آئفون میں عربی فارسی کی بورڈ موجود ہے۔ اس میں اردو کے کچھ حروف نہیں ہیں مگر کچھ کام چل ہی جاتا ہے۔
آئفون پر سیٹنگز ایپ میں جائیں۔ وہاں General پر کلک کریں۔ پھر Keyboard پر۔ پھر International Keyboards پر۔ وہاں Arabic کو آن کر لیں۔ اب جب بھی آپ آئفون کے کیبورڈ کو دیکھیں گے تو وہاں بائیں طرف نیچے ایک گلوب کی key ہو گی۔ اس پر کلک کر کے آپ انگریزی اور عربی میں سوئچ کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ آئفون پر ایک key سے کئ حروف ٹائپ کئے جا سکتے ہیں۔ جیسے پ ٹائپ کرنے کے لئے ب کی کنجی کو کچھ دیر دبائیں رکھیں تو ب یا پ سیلکٹ کرنے کی آپشن ظاہر ہو جائے گی۔