آتشدان کا بت صفحہ 100-101

ابو کاشان

محفلین




آتشدان کا بُت


صفحہ 100-101

aatish50.jpg
 

ابو کاشان

محفلین

صفحہ | ٹیم | تحریر | آغاز | اختتام | کارکردگی | بارِ اوّل | کارکردگی| بارِ دوم | کارکردگی | بارِ آخر | کارکردگی | مجموعی کارکردگی

100-101 | ٹیم 3 | ابو کاشان | 24-08-08 | 25-08-08 | 20% | | % | الف عین | % | الف عین | % | %
 

ابو کاشان

محفلین
ٹائپنگ : ابو کاشان

صفحہ نمبر 100-101

'اس وقت بھی اس پر رکھے ہوئے صندوق میں ایک ولائتی لومڑی کی لاش موجود ہے ۔۔۔ جی ہاں !' اجنبی نے کہا ! وہ اب بھی کانپ رہا تھا۔
'تم نے ابھی کہا تھا کہ تم اس عورت کو نہیں جانتے۔'
'جی نہیں آج سے پہلے کبھی میں نے اس کو دیکھا تک نہیں۔'
'پھر یہ تمہارے ساتھ کیسے سفر کر رہی تھی۔'
'خدا کی قسم جناب ! میں سمجھا تھا شائد جنگل کی سیر کرنا چاہتی ہیں۔ میں لومری کو پھینکنے کے لئے شہرکے باہر جا رہا تھا ! ۔۔۔ قسم لے لیجیئے ---- میں پولیس والوں سے کبھی جھوت نہیں بولتا ! ۔۔۔ آپ انہیں سے پوچھ لیجیئے کہ میں نے ان کی شان میں کوئی گستاخی تو نہیں کی ! میونسپل گارڈن میں ٹہل رہی تھیں مجھے دیکھ کر مسکرائیں میں نے انہیں اشارے کئے اور یہ میرے ساتھ گاڑی تک چلی ہیں۔ امیں لومڑی پھینکنے جا رہا تھا۔ اُف فوہ ! یقین کیجیئے تھانیدار صاحب انہیں سے پوچھ لیجیئے۔'
پھر جولیا سے انگریزی میں بولا۔ 'آپ خاموش کیوں ہیں ! خدا را بولئے ورنہ کسی چکر میں پھنس کر میں نوکری سے بھی ہاتھ دھو بیٹھوں گا۔'
'میں اسے نہیں جانتی۔' جولیا نے بُرا سا منہ بنا کر کہا۔
"میں تم سے اس کے علاوہ اور کچھ نہیں معلوم کرنا چاہتا کہ بہری رقاصہ کہاں ہے۔" ریوالور والے نے مسکرا کر کہا۔ اُس نے یہ جملہ اردو میں ادا کیا تھا ! جولیا نے مفہوم تو سمجھ لیالیکن اردو ہی میں جواب دینے کی ہمّت نہیں پڑی کیونکہ اس کی اردو خاصی اوٹ پٹانگ ہوتی تھی ! اُسے حیص بیص میں دیکھ کر ریوالور والے نے کہا۔
'کیا تم یہ چاہتی ہو کہ تمہیں تمہاری اصلی صورت پر لایا جائے۔'
جولیا پر یہ بُرا وقت تھا ! اس دوران میں پہلے وہ سمجھی تھی کہ یہ اجنبی وین ڈرائیور اس کے ساتھیوں ہی میں سے ہو گا۔ کوئی بھی خاور، صفدر یا چوہان جو قد و قامت اور جسم کے اعتبار سے قریب قریب ایک ہی سے تھے۔۔۔ لیکن اب اُسے اس کی طرف سے بھی مایوسی ہو گئی تھی ! وہ تو میونسپل گارڈن کے مردہ جانور ڈھونے والا نکلا تھا !
دفعتاً ایک چھوٹی سی کار تیزی سے آتی ہوئی دکھائی دی بالکل ایسا ہی معلوم ہو رہا تھا جیسے وہ ان پر ہی چڑھ آئے گی۔ اُسے ڈرائیو کرنے والا غالباً کوئی انتہائی بے جگر اور لاپرواہ آدمی تھا۔
کار رُک گئی اور ڈرائیور کی سیت سے ایک ایسا آدمی اترا جس کے چہرے پر گھنی سیاہ ڈاڑھی تھی ! مونچھیں اتنی گنجان تھیں ک ہونت چھپ کر رہ گئے تھے ! آنکھوں پر تاریک شیشوں والی عینک تھی !
جولیا نے محسوس کیا کہ چاروں نامعلوم آدمی اس کی آمد پر کچھ بوکھلا سے گئے ہیں۔
آنے عالا جولیا کو بڑی توجہ اور دلشسپی سے دیکھ رہا تھا۔
دفعتاً اس نے ہاتھ اتھا کر بھرّائی ہوئی آواز میں کہا۔ 'یہ لڑکی میک اپ میں ہے۔'
جولیا نے سوچا یہ کمبخت بھی انھیں میں سے معلوم ہوتا ہے ! آخر اس کے ساتھی کہاں جا مرے !
اب وہ تعداد میں پانچ ہو گئے تھے !
اچانک جولیا کے اجنبی ساتھی نے قریب کھرے ہوئے آدمی کے ریوالور پر ہاتھ ڈال دیا اور بڑی پھرتی سے پیچھے ہٹ کر چھلانگ لگائی !
 
Top