہتے ہیں کہ بولنگ ایکشن کی درستگی کے باوجود سعید اجمل کو ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔

ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیرمین شہریار خان نے کہا کہ سعید اجمل کو کلیر قرار دیئے جانے پر وہ بہت خوش ہیں کیونکہ سعید اجمل نے اس سلسلے میں بہت محنت کی تھی، ہم ذہنی طور پر تیار تھے کہ سعید اجمل ورلڈ کپ میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے لیکن وہ خود ہی اس میگا ایونٹ سے دستبردار ہوئے تھے، قوانین کے مطابق اب انہیں ورلڈ کپ کے لئے ٹیم میں شامل نہیں کیا جاسکتا۔ ورلڈ کپ کے بعد کرکٹ ختم نہیں ہوگی انہیں ملک کی نمائندگی کے لئے کئی مواقع ملیں گے۔

شہریار خان کا کہنا تھا کہ سعید اجمل کے بغیر بھی ہماری بالنگ لائن کافی اچھی ہے، :Dامید ہے کہ اگلے مقابلوں میں وہ اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے خلاف دونوں میچز میں یاسر شاہ کو ناکھلانا ٹیم انتظامیہ کی حکمت عملی تھی لیکن اب وہ ضرور کھیلیں گے
 
Top