آئی فون 4 بائیں ہاتھ میں استعمال کرنے کے مسائل

نبیل

تکنیکی معاون
کچھ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ آئی فون 4 کا سائز چھوٹا کرنے اور اس میں نئی فیچرز کا اضافہ کرنے کے چکر میں ایپل کے انجینیرز آئی فون کے ڈیزائن میں کوئی بنیادی غلطی کر بیٹھے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق آئی فون کو بائیں ہاتھ میں پکڑا جائے تو سگنل کی طاقت تیزی سے ختم ہونے لگتی ہے۔ ایپل کی جانب سے اس صورتحال سے بچنے کے لیے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ یوزر آئی فون کو نیچے کی جانب بائیں طرف سے گرپ نہ کریں۔ یقیناً یہ ہدایت یوزرز کے لیے نہایت غیر تسلی بخش ہے۔

حوالہ جات:
Apple issues advice to avoid iPhone flaw
Some iPhone 4 launch units lose signal when held with left hand
 

وجی

لائبریرین
اس ویڈیو کو چیک کریں اس میں 3:30 منٹ پر اس کے اسٹیل کی باڈی ڈیزائن کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ
وہ انٹینا ہے اب انٹینا ہاتھ میں دبے گا تو سگنل تو کم ہونگے

 

ابو یاسر

محفلین
بہت خوب عارف کریم براند ایمبسیڈر بھائی :)

بالکل یار!
آئی فون کی آئی(
image.php
) نکال کر انہوں نے اپنے اوتار میں جو لگا رکھی ہے​
 
Top