حمیرا عدنان
محفلین
آئی فون سیون سابقہ ڈیوائسز سے ایک لحاظ سے بالکل مختلف ہوگا جس کی وجہ اس میں ہوم بٹن نہ ہونا ہے۔
یہ دعویٰ ایپل انسائیڈر نامی بلاگ نے ایپل کے نئے اسمارٹ فون کی مبینہ تصویر لیک کرتے ہوئے کیا ہے۔
تصاویر میں ایک آئی فون کو 3.5 ایم ایم سرکولر ہیڈ فون جیک اور راﺅنڈ ہوم بٹن کے بغیر دکھایا گیا ہے جس کا مطلب یہ ہے کہ ایپل کی پہلی ڈیوائس ہوگی جس میں یہ 2 تبدیلیاں کی جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ آئی فون سکس ایس کے ہوم بٹن میں ٹچ آئی ڈی، فنگر پرنٹ اسکینر جیسے فیچرز موجود تھے جس کے ذریعے فون کو ان لاک اور ایپل پے کے ذریعے خریداری کی جاسکتی ہے۔
آئی فون سیون میں بائیومیٹرک شناخت کی ٹیکنالوجی کو بٹن کی جگہ کسی اور طریقے سے استعمال کیے جانے کا امکان ہے۔
یہ اطلاعات تو پہلے ہی سامنے آرہی تھیں کہ آئی فون سیون میں ہیڈفون جیک کو ختم کیا جارہا ہے تاکہ اس ورژن کو زیادہ پتلا رکھا جاسکے تاہم ہوم بٹن کو ختم کرنے کی توقع نہیں تھی۔
ایپل کی جانب سے نئے آئی فون سیون اور ممکنہ طور پر دو کیمروں کے ساتھ آئی فون سیون پلس کو رواں سال ستمبر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔
دوسری جانب ایپل کی جانب سے 21 مارچ کو نیا چار انچ کا آئی فون ایس ای متعارف کرایا جارہا ہے جس کے ساتھ 9.7 انچ کا آئی پیڈ پرو اور ایپل واچ کے نئے اسٹریپس بھی پیش کیے جائیں گے۔