نبیل
تکنیکی معاون
السلام علیکم،
یہ تھریڈ آبجیکٹ اورینٹڈ پروگرامنگ پر تبصروں کے لیے مخصوص ہے۔ ابھی یہ مضمون انڈر کنسٹرکشن ہے اور اس میں کئی تبدیلیاں لائی جاتی رہیں گی۔ ابوشامل سے ڈسکشن کے بعد میں نے اس موضوع پر لکھنا شروع کیا ہے تاکہ ایک مرتبہ مکمل ہونے کے بعد اس مضمون کو اردو وکی پیڈیا پر پوسٹ کیا جا سکے۔ لیکن میں نے انگریزی وکی پیڈیا پر موجود اسی موضوع پر مضمون کا ترجمہ کرنے کی بجائے خود سے ایک مضمون لکھنا شروع کیا ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ اردو میں کمپیوٹر سائنس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلق مفید تدریسی مواد اکٹھا ہو۔ اس لیے یہ مضمون لکھتے ہوئے میری نظر میں وہ سٹوڈنٹس ہیں جو آبجیکٹ اورینٹڈ پروگرامنگ سے واقفیت حاصل کرنا چاہتے ہیں۔ اسی لیے میں نے اس میں کوڈ کی مثالیں بھی شامل کر دی ہیں۔ آپ دوستوں سے درخواست ہے کہ اس مضمون پر اپنی آراء سے آگاہ کریں۔
میں جاننا چاہتا ہوں کہ:
- کیا یہ مضمون طلبا و طالبات کے لیے عام فہم ہے، یا اسے مزید آسان زبان میں پیش کرنے کی ضرورت ہے؟
- کیا اس مضمون میں کوڈ کی مثالیں دینا ٹھیک ہے یا یہ مثالیں غیر ضروری ہیں؟
- ۔۔۔
میں نے کافی عرصے سے فورم پر اس نوعیت کے مضامین کا سلسلہ شروع کرنے کا سوچا ہوا تھا لیکن میں اس کےلیے ایک مناسب آرٹیکل منیجمنٹ سسٹم انسٹال کرنا چاہتا تھا۔ اب چونکہ فی الحال اس طرح کا کوئی ایڈ آن دستیاب نہیں ہے تو میں عام طریقے سے پوسٹ کرنے پر ہی گزارا کر رہا ہوں۔