آئی سی سی چیمپینز ٹرافی 2009 پہلا سیمی فائنل- انگلینڈ بمقابلہ آسٹریلیا

شمشاد

لائبریرین
انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کے 15 اوور 79 اسکور اور ایک آؤٹ

پچھلے 5 اوور میں صرف 16 اسکور بنے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کے 17 اوور 88 اسکور اور ایک آؤٹ
17ویں اوور میں ایک ایک کر کے ہی چھ اسکور کر لیے۔

انگلینڈ کو اس وقت وکٹ کی بہت زیادہ ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
رکی پونٹنگ کے 58 گیندوں پر 50 اسکور
واٹسن کے ساتھ 101 اسکور کی پارٹنرشپ
21 اوور کے اختتام پر 107 اسکور
 

شمشاد

لائبریرین
انگلینڈ کے خلاف آسٹریلیا کے 28 اوور 140 اسکور اور ایک آؤٹ

باؤلر بالکل ناکام ہو چکے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
رکی پونٹنگ کا انفرادی اسکور 68، اس کے ساتھ ہی ایک روزہ میچوں کا اس کا مجموعی اسکور 12 ہزار ہوا۔
 

شمشاد

لائبریرین
انگلینڈ کے باولر پوری طرح ناکام ہو چکے ہیں۔
آسٹریلیا بآسانی یہ میچ جیت لے گا۔
31 اوور کے اختتام پر مجموعی اسکور 160
واٹسن 69
پونٹنگ 81
 

شمشاد

لائبریرین
یہ تو کل کے میچ پر منحصر ہے کہ کون جیتے گا؟

آج کا سیمی فائنل تو آسٹریلیا آرام سے جیت جائے گا۔
 

شمشاد

لائبریرین
اویس شاہ نے اپنے پہلے ہی اوور میں 11 اسکور دیئے۔
آسٹریلیا کا ہدف اور نزدیک آ گیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
ایک چوکے کے ساتھ پونٹنگ کے 100 اسکور مکمل۔

37 اوور 207 اسکور
جیتنے کے لیے صرف 51 اسکور کی ضرورت ہے۔
 

شمشاد

لائبریرین
واٹسن کا چھکا، اس کے ساتھ ہی اس کا انفرادی اسکور 102، جبکہ پونٹنگ کا بھی انفرادی اسکور 102 ہی ہے۔

مجموعی اسکور 215
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا کی اب تک کی کسی بھی وکٹ پر ایک روزہ میچوں کی سب سے بڑی پارٹنرشپ 237 اسکور کی ہے۔

موجودہ پارٹنرشپ 243 کی ہو چکی ہے۔ سابقہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔

41ویں اوور میں کولنگ وڈ نے 23 اسکور دیئے۔
 

شمشاد

لائبریرین
42ویں اوور میں آسٹریلیا نے پہلا سیمی فائنل بآسانی 9 وکٹوں سے جیت لیا جبکہ ابھی 49 گیندیں باقی تھیں۔

اس میچ میں واٹسن نے 7 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 136 اسکور کیا جبکہ رکی پونٹنگ نے ایک چھکے اور 12 چوکوں کی مدد سے 111 اسکور کیا۔

انگلینڈ کے سب کے سب باؤلر بُری طرح ناکام رہے۔

آسٹریلیا نے ثابت کیا کہ وہ کرکٹ کھیلنا جانتے ہیں۔
 

شمشاد

لائبریرین
آسٹریلیا نے اپنا ہی بنایا ہوا ایک روزہ میچوں کی پارٹنرشپ کا ریکارڈ بہتر کیا جو کہ اب 252 اسکور ہے۔
 
Top