آب یا کبھی نہیں

بلوچستان کے قوم پرست رہنماوں‌کے قتل نے کراچی میں‌ قوم پرست جماعتوں میں ایک تحریک سی پیدا کردی ہے۔ ایک ہی دن دو مختلف اور متضاد خیال جماعتوں‌ یعنی اے این پی جیسی عدم تشدد کی پیروکار اور اسکے برخلاف ایم کیو ایم نے ایک ہی بات پر دو الگ جلسے کیے۔ ایم کیو ایم کے فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان میں اب یا کبھی نہیں جیسی صورت حال ہے۔ جماعتوں نے صوبائی خود مختارکی کی بات کی۔
میری نظر میں‌بات صوبائی خودمختاری سے اگے جاچکی ہے مگر اب بھی وقت ہے بلکہ یہی وقت ہے کہ صوبائی خودمختاری کو ایک شکل دی جائے ۔ عملی طور پر صوبائی خودمختاری کی کوئی بات نہیں‌بن سکتی جب تک کہ پنجاب ایک بڑے صوبے کی صورت میں‌موجود ہے ۔ حقیقی صوبائی خودمختاری جب ہی ممکن ہے جب پنجاب کے کئی اور مزید صوبے بنائے جائیں۔ کئی لوگوں کو یہ میرا پرانا راگ لگ رہا ہے مگر الاپنا اس لیے ضروری ہے کہ بہ صورت دیگر خدا نہ خواستہ پاکستان ٹوٹ سکتا ہے۔
پنجاب کے مزید ٹکڑے کئے جانے ضروری ہیں۔ تاکہ پاکستان بچ سکے۔ اب یا کھبی نہیں۔
 
شمشاد

لائبریرین
پنجاب کی سب کو ہی تکلیف ہے۔ لیکن یاد رکھیں پنجاب کو توڑنا پاکستان کو توڑنے کے برابر ہے۔ جو لوگ یہ راگ الاپ کر سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں انہیں آخر کار شرمندگی ہی اٹھانی پڑے گی۔
 
شمشاد صوبائی خودمختاری کی بات اب سب کررہے ہیں۔ یہ صوبائی خودمختاری ہےکیا؟ یہی نہ کہ مرکز کے پاس کچھ اخیتارات ہوں اور باقی صوبوں کے پاس ہوں۔ کیا عملی طور پرممکن ہے۔ اگر پنجاب کو توڑے بغیر ممکن ہے تو اس سے اچھی کیا بات ہوسکتی ہے۔
مگر میرا خیال ہے کہ پنجاب کی تحلیل پاکستان کی بقا ہے
 
سارے صوبوں کو تحلیل کر کے ایک پاکستان ہی کیوں نہیں بنا دیتے۔
 
پنجاب بھی تو ایک صوبہ ہی ہے، اس کو اختیارات دیتے کیا تکلیف ہوتی ہے؟

بلوچستان کی اگر آبادی کم ہے تو اس میں پنجاب کا کیا قصور؟ اب رقبے کے لحاظ سے اس کو بھی تقسیم کر دیں کیا؟
 
مہوش علی

لائبریرین
صوبائی خود مختاری کا مطالبہ اتنا ہی ہونا چاہیے کہ جس سے وفاق کمزور نہ پڑے۔

اس موضوع پر پڑنے سے قبل جو تجاویز متحدہ اور بلوچ قوم پرست پیش کر رہے ہیں وہ سامنے ہونی چاہیے ہیں۔

یہ ملک پاکستان ہے نہ کہ پنجابستان یا مہاجرستان نہ کہ سندھستان یا بلوچستان۔ مجھے صوبائی خود مختاری کا یہ نعرہ بنیادی طور پر پسند نہیں ہے۔ اسی صوبائی عصبیت کی وجہ سے گوادر کی بندرگاہ فل سکیل پر چالو ہو سکی ہے اور نہ کالا باغ ڈیم بنا ہز اور نہ کوئی اور ڈیم اتنی جلدی بن سکے گا۔ یہ ملک گیر منصوبے مجھے پاکستان میں اُسی وقت کامیاب ہوتے نظر آتے ہیں جب وفاق مضبوط ہو گا
 
شمشاد

لائبریرین
وفاق مضبوط ہو نہ ہو، صوبوں کو خود مختاری ملے نہ ملے، ان کی سوئی ہر دھاگے میں صرف اور صرف پنجاب کو توڑے پر اٹکی ہوئی ہے۔ پتہ نہیں پنجاب سے انہیں کیا دشمنی ہے یا پنجاب نے انہیں کیا تکلیف پہنچائی ہے۔
 
فرخ

محفلین
بلوچستان کے قوم پرست رہنماوں‌کے قتل نے کراچی میں‌ قوم پرست جماعتوں میں ایک تحریک سی پیدا کردی ہے۔ ایک ہی دن دو مختلف اور متضاد خیال جماعتوں‌ یعنی اے این پی جیسی عدم تشدد کی پیروکار اور اسکے برخلاف ایم کیو ایم نے ایک ہی بات پر دو الگ جلسے کیے۔ ایم کیو ایم کے فاروق ستار نے کہا کہ پاکستان میں اب یا کبھی نہیں جیسی صورت حال ہے۔ جماعتوں نے صوبائی خود مختارکی کی بات کی۔
میری نظر میں‌بات صوبائی خودمختاری سے اگے جاچکی ہے مگر اب بھی وقت ہے بلکہ یہی وقت ہے کہ صوبائی خودمختاری کو ایک شکل دی جائے ۔ عملی طور پر صوبائی خودمختاری کی کوئی بات نہیں‌بن سکتی جب تک کہ پنجاب ایک بڑے صوبے کی صورت میں‌موجود ہے ۔ حقیقی صوبائی خودمختاری جب ہی ممکن ہے جب پنجاب کے کئی اور مزید صوبے بنائے جائیں۔ کئی لوگوں کو یہ میرا پرانا راگ لگ رہا ہے مگر الاپنا اس لیے ضروری ہے کہ بہ صورت دیگر خدا نہ خواستہ پاکستان ٹوٹ سکتا ہے۔
پنجاب کے مزید ٹکڑے کئے جانے ضروری ہیں۔ تاکہ پاکستان بچ سکے۔ اب یا کھبی نہیں۔

ایم کیو ایم کے موقع پرست لوگوں کو صرف بہانہ چاہیئے اپنی سیاست جمانے کا ، جیسے کہ وہ پہلے خود لاشوں پر سیاست کے باب چمکاتے رہتے ہیں اور دوسروں پر یوں بولتے ہیں گویا خود بہت معصوم لوگو ہوں، حالانکہ انکی قتل و غارت گری اور انکے منحوس لیڈر کے پاکستان کے قیام کو بلنڈر کہنے کے تماشے سے انکا سیاہ چہرہ خوب عیاں ہے۔
یہ قوم پرست رہنما بہرحال ملک کے خلاف ہی جاتے نظر آتے ہیں۔اور فاروق ستار کا یہ کہنا کہ اب یا کبھی نہیں اسکی جماعت کے تاریخی پس منظر میں‌صاف ظاہر کرتا ہے کہ یہ کسی اور فتنے کے چکر میں‌ہے۔

صوبائی خودمختاری کوئی بری بات نہیں،مگر قوم پرستی کی آڑ میں ملک کو اس نازک دور میں اسطرح بلیک میل کرنا، غداروں کے سوا اور کسی کا کام نہیں‌ہوسکتا۔ اور ایم کیوایم نے غدار مشرف کے دور میں‌پہلے ہی ایسے خوب کھیل دکھائے ہیں۔

اس سے پہلے بھی صوبہ بنگال کو علیحدہ کرنے کے لئے اسی قسم کے تماشے اُٹھے تھے اور نتیجہ کیا ہوا، سب کو اچھی طرح‌پتاہے۔

یہ قوم پرستی دراصل ملک کی جڑیں‌کاٹنے کے مترادف ہے، اور ہمارے دشمنوں نے ماضی میں‌اس سے بہت سے فائدے اُٹھائے ہیں، کیونکہ انکا یہ کامیاب حربہ رہا ہے "تقسیم کر کے حکومت کرو" اور آجکل بھی اسی فارمولے کو استعمال کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ حالانکہ یہ قوم پرستی کا ڈھونگ رچانے والے محض اپنی ذاتی مفاد اور حکومت کو مسلط کرنا چاہتے ہیں۔

حیرت ہے، ایک طرف جمہوریت کے نعرے لگانے والے، جب قوم پرستی پر اترتے ہیں، توانہیں اپنے قول و فعل کا تضاد نظر نہیں‌آتا :noxxx:
 
بڑے بھائی کو قتل کردو کیونکہ چھوٹے بھائیوں کو خودمختاری چاہیئے ۔ شاباش
ٍفیصل بڑے بھائی کو ذرا جھکنا پڑے گا کہ وہ چھوٹے بھائیوں‌کو ان کا حق بھی دے۔
پھر پنجاب خود بڑا ہونے کی وجہ سے مشکلات کا شکار ہے کبھی گورنر راج کبھی لاہور میں‌دھماکہ کبھی چکوال میں
بہتر صورت یہ کہ ہے کہ ایسے پنجاب بن جائیں‌جو کنٹرول میں‌ ہوں۔
 
سارے صوبوں کو تحلیل کر کے ایک پاکستان ہی کیوں نہیں بنا دیتے۔
یہ تو پہلے ہوچکا ہے۔ ون یونٹ ایوب نے تخلیق کیا تھا جس کا نتیجہ بنگلہ دیش تھا۔ یہ تو استحصال کی انتہائی صورت ہوگی۔ یعنی مسئلہ کے حل کے بجائے ایک اور مسئلہ پیدا کرنا۔
 
صوبائی خود مختاری کا مطالبہ اتنا ہی ہونا چاہیے کہ جس سے وفاق کمزور نہ پڑے۔

اس موضوع پر پڑنے سے قبل جو تجاویز متحدہ اور بلوچ قوم پرست پیش کر رہے ہیں وہ سامنے ہونی چاہیے ہیں۔

یہ ملک پاکستان ہے نہ کہ پنجابستان یا مہاجرستان نہ کہ سندھستان یا بلوچستان۔ مجھے صوبائی خود مختاری کا یہ نعرہ بنیادی طور پر پسند نہیں ہے۔ اسی صوبائی عصبیت کی وجہ سے گوادر کی بندرگاہ فل سکیل پر چالو ہو سکی ہے اور نہ کالا باغ ڈیم بنا ہز اور نہ کوئی اور ڈیم اتنی جلدی بن سکے گا۔ یہ ملک گیر منصوبے مجھے پاکستان میں اُسی وقت کامیاب ہوتے نظر آتے ہیں جب وفاق مضبوط ہو گا

بیٹی صوبائی خودمختاری نہ دینے سے وفاق ٹوٹ سکتا ہے۔ یہ تو پہلے ہوچکا ہے۔ اگر بنگال کو صوبائی خودمختاری دے دی جاتی تو پاکستان کا وفاق مضبوط ہوتا مگر ہوا یہ کہ ون یونٹ بنادیا جس کی بنیادی لوجک ہی یہ تھی کہ اسطرح وفاق مضبوط ہوگا مگر نتیجہ یہ نکلا کہ وفاق ٹوٹ گیا۔

صوبائی خودمختاری سے وفاق مضبوط ہوگا۔ استحصال ختم ہوگا
کالا باغ ڈیم جیسے خودکش منصوبہ ہو یا کوئی اور ۔ یہ تمام بڑے منصوبے جب ہی ممکن ہیں‌جب صوبائی خودمختاری ہو۔ مگر یہ مشکل امر ہے کیونکہ اس طرح‌ چوری اور ڈاکے کی پنجاب کی پالیسی کو لگام لگتی ہے۔ پجناب کو پانی، بجلی، گیس اور سمندر کی امدنی متعلقہ صوبے کو دینی پڑے گی اور وہاں‌کو بالادست طبقہ جو پاکستان کو لوٹ کر کھارہا ہے اور مال امریکہ میں‌ جمع کررہا ہےاسکے مفاد پر زبردست ضرب لگے گی۔
 
وفاق مضبوط ہو نہ ہو، صوبوں کو خود مختاری ملے نہ ملے، ان کی سوئی ہر دھاگے میں صرف اور صرف پنجاب کو توڑے پر اٹکی ہوئی ہے۔ پتہ نہیں پنجاب سے انہیں کیا دشمنی ہے یا پنجاب نے انہیں کیا تکلیف پہنچائی ہے۔

شمشاد
وفاق مضبوط ہوگا صوبائی خودمختاری سے
صوبوں‌کو خودمختاری پنجاب کے کئی اور صوبے بنانے سے مل سکتی ہے
اپکا یہ کہنا کہ "پنجاب سے انہیں‌کیا دشمنی ہے یا پنجاب نے انہیں‌کیا تکلیف پہنچائی ہے" صرف گفتگو کو میری ذات تک محدود کرنی کی بے تکی حرکت ہےجسکا جواب دینا بھی فضول ہے۔
 
شمشاد

لائبریرین
مجھے سمجھ نہیں آتی کہ تمہاری ہر تان پنجاب پر ہی آ کر کیوں ٹوٹتی ہے؟

خدا کے لیے پنجاب سے اپنی دشمنی بند کر دو اور سندھ اور بلوچستان کے متعلق کچھ سوچو۔
 
ایم کیو ایم کے موقع پرست لوگوں کو صرف بہانہ چاہیئے اپنی سیاست جمانے کا ، جیسے کہ وہ پہلے خود لاشوں پر سیاست کے باب چمکاتے رہتے ہیں اور دوسروں پر یوں بولتے ہیں گویا خود بہت معصوم لوگو ہوں، حالانکہ انکی قتل و غارت گری اور انکے منحوس لیڈر کے پاکستان کے قیام کو بلنڈر کہنے کے تماشے سے انکا سیاہ چہرہ خوب عیاں ہے۔:noxxx:
صد فی صد متفق۔ ایم کیو ایم کی تشدد کی پالیسی اور منافقت تو سب پر عیاں‌ہے۔

یہ قوم پرست رہنما بہرحال ملک کے خلاف ہی جاتے نظر آتے ہیں۔اور فاروق ستار کا یہ کہنا کہ اب یا کبھی نہیں اسکی جماعت کے تاریخی پس منظر میں‌صاف ظاہر کرتا ہے کہ یہ کسی اور فتنے کے چکر میں‌ہے۔:noxxx:

ایم کیو ایم قوم پرست سیاست سے قومی سیاست میں‌داخل ہے۔ مگر قوم پرست پنجاب کو اس لیے ملک کے خلاف جاتے نظر اتے ہیں‌کہ وہ اپنا حق مانگتے ہیں‌جو پنجاب چوری کرگیا ہے۔

صوبائی خودمختاری کوئی بری بات نہیں،مگر قوم پرستی کی آڑ میں ملک کو اس نازک دور میں اسطرح بلیک میل کرنا، غداروں کے سوا اور کسی کا کام نہیں‌ہوسکتا۔ اور ایم کیوایم نے غدار مشرف کے دور میں‌پہلے ہی ایسے خوب کھیل دکھائے ہیں۔:noxxx:
چلیے اس بات سے متفق ہوئے کہ صوبائی خودمختاری بری بات نہیں
میں‌ اس بات سے متفق ہوں کہ ایم کیو ایم کا بلیک میل کرنا بری بات ہے۔ مگر غداری کے سرٹیفیکٹ نہ اپ تقسیم کرسکتے ہیں‌نہ پنجاب

اس سے پہلے بھی صوبہ بنگال کو علیحدہ کرنے کے لئے اسی قسم کے تماشے اُٹھے تھے اور نتیجہ کیا ہوا، سب کو اچھی طرح‌پتاہے۔:noxxx:
یہ بات میں‌کہہ رہا ہوں‌کہ خدا نہ خواستہ ملک ٹوٹ سکتا ہے اگر صوبائی خودمختاری نہ ملی تو۔
یہ قوم پرستی دراصل ملک کی جڑیں‌کاٹنے کے مترادف ہے، اور ہمارے دشمنوں نے ماضی میں‌اس سے بہت سے فائدے اُٹھائے ہیں، کیونکہ انکا یہ کامیاب حربہ رہا ہے "تقسیم کر کے حکومت کرو" اور آجکل بھی اسی فارمولے کو استعمال کرنے کی بھرپور کوشش کی جارہی ہے۔ حالانکہ یہ قوم پرستی کا ڈھونگ رچانے والے محض اپنی ذاتی مفاد اور حکومت کو مسلط کرنا چاہتے ہیں۔:noxxx:

صوبائی خود مختاری نہ دینا دراصل ملک کی جڑیں‌ کاٹنا ہے۔ مثال بنگال ہے۔ درحقیقت پنجاب قوم پرستی کو ہوا دیتا ہے تاکہ حقیقی صوبائی خودمختاری کی تحریکوں کو غداری کا نام دے کر فوج کشی کرسکے۔

حیرت ہے، ایک طرف جمہوریت کے نعرے لگانے والے، جب قوم پرستی پر اترتے ہیں، توانہیں اپنے قول و فعل کا تضاد نظر نہیں‌آتا :noxxx:
مجھے بھی حیرت ہے۔ نواز لیگ ویسے تو جہموری جہموری کرتے ہیں‌مگر جب اپنی باری اتی ہے تو جگ پنجابی جگ کے نعرے؟
 
فرخ

محفلین
صد فی صد متفق۔ ایم کیو ایم کی تشدد کی پالیسی اور منافقت تو سب پر عیاں‌ہے۔

ایم کیو ایم قوم پرست سیاست سے قومی سیاست میں‌داخل ہے۔ مگر قوم پرست پنجاب کو اس لیے ملک کے خلاف جاتے نظر اتے ہیں‌کہ وہ اپنا حق مانگتے ہیں‌جو پنجاب چوری کرگیا ہے۔
اپنے الزام کی تفصیلا ت تو بتائیں ذرا؟؟؟؟؟؟
قوم پرست جماعت سیاست میں داخل ہونے سے کوئی پاک صاف نہیں ہو جاتی، صرف اپنے اوپر سیاست کا لبادہ اوڑھا ہے، ورنہ کراچی میں‌اسوقت بھی بھتہ نظام اور دیگر وارداتوں میں بڑے پیمانے پر یہی ملوث ہے، ورنہ اس جماعت کی حکومت کی ناک کے نیچے عوام کو کھلے عام سڑکوں‌پر لوٹنا کونسا حق جتانا ہے؟

چلیے اس بات سے متفق ہوئے کہ صوبائی خودمختاری بری بات نہیں
میں‌ اس بات سے متفق ہوں کہ ایم کیو ایم کا بلیک میل کرنا بری بات ہے۔ مگر غداری کے سرٹیفیکٹ نہ اپ تقسیم کرسکتے ہیں‌نہ پنجاب
غدار ی کاسرٹیفیکیٹ تو اس غلیط الطاف کو اسی دن مل گیا تھاجب اسے نے ہندوستان کے سامنے پاکستان کے قیام کے بلنڈر اور غلطی کہا اور ان سےمعافی اور پناہ طلب کی۔ اور اس غدار کا ساتھ دینے والے بھی پرلے درجے کے غدار ہی ہونگے، ملک کے خیرخواہ تو نہیں کہلائیں گے۔

یہ بات میں‌کہہ رہا ہوں‌کہ خدا نہ خواستہ ملک ٹوٹ سکتا ہے اگر صوبائی خودمختاری نہ ملی تو۔
آپ محض ایک جھوٹا پروپیگینڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‌جیسا کہ دوسری قوم پرست اور زبان پرست جماعتیں کرتی ہیں،ماضی میں ایسے تماشے مکتی باہنی، اور جئے سندھ کی صورت میں‌کافی نتائج دکھا چُکے ہیں۔

صوبائی خود مختاری نہ دینا دراصل ملک کی جڑیں‌ کاٹنا ہے۔ مثال بنگال ہے۔ درحقیقت پنجاب قوم پرستی کو ہوا دیتا ہے تاکہ حقیقی صوبائی خودمختاری کی تحریکوں کو غداری کا نام دے کر فوج کشی کرسکے۔

مجھے بھی حیرت ہے۔ نواز لیگ ویسے تو جہموری جہموری کرتے ہیں‌مگر جب اپنی باری اتی ہے تو جگ پنجابی جگ کے نعرے؟
[/quote]
میں نواز لیگ کی سیاست کا کوئی اتنا بڑا فین نہیں ہوں۔ اگر وہ ایسی حرکات کرتے ہیں، تومیرے نزدیک یہ بھی ملک سے غداری ہوگی، مگر فی الحال ایم کیو ایم (منحوس قومی موومنٹ) اس غداری کے ڈرامے میں بہت بڑا کردار ادا کر رہی ہے۔ اور جیسا کہ ہمارے دشمن چاہتے ہیں کہ انہیں‌تقسیم کر کے ان پر حکومت کرو۔۔۔۔یہ منحوس جماعت انکا پورا ساتھ دیتی نظر آتی ہے۔
 
اپنے الزام کی تفصیلا ت تو بتائیں ذرا؟؟؟؟؟؟
قوم پرست جماعت سیاست میں داخل ہونے سے کوئی پاک صاف نہیں ہو جاتی، صرف اپنے اوپر سیاست کا لبادہ اوڑھا ہے، ورنہ کراچی میں‌اسوقت بھی بھتہ نظام اور دیگر وارداتوں میں بڑے پیمانے پر یہی ملوث ہے، ورنہ اس جماعت کی حکومت کی ناک کے نیچے عوام کو کھلے عام سڑکوں‌پر لوٹنا کونسا حق جتانا ہے؟

غدار ی کاسرٹیفیکیٹ تو اس غلیط الطاف کو اسی دن مل گیا تھاجب اسے نے ہندوستان کے سامنے پاکستان کے قیام کے بلنڈر اور غلطی کہا اور ان سےمعافی اور پناہ طلب کی۔ اور اس غدار کا ساتھ دینے والے بھی پرلے درجے کے غدار ہی ہونگے، ملک کے خیرخواہ تو نہیں کہلائیں گے۔

آپ محض ایک جھوٹا پروپیگینڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں‌جیسا کہ دوسری قوم پرست اور زبان پرست جماعتیں کرتی ہیں،ماضی میں ایسے تماشے مکتی باہنی، اور جئے سندھ کی صورت میں‌کافی نتائج دکھا چُکے ہیں۔
میں نواز لیگ کی سیاست کا کوئی اتنا بڑا فین نہیں ہوں۔ اگر وہ ایسی حرکات کرتے ہیں، تومیرے نزدیک یہ بھی ملک سے غداری ہوگی، مگر فی الحال ایم کیو ایم (منحوس قومی موومنٹ) اس غداری کے ڈرامے میں بہت بڑا کردار ادا کر رہی ہے۔ اور جیسا کہ ہمارے دشمن چاہتے ہیں کہ انہیں‌تقسیم کر کے ان پر حکومت کرو۔۔۔۔یہ منحوس جماعت انکا پورا ساتھ دیتی نظر آتی ہے۔[/quote]

مجھے لگ رہا ہے کہ ہم کچھ زیادہ مختلف بات نہیں کررہے
 
Top