بہت بہت مبارک ہو مجھے شمشاد اور ظفری اور پوری لائبیریری ٹیم کو
یہ ایک تاریخی واقعہ ہے اور تاریخ میں شاید یاد بھی رکھا جائے گا کہ پہلی دفعہ محب کی وجہ سے ہمارا سر بھی فخر سے بلند ہوگیا ہے۔ ویسے تکبر کی بات نہیں ہے مگر ریکارڈ کی درستگی کے لیے عرض کرتا چلوں کہ “ آبِ گم“ محفل کی لائبیریری میں سب سے پہلے شروع کی جانے والی کتاب تھی۔ آج خوشی کے ساتھ ایک عجیب طرح کی اداسی بھی ہے جیسے مالٹے والے کے سب مالٹے اچانک اور توقع سے پہلے بک جائیں تو وہ سوچتا ہے کہ اب کیا بیچوں گا؟
ان سب باتوں سے قطع نظر یہ فیضان صرف ظفری اور شمشاد بھائی کا تھا کہ ان کے میدان میں آتے ہی “ آبِ گم “ کو پر لگ گئے ورنہ میں اور آپ تو اسے ترکہ میں چھوڑ کر ہی جانے والے تھے ورثا کو وصیت ہوتی کہ ہر برسی پر قرآن خوانی کے ساتھ ساتھ ایک باب کتاب کا بھی پوسٹ کر کے بخش دیں۔
شکریہ تو ضروری ہے دوستوں کا حالانکہ حساب دوستاں درِ دل (یا دردِ دل )
سیدہ شگفتہ تقریب اب آپ کی صوابدید پر ہے۔