عثمان
محفلین
اینڈرائیڈ کے حمایتیوں کا یہ من پسند اعتراض ہے۔ اب ظاہر ہے کہ ہر کوئی پہیہ نئے سرے سے تو ایجاد نہیں کرتا۔ کہیں سے تو بات شروع ہوتی ہے۔آئی فون کا سنا ہے کہ کافی سارا ہارڈ وئیر اور سافٹ وئیر سامسنگ سے ہی آتا ہے
میرا ذاتی تجربہ اینڈرائیڈ پر بہترین رہا ہے۔ اڑھائی سالوں میں میں نے جو فون استعمال میں رکھے ہیں وہ یہ ہیں
سامسنگ ایس تھری، میرا پہلا سمارٹ فون
سامسنگ ایس فور، دو ماہ
سامسنگ ایس فائیو، ڈیڑھ ماہ
سامسنگ نوٹ ٹو، تین ماہ
سامسنگ نوٹ تھری، پانچ ماہ
دو ہفتے کے لئے سامسنگ گلیکسی ایکس کور ٹو بھی رکھا تھا
ایکس کور ٹو کا ایک مسئلہ تنگ کرتا تھا کہ اس کی میموری آپریٹنگ سسٹم کے بعد چند سو ایم بی بچ جاتی ہے۔ا گر ایکسٹرنل کارڈ نہ ہو تو فون بہت تنگ کرتا ہے
ایپل اپنے ہارڈ وئیر کئی دوسری کمپنیوں سے لیتا ہے۔ لیکن ان سب کو لے کر جو مصنوعات تیار کرتا ہے اس کی بات نرالی ہے۔
آپ ہر دوسرے مہینے سیل فون بدلتے ہیں۔ کبھی آئی فون بھی استعمال کر کے دیکھیے۔