آئی ٹی میگ۔پی کے کا اجرا http://itmag.pk

MyOwn

محفلین
سلام!
پاک۔نیٹ‌کی طرف سے اردو کے پہلے یونییکوڈ آئی ٹی میگزین (http://itmag.pk) کا اجرا کر دیا گیا ہے۔ اس میگزین کا مقصد آئی ٹی سے متعلقہ معلومات کا اردو میں فراہم کرنا ہے۔ اس میگزین کے لیے اس وقت سارا کا سارا کام اعزازی اراکین کے تعاون کے ساتھ چل رہا ہے۔ اور ہم ان اراکین کے مشکور ہیں جن کی شبانہ روز محنت سے اس میگزین کا اجراء ممکن ہو سکا ہے۔ ہماری حتی الوسطی کوشش ہو گی کہ ہم اس کو ماہانہ شمارہ بنا سکیں۔
اس وقت ہم اعزازی مصنفین اور ترجمہ کرنے والے اشخاص کی تلاش میں‌ہیں جو کہ اس کار خیر میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ اگر اپ اس کارخیر میں کوئی دل چسپی رکھتے ہیں تو براہ مہربانی منتظمین سے رابطہ کریں۔

اپ سب کے آئی ٹی میگزین۔پی کے پر منتظر

منجانب انتظامیہ آئی ٹی میگزین۔پی کے
 
الف نظامی

لائبریرین
اچھا شمارہ ہے۔ خوبصورت تھیم اور بہتر لے آوٹ!
امید ہے کہ اس پہ عمدہ تکنیکی مواد طبع کیا جائے گا۔
 
فاتح

لائبریرین
عمدہ جریدہ ہے۔ ماشاء‌اللہ!
ایک مشورہ ہے کہ اس کا فونٹ علوی یا جمیل نوری نستعلیق رکھیں۔۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
مبارک ہو MyOwn۔ میں امید کرتا ہوں کہ آپ اور آپ کے ساتھی اس پراجیکٹ کو بخوبی آگے بڑھائیں گے۔ اردو میں اس طرح کی سائٹ کی کمی تھی جو آپ نے پوری کر دی ہے۔ ایسے پراجیکٹس پر کام کے لیے کافی محنت درکار ہوتی ہے اور اس سائٹ کی افادیت اسی صورت میں برقرار رہے گی جب اسے باقاعدگی سے اپڈیٹ کیا جائے گا۔
 
فاتح

لائبریرین
حیرت ہے مجھے نسخ‌میں کیوں‌نظر آ رہا ہے۔ :confused:
اب یہ نہ کہنا کہ میرے پاس جمیل نوری نستعلیق انسٹال نہیں ہوا۔;)
 
MyOwn

محفلین
اپ سب دوستوں‌کا شکریہ۔ ایک سے زائد فونٹ استعمال کیے گئے ہہیں - ایک فونٹ کی عدم دستیابی کی بنا پر دوسرا فونٹ استعمال میں خود بخود آ جائے گا۔ جلد ہی میں اس میں نستعلیق کو بنیادی فونٹ بنا دوں گا۔ اس وقت بی بی سی (ایشاء نسخ) بنیادی فونٹ ہے۔
اس کا میعار اور اپڈیٹ‌صرف اسی وقت ہو سکتا ہے جب اپ دوست اس کے لیے مضامین لکھیں یا پھر ترجمہ شدہ مواد فراہم کریں۔ میرے کام کرنے کا طریقہ کار میرا خیال ہے اب تک کافی حد تک واضح ہو چکا ہو گا۔ پاک۔نیٹ اور ورڈ پریس۔پی کے اس طریقے کار کی واضح مثآلیں ہیں۔ میں ٹینکیکل مدد اور انتظامی معاملات تک محدود ہو کر پس پردہ رہ کر کام کرنا زیادہ پسند کرتا ہوں۔ اس شمارے میں زیادہ تر میرے اپنے ترجمہ شدہ مضامین ہیں لیکن اس کا میعار صرف اپ لوگ ہی برقرار رکھ سکتے ہیں۔
میں امید کرتا ہوں‌کہ اپ میں سے کچھ صاحبان اگے بڑھے گیے اور اس کارخیر کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور میں کچھ اور نیا شروع کرنے کی تگ و دو میں مصروف :)
 
بہت خوب بھائی صاحب بہترین سائٹ ہے اردو میں اس سائٹ کی کمی تھی اللہ آپکو یہ سائٹ بہترین انداز میں‌چلانے کی ہمت عطا فرمائیں
 
نبیل

تکنیکی معاون
اپ سب دوستوں‌کا شکریہ۔ ایک سے زائد فونٹ استعمال کیے گئے ہہیں - ایک فونٹ کی عدم دستیابی کی بنا پر دوسرا فونٹ استعمال میں خود بخود آ جائے گا۔ جلد ہی میں اس میں نستعلیق کو بنیادی فونٹ بنا دوں گا۔ اس وقت بی بی سی (ایشاء نسخ) بنیادی فونٹ ہے۔
اس کا میعار اور اپڈیٹ‌صرف اسی وقت ہو سکتا ہے جب اپ دوست اس کے لیے مضامین لکھیں یا پھر ترجمہ شدہ مواد فراہم کریں۔ میرے کام کرنے کا طریقہ کار میرا خیال ہے اب تک کافی حد تک واضح ہو چکا ہو گا۔ پاک۔نیٹ اور ورڈ پریس۔پی کے اس طریقے کار کی واضح مثآلیں ہیں۔ میں ٹینکیکل مدد اور انتظامی معاملات تک محدود ہو کر پس پردہ رہ کر کام کرنا زیادہ پسند کرتا ہوں۔ اس شمارے میں زیادہ تر میرے اپنے ترجمہ شدہ مضامین ہیں لیکن اس کا میعار صرف اپ لوگ ہی برقرار رکھ سکتے ہیں۔
میں امید کرتا ہوں‌کہ اپ میں سے کچھ صاحبان اگے بڑھے گیے اور اس کارخیر کا بوجھ اپنے کندھوں پر اٹھانے میں کامیاب ہو جائیں گے اور میں کچھ اور نیا شروع کرنے کی تگ و دو میں مصروف :)

جی MyOwn، آپ کے شروع کردہ پراجیکٹس نے خاطر خواہ ترقی کی ہے۔ ہمیں آپ کے نئے پراجیکٹس کا انتظار رہے گا۔ مجھے خوشی ہوگی اگر آپ کو اردو ویب سے اپنے پراجیکٹس کو آگے بڑھانے کے لیے افرادی قوت مہیا ہو جائے۔ آپ جریدہ کمپیوٹنگ کے ذمہ داران کو اس کام میں شامل کرنے کی کوشش کرکے دیکھیں۔ اس سے آپ دونوں کو فائدہ ہو سکتا ہے۔
 
MyOwn

محفلین
مکرم نبیل میں ہمیشہ سے اپ کا ممنون اور شکر گزار ہوں۔ میری کوشش ہو گی کہ آئی ٹی میگ کو دوسرے کمپیٹٹر پراجیکٹس جیسا کہ فورم، سے اس کو الگ رکھ سکوں تاکہ تمام حضرات کا تعاون حاصل ہو سکے۔ اور ہر ایک کو آئی ٹی میگ پر یکساں‌مواقع میسر آ سکیں۔ ہم آئی ٹی میگ پر لنکس اور سائٹس کے تعارف کا سلسلہ بھی رکھنا چاہتے ہیں۔ اگر کوئی بھی صاحب اپنی سائٹ کا ایک اچھا سا ریویو لکھ کر ہمیں ارسال کریں گے تو ہم اس کو آئی ٹی میگ میں شامل کریں گے۔۔۔
اس کے علاوہ تمام اراکین سے مزید رائے اور تعاون کی درخواست ہے۔۔۔۔

والسلام
 
Top