اپنے الزام کی تفصیلا ت تو بتائیں ذرا؟؟؟؟؟؟
تفصیل نہیں ابھی صرف چیدہ چیدہ الزامات بتا سکتا ہوں ۔ بات اگر بڑھی تو پھر تفصیل میںجائیںگے۔
پنجاب بلوچستان کی گیس کھا رہا ہے
پنجاب سرحد کا پانی اور بجلی چوری کررہا یعنی ان کو بل ادا نہیں کررہا
پنجاب سندھ کو ریونیو نہیںدیے رہا
یہ سب مرکز اپنے پاس لے جاتا ہے پھر فنڈز کی تقسیم غلط ہوتی ہے جو پنجاب کے حق میںہوتی ہے۔
آپ محض ایک جھوٹا پروپیگینڈا کرنے کی کوشش کر رہے ہیںجیسا کہ دوسری قوم پرست اور زبان پرست جماعتیں کرتی ہیں،ماضی میں ایسے تماشے مکتی باہنی، اور جئے سندھ کی صورت میںکافی نتائج دکھا چُکے ہیں۔
صرف یہ لکھ دینے سے جھوٹا ثابت نہیںہوتا۔ اگر اپ جھوٹاثابت نہیںکرسکتے تو پھر اپ خود جھوٹے ہیں۔
بھائی میرے، میری بات کو ذاتی انا پر مت لیجئے۔ میں اپنے الفاظ پر معذرت خواہ ہوں جن سے آپ کو یہ تاثر مل رہا ہے کہ میں آپکی ذات کو ہٹ کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ایسا ہرگز نہیں ہے۔
مگر کسی بھی صوبے کے ٹکڑے ٹکڑ ے کرنے کا طریقہ اس صوبے کے عوام کو بھی علیحدگی کا احساس دلانا ہوتا ہے۔ اسی قسم کی باتیں جئے سندھ والے بھی کرتے آئے ہیں، بلوچ لبریشن آرمی کیا چاہتی ہے، سب جانتے ہیں، خود صوبہ سرحد میں پختونستان کا نعرہ لگانے والے کیا چاہتے ہیں، کوئی ڈھکی چھُپی بات نہیں، اور یہ سب ایسے ہی پروپیگنڈوں کے نتائج ہیں۔
میں معذرت چاہتا ہوں، مگر آپ برائے مہربانی ایسے پروپیگنڈوں سے متعلق باتیں جب کریں گے، تو اسکا تاثر بہرحال اچھا نہیںملتا۔
بہرحال میرا جواب محض آپکی ذات پر نہیں، بلکہ اس اشیو پر ہے ۔۔۔