آئی سی سی ورلڈ کپ 2019: کاؤنٹ ڈاؤن

پاکستان کا انگلینڈ ٹور اور ورلڈ کپ اسکواڈ !!
انگلینڈ سیریز کے بعد چند ایک تبدیلیاں متوقع ہیں۔

FB-IMG-1555594111372.jpg
 

جاسم محمد

محفلین
ورلڈکپ کیلیے 15 رکنی قومی ٹیم کا اعلان، محمد عامر کو ڈراپ کردیا گیا
ویب ڈیسک جمعرات 18 اپريل 2019
1636777-pakworldcup-1555591873-359-640x480.gif

دورہ انگلینڈ میں کارکردگی کی بنیاد پر ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلی کی جاسکتی ہے،انضمام الحق- فوٹو: پی سی بی

لاہور: قومی ٹیم کے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ 2019 اور دورہ انگلینڈ کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کردیا۔

لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے ورلڈکپ 2019 کے لیے قومی ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈکپ میں سرفراز احمد قومی ٹیم کی کپتانی کریں گے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں شاداب خان، عماد وسیم، فخرزمان، امام الحق، عابد علی، بابراعظم، شعیب ملک، محمد حفیظ، حارث سہیل حسن علی، فہیم اشرف، شاہین شاہ آفریدی، جنید خان اور محمد حسنین ہیں تاہم محمد حفیظ کی ورلڈکپ اسکواڈ میں شمولیت فٹنس سے مشروط ہے۔


چیف سلیکٹر نے کہا کہ محمد عامر اور آصف علی کو دورہ انگلینڈ کے لیے ٹیم کا حصہ بنایا گیا اور ہمارے پاس 23 اپریل تک موقع ہے کہ ہم ورلڈکپ اسکواڈ میں تبدیلی کرسکتے ہیں اور ان دونوں کھلاڑیوں کو کارکردگی کی بنیاد پر ورلڈکپ اسکواڈ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
 
ورلڈ کپ میچز میں سب سے زیادہ میچز کی نگرانی کا اعزاز ڈیوڈ شیفرڈ کو حاصل ہے۔ شیفرڈ نے 46 میچز میں ایمپائرنگ کے فرائض انجام دیے



-----------------
34 دن باقی
 
ورلڈ کپ میچز میں ابتک 9 دفعہ ہیٹ ٹرک سکور ہو چُکی ہے۔
لیستھ ملنگا جی نے یہ کارنامہ دو مرتبہ انجام دیا ہے۔

چیتن شرما (1987) نیوزیلینڈ
ثقلین مشتاق (1999) زمبابوے
چمندا واس (2003) بنگلہ دیش
بریٹ لی (2003) کینیا
لیستھ ملنگا (2007) جنوبی افریقہ
کیمار روچ (2011) نیدرلینڈ
لیستھ ملنگا (2011) کینیا
سٹیون فن (2015) آسٹریلیا
جین پال ڈومینی (2015) سری لنکا

-----------------
32 دن باقی



 
آسٹریلیا نے ورلڈ کپ 99 میں پاکستان سے شکست کھانے کے بعد ورلڈ کپ میں دوبارہ پاکستان سے ہی 2011 ورلڈ کپ میں مات کھائی۔
اس دوران کینگروز نے 32 میچز اپنے نام کئے جبکہ ایک بے نتیجہ اور ایک ٹائی رہا (99 سیمی فائنل)۔
کینگروز نے ورلڈ کپ 2007 اور 2003 ناقابلِ شکست رہتے ہوئے اپنے نام کئے جو خود میں ایک شاندار کارنامہ ہے۔


-----------------
31 دن باقی
 
ہرشل گبز واحد کھلاڑی ہیں جنہیں ورلڈ کپ (ایک روزہ) میچ میں ایک ہی اوور کی چھ گیندوں پر 6 چھکے مارنے کا اعزاز حاصل ہے۔

-----------------
30 دن باقی
 
ورلڈ کپ فائنل میں زیادہ سے زیادہ انفرادی اسکور کا اعزاز ایڈم گلگرسٹ کے نام ہے جنہوں نے 2007 ورلڈ کپ میں لنکا کے خلاف 149 رنز کی طوفانی اننگ کھیلی۔ اسکے بعد رکی پونٹنگ جی ہیں 140 کے ساتھ۔ رکی جی نے 2003 ورلڈ کپ میں بھارت کے خلاف شاندار اننگ کھیلی۔

-----------------
29 دن باقی

 
آج سر برائن چارلس لارا جی نے عمر کی ففٹی مکمل کر لی ہے۔
انہیں کالی آندھی کی طرف سے ورلڈ کپ میں سب رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے۔
ٹورنامنٹ 5 میچز 34 اننگز 33 رنز 1225 اوسط 42.24 سٹرائیک ریٹ 86.26 سینچریاں 2 ففٹیز 7


-----------------
28 دن باقی
 
ہر ورلڈ کپ میں زیادہ سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی یوں ہیں

1975: گلین ٹرنر (نیوزیلینڈ) 333 رنز
1979: گورڈن گرینیج (ویسٹ انڈیز) 253 رنز
1983: ڈیوڈ گوور (انگلینڈ) 384 رنز
1987: گراھم گوچ (انگلینڈ) 471 رنز
1992: مارٹن کرو (نیوزیلینڈ) 451 رنز
1996: سچن ٹنڈولکر (انڈیا) 523 رنز
1999: راہول ڈریوڈ (انڈیا) 461 رنز
2003: سچ ٹنڈولکر (انڈیا) 673 رنز
2007: میتھیو ہیڈن (آسٹریلیا) 659 رنز
2011: تلکارتنے دلشان (سریلنکا) 500 رنز
2015: مارٹن گپٹل (نیوزیلینڈ) 547 رنز
2015: Guptil (547)

-----------------
25 دن باقی

 
ورلڈکپ میں سب سے کم رنز بنانے کا ریکارڈکینیڈا کے پاس ہے۔
کینیڈین ٹیم 2003 ورلڈ کپ میں سریلنکا کے خلاف محض 36 رنز ہی جوڑ پائی۔

-----------------
23 دن باقی
 
ورلڈ کپ میچ میں بہترین انفرادی سکور مارٹن گپٹل کے نام ہے۔
گپٹل نے ورلڈ کپ 2015 میں کالی آندھی کے خلاف 237* کی اننگ کھیلی ۔
دوسرا نمبر کرسٹوفر ہنری گیل کا جنہوں نے زمبابوے کے خلاف 2015 ورلڈ کپ میں 215 رنز کی اننگ کھیلی۔

-----------------
22 دن باقی

 
Top