آئی فون پر ٹائپنگ میں دیر

زیک

مسافر
پچھلے کچھ عرصہ سے جب بھی آئی فون سے محفل پر جواب دیتا ہوں تو ایک ایک حرف بہت دیر سے ٹائپ ہوتا ہے۔ سوچا کہ شاید سفاری کا مسئلہ ہو مگر کروم پر بھی صورتحال ہے۔

کیا کسی اور کو بھی یہ مسئلہ درپیش ہے؟
 

صائمہ شاہ

محفلین
مجھے تو ہمیشہ یہ مسئلہ رہا ہے مگر میں آئی فون کے دشمنوں کو خوش ہونے کا موقعہ نہیں دینا چاہتی تھی شکایت کرکے۔
 
ہمارے پاس یہ مسئلہ کمپیوٹر پر بھی اکثر آتا ہے۔ نیز اینڈرو میں انٹر سے سطر تبدیل کی جائے تو کرسر نئے سطر پر جاتا ہی نہیں، اور اگر اس کوشش کے بعد مزید لکھنے کی کوشش کی جائے تو ہر حرف دوہرے ٹائپ ہوتے ہیں۔
 

قیصرانی

لائبریرین
یہ محض فونز پر ہی نہیں، اچھے خاصے تیز کمپیوٹر پر بھی یہی ہوتا ہے، خصوصاً جب یا تو اقتباس لیا جا رہا ہو یا پھر پہلے سے موجود پوسٹ کو ایڈٹ کیا جا رہا ہو :)
تاہم یہ مسئلہ مستقل نہیں، آتا جاتا رہتا ہے :)
 

عبدالحسیب

محفلین
میرے ساتھ بھی یہی مسئلہ ہے کروم میں لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ مسئلہ صرف 'مکالمہ ' میں ٹائپنگ کے وقت ہی ہوتا ہے۔
 

arifkarim

معطل
یہ مسئلہ پہلے بھی رپورٹ کیا جا چکا ہے لیکن اسکا کوئی مستقل اورمؤثر حل نہیں نکل سکا۔ عموماً دیکھنے میں آیا ہے کہ جب آپ کچھ ٹیگ کر تے ہیں جیسے اقتباس، لنک، تصویر وغیرہ تو اسکے معاً بعد ٹائپنگ سست ہو جاتی ہے۔ یہ مسئلہ پرانے وی بی فارم پر نہیں تھا لیکن زین فور میں ہے۔ کروم ، فائر فاکس میں بھی ہے۔ البتہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کے کمپیٹیبلیٹی موڈ میں یہ مسئلہ نہیں ہوتا۔ وہاں لائو کوڈنگ پریویو غیر فعال ہوتی ہے اور پیغام ارسال کرنے کے بعد ہی پروسیس ہوتی ہے۔
ابن سعید
نبیل
 

قیصرانی

لائبریرین
میں نے ایک اور بات دیکھی ہے کہ جب محفل لوڈ ہونے میں وقت لگے تو اس وقت یا تو ٹوئٹر کی پلگ ان لوڈ ہو رہی ہوتی ہے یا پھر حیرت انگیز طور پر، ڈراپ باکس :)
 

فہیم

لائبریرین
یہ محض فونز پر ہی نہیں، اچھے خاصے تیز کمپیوٹر پر بھی یہی ہوتا ہے، خصوصاً جب یا تو اقتباس لیا جا رہا ہو یا پھر پہلے سے موجود پوسٹ کو ایڈٹ کیا جا رہا ہو :)
تاہم یہ مسئلہ مستقل نہیں، آتا جاتا رہتا ہے :)
محفل کو چکر یعنی ہر جگہ ہی آتے جاتے ہیں:)
یہاں ایک مسئلہ اور ہے اگر میں اسمائیلیز والا ڈراپ ڈاؤن کھولوں تو وہ بہت زیادہ سلو کھلتا ہے اور لوڈ بھی بہت مر مر کر ہوتا ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
ویسے دل کو بہت سکون سا مل گیا یہ سن کر کہ سب ہی غم کے مارے ہیں اکیلے ہم ہی نہیں:ROFLMAO:
 

زیک

مسافر
محفل پر ایک دو لائنوں سے زیادہ کچھ بھی لکھنا تقریبا ناممکن ہو چکا ہے۔ پلیز اس کا کچھ حل کیا جائے
 

محمداحمد

لائبریرین
پی سی پر کروم میں یہ مسئلہ آج کل بہت شدت اختیار کر گیا ہے۔

ایک لائن لکھ کر ہم انتظار کرتے ہیں کہ وہ وقوع پذیر ہو تو ہم آگے لکھیں۔ :)
 

قیصرانی

لائبریرین
نان کروم یوزرز اس بارے کیا بتاتے ہیں؟ کیا فائر فاکس، انٹرنیٹ ایکسپلورر اور سفاری پر بھی یہی حال ہے؟
 
سسٹم اوور لوڈ ہو یا "ریم" تو ایسا ہوتا ہے، غیر ضروری اپلیکیشنز کلیئر کرنے سے بہتری آجاتی ہے، بعض دفعہ کلئر کرنے کے بعد سسٹم ری بوٹ بھی کرنا پڑتا ہے۔۔۔
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ بھی غالباً اردو ایڈیٹر کا مسئلہ ہے اگر ایڈیٹر غیر فعال کر دیا جائے تو کوئی مسئلہ نہیں ہوتا۔

پس نوشت: اس وقت یہ مسئلہ نہیں آ رہا۔
 
Top