آئی سی سی T20 ورلڈ کپ 2014

شمشاد

لائبریرین
ایشیا کپ ۲۰۱۴ کے بعد آئی سی سی ٹی۲۰ ورلڈ کپ ۱۶ مارچ کو پھر سے بنگلہ دیش میں شروع ہو رہا ہے۔ یہ ورلڈ کپ ۱۶ مارچ ۲۰۱۴ سے شروع ہو رہا ہے۔ یہ میچ بنگلہ دیش میں ڈھاکہ، چٹاگانگ اور سہلٹ کے میدانوں میں کھیلے جائیں گے۔

پہلا میچ ۱۶ مارچ بنگلہ دیش اور افغانستان کے درمیان میرپور ڈھاکہ ۳ بجے سہ پہر
دوسرا میچ ۱۶ مارچ نیپال اور ہانگ کانگ کے درمیان چٹاگانگ ۷ بجے شام
تیسرا میچ ۱۷ مارچ زمبابوے اور آئرلینڈ کے درمیان سہلٹ ۳ بجے سہ پہر
چوتھا میچ ۱۷ مارچ یو اے ای اور نیدرلینڈ کے درمیان سہلٹ ۷ بجے شام
پانچواں میچ ۱۸ مارچ افغانستان اور ہانگ کانگ کے درمیان چٹاگانگ ۳ بجے سہ پہر
چھٹا میچ ۱۸ مارچ بنگلہ دیش اور نیپال کے درمیان چٹاگانگ ۷ بجے شام
ساتواں میچ ۱۹ مارچ زمبابوے اور نیدرلینڈ کے درمیان سہلٹ ۳ بجے سہ پہر
آٹھواں میچ ۱۹ مارچ آئرلینڈ اور یو اے ای کے درمیان سہلٹ ۷ بجے شام
نواں میچ ۲۰ مارچ افغانستان اور نیپال کے درمیان چٹاگانگ ۳ بجے سہ پہر
دسواں میچ ۲۰ مارچ بنگلہ دیش اور ہانگ کانگ کے درمیان چٹاگانگ ۷ بجے شام
گیارواں میچ ۲۱ مارچ زمبابوے اور یو اے ای کے درمیان ۱۱ بجے دن سہلٹ
بارواں میچ ۲۱ مارچ آئرلینڈ اور نیدر لینڈ کے درمیان سہلٹ ۳ بجے سہ پہر
تیرواں میچ ۲۱ مارچ انڈیا اور پاکستان کے درمیان ڈھاکہ ۷ بجے شام
چودواں میچ ۲۲ مارچ سری لنکا اور جنوبی افریقہ کے درمیان چٹاگانگ ۳ بجے سہ پہر
پندرواں میچ ۲۲ مارچ انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان چٹاگانگ ۷ بجے شام
سولہواں میچ ۲۳ مارچ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ڈھاکہ ۳ بجے سہ پہر
سترھواں میچ ۲۳ مارچ ویسٹ اندیز اور انڈیا کے درمیان ڈھاکہ ۷ بجے شام
آٹھارواں میچ نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چٹاگانگ ۳ بجے سہ پہر
انیسواں میچ ۲۴ مارچ سری لنکا اور نامعلوم کے درمیان چٹاگانگ ۷ بجے شام
بیسواں میچ ۲۵ مارچ نامعلوم اور ویسٹ اندیز کے درمیان ڈھاکہ ۷ بجے شام
اکیسواں میچ ۲۷ مارچ جنوبی افریقہ اور نامعلوم کے درمیان چٹاگانگ ۳ بجے شام
بائیسواں میچ ۲۷ مارچ انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان چٹاگانگ ۷ بجے شام
تئیواں میچ ۲۸ مارچ ویسٹ انڈیز اور آسٹریلیا کے درمیان ڈھاکہ ۳ بجے سہ پہر
چوبیسواں میچ ۲۸ مارچ نامعلوم اور انڈیا کے درمیان ڈھاکہ ۷ بجے شام
پچیسواں میچ ۲۹ مارچ نیوزی لینڈ اور نامعلوم کے درمیان چٹاگانگ ۳ بجے سہ پہر
چھبیسواں میچ ۲۹ مارچ انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان چٹاگانگ ۷ بجے شام
سائیسواں میچ ۳۰ مارچ پاکستان اور نامعلوم کے درمیان ڈھاکہ ۳ بجے سہ پہر
آٹھائیسواں میچ ۳۰ مارچ انڈیا اور آسٹریلیا کے درمیان ڈھاکہ ۷ بجے شام
انتیسواں میچ ۳۱ مارچ انگلینڈ اور نامعلوم کے درمیان چٹاگانگ ۳ بجے سہ پہر
تیسواں میچ ۳۱ مارچ سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان چٹاگانگ ۷ بجے شام
اکتیسواں میچ یکم اپریل نامعلوم اور آسٹریلیا کے درمیان ڈھاکہ ۳ بجے سہ پہر
بتیسواں میچ یکم اپریل ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان ڈھاکہ ۷ بجے شام
تینتیسواں میچ ۳ اپریل پہلا سیمی فائنل ڈھاکہ ساڑھے چھ بجے شام
چونتیسواں میچ ۴ اپریل دوسرا سیمی فائنل ڈھاکہ ساڑھے چھ بجے شام
پینتیسواں میچ ۶ اپریل فائنل ڈھاکہ ساڑھے چھ بجے شام
 

حسیب

محفلین
پہلے بارہ میچ کوالیفانگ راؤنڈ کے ہوں گے۔ اُن میں دو ٹیمیں مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گی
 

ماہی احمد

لائبریرین
پوائنٹس والی بات بھی بتا دیں۔ جیتنے پر کتنے پوائنٹس؟ ہارنے پر کتنے؟ بونس پوائنٹس کیسے ملتے ہیں وغیرہ؟
 

حسیب

محفلین
مطلب ہر ٹیم زیادہ سے زیادہ پانچ میچ کھیل سکتی ہے
کوالیفائنگ راؤنڈ میں دو گروپ ہیں
گروپ اے: بنگلہ دیش، افغانستان، نیپال، ہانگ کانگ
گروپ بی: زمبابوے، آئرلینڈ، یو اے ای، نیدرلینڈ
دونوں گروپوں میں ایک ایک ٹیم مین راؤنڈ میں کوالیفائی کرے گی

مین راؤنڈ کے گروپ یہ ہوں گے
گروپ ون: سری لنکا، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، نیوزی لینڈ، گروپ بی کی کوالیفائر
گروپ ٹو: ویسٹ انڈیز، انڈیا، پاکستان، آسٹریلیا، گروپ اے کی کوالیفائر

دونوں گروپوں سے دو دو ٹیمیں سیمی فائنل کھیلیں گی۔
 

حسیب

محفلین
پوائنٹس والی بات بھی بتا دیں۔ جیتنے پر کتنے پوائنٹس؟ ہارنے پر کتنے؟ بونس پوائنٹس کیسے ملتے ہیں وغیرہ؟
جیتنے پر دو پوائنٹس اور ٹائی یا میچ مکمل نہ ہونے پر ایک پوائنٹ
ورلڈ کپ میں بونس کا کوئی چکر نہیں
ویسے اگر بونس کا طریقہ دیکھنا ہے تو یہ لنک دیکھ لیں
http://static.espncricinfo.com/db/DOWNLOAD/100/0131/Bonus_Points.pdf


ورلڈ کپ کے راؤنڈز میں اگر پوائنٹس برابر ہوں تو یہ دیکھا جائے گا کہ کس ٹیم نے زیادہ میچ جیتے ہیں اور اگر وہ بھی برابر ہوں تو پھر رن ریٹ دیکھا جائے گا
 

شمشاد

لائبریرین
1656332_1561503447407254_1750652253_n.jpg
 

شمشاد

لائبریرین
آج ٹی20 ورلڈ کپ کے 4 وارم اپ میچ کھیلے گئے۔

پہلا میچ افغانستان اور نیدر لینڈ کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلا گیا۔
افغانستان نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 150 اسکور بنائے جبکہ نیدرلینڈ نے 86 اسکور بنائے تھے۔ افغانستان نے یہ میچ D/L قانون کے تحت 35 اسکور سے جیت لیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
دوسرا وارم اپ میچ بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کے درمیان فتح اللہ میں کھیلا گیا۔

متحدہ عرب امارات نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 142 اسکور بنائے تھے۔

بنگلہ دیش نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 اسکور بنا کر یہ میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
تیسرا وارم اپ میچ ہانگ کانگ اور زمبابوے کے درمیان چٹاگانگ میں کھیلا گیا۔

ہانگ کانگ نے ٹاس جیت کر زمبابوے کو پہلے کھیلنے کی دعوت دی۔

زمبابوے نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 153 اسکور بنائے۔

ہانگ کانگ نے 6 وکٹوں کے نقصان پر 159 اسکور بنا کر یہ میچ 4 وکٹوں سے جیت لیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
آج کا چوتھا وارم اپ میچ آئر لینڈ اور نیپال کے درمیان فتح اللہ میں کھیلا گیا۔

نیپال نے پہلے کھیلتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر 137 اسکور بنائے تھے۔

آئر لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 141 اسکور بنا کر یہ میچ 5 وکٹوں سے جیت لیا۔
 

شمشاد

لائبریرین
عارف بھائی وارم اپ میچوں کے دو گروپ ہیں :

گروپ اے: بنگلہ دیش، افغانستان، نیپال، ہانگ کانگ
گروپ بی: زمبابوے، آئرلینڈ، یو اے ای، نیدرلینڈ

ان دونوں گروپوں میں سے ایک ایک ٹیم کوالیفائی کرے گی جو میں راؤنڈ میں کھیلے گی۔

مزید تفصیل کے لیے اوپر مراسلہ نمبر 6 دیکھ لیں جو کہ حسیب نے بھیجا تھا۔
 

شمشاد

لائبریرین
جہاں تک میری رائے ہے گروپ اے میں بنگلہ دیش اور گروپ بی میں زمبابوے مین راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کریں گے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
عارف بھائی وارم اپ میچوں کے دو گروپ ہیں :

گروپ اے: بنگلہ دیش، افغانستان، نیپال، ہانگ کانگ
گروپ بی: زمبابوے، آئرلینڈ، یو اے ای، نیدرلینڈ

ان دونوں گروپوں میں سے ایک ایک ٹیم کوالیفائی کرے گی جو میں راؤنڈ میں کھیلے گی۔

مزید تفصیل کے لیے اوپر مراسلہ نمبر 6 دیکھ لیں جو کہ حسیب نے بھیجا تھا۔

وارم اپ میچ تو شاید سب ٹیموں کے ہی ہوں گے۔

اور عارف بھائی ! وارم اپ میچ کا یہ مقصد ہے کہ ٹیمز اصل مقابلوں کے لئے "وارم اپ" ہو جائیں۔ :)
 

حسیب

محفلین
شمشاد بھائی ان وارم اپ میچوں کی کیا منطق بنتی ہے؟
وارم اپ میچ صرف پریکٹس کے لیے ہی کھیلے جاتے ہیں۔
ان میچوں کے ریکارڈز، جیت، ہار کی کوئی حیثیت نہیں ہوتی۔
دونوں ٹیموں کے کوئی سے بھی گیارہ کھلاڑی بیٹنگ کر سکتے ہیں۔ اور کوئی سے بھی گیارہ کھلاڑی بولنگ اور فیلڈنگ کر سکتے ہیں چاہے انہوں نے بیٹنگ نہ بھی کی ہو
 

شمشاد

لائبریرین
پہلا میچ افغانستان اور زمبابوے کےدرمیان ہوا۔
افغانستان 6 وکٹوں کےنقصان پر 168 اسکور۔
زمبابوے 3 وکٹوں کے نقصان پر 173 اسکور۔

زمبابوے نے یہ میچ 7 وکٹوں سے جیت لیا جبکہ 3 گیندیں ابھی باقی تھیں۔
 
Top