آتشدان کا بت صفحہ 94 -95

ابو کاشان

محفلین




آتشدان کا بُت


صفحہ 94 -95

aatish47.jpg
 

ابو کاشان

محفلین

صفحہ | ٹیم | تحریر | آغاز | اختتام | کارکردگی | بارِ اوّل | کارکردگی| بارِ دوم | کارکردگی | بارِ آخر | کارکردگی | مجموعی کارکردگی

94-95 | ٹیم 3 | ابو کاشان | 24-08-08 | 24-08-08 | 20% | | % | الف عین | % | الف عین | % | %
 

ابو کاشان

محفلین
ٹائپنگ : ابو کاشان

صفحہ نمبر 94 -95

چاہتی تھی۔ اُسے اپنے بہرے پن کا خیال آ گیا! اور وہ بدستور سر جھکائے اخبار دیکھتی رہی۔ !
اجنبی نے اس کا شانہ چُھو کر اسے مخاطب کرنے کی کوشش کی اور وہ بے ساختہ اچھل پڑی !
'بدتمیز! کو ن ہو تم---' اس نے غصیلے لہجے میں کہا! لیکن آواز بلند نہیں ہونے پائی تھی اور یہ جملہ انگریزی میں ادا کیا گیا تھا۔ جسے بیساختگی ہی ہر معمول کیا جا سکتا تھا ! ۔۔۔ مگر جیسے ہی جولیا کو عمران کی ہدایت یاد آئی اسے اپنی بوکھلاہٹ پر افسوس ہوا۔
'اسے تم مجھے نہیں‌پہچانتیں !' اجنبی مسکرا کر بولا۔
'کیا ؟' جولیا نے بہروں کے سے انداز میں کہا۔
اس نے گارڈن سے باہر چلنے کا اشارہ کیا۔
جولیا سوچنے لگی کہ اب اسے کیا کرنا چاہیئے ! وہ اُسے اشارہ کر کے پھاٹک کی طرف مڑ گیا تھا۔ آخر جولیا نے یہی فیصلہ کر لیا کہ اسے بھی اٹھنا ہی چاہیئے شاید ایکسٹو نے کسی پر ہاتھ ڈالنے کے لئے یہ جال پھلایا ہے !
وہ پھاٹک سے گزر کر سڑک پر آئی۔ اجنبی شاید اسی کا منتظر تھا۔ اس نے ایک چھوٹی سی وین کی طرف اشارہ کیا جس کا پچھلا حصہ کھلا ہوا تھا۔ وین اتنی ہی چھوٹی تھی کہ اس کے پچھلے حصے پر رکھے ہوئے لکڑی کے صندوق نے ساری جگہ گھیر لی تھی۔ اجنبی نے اگلی سیٹ کا دروازہ کھول کر بیٹھنے کا اشارہ کیا۔ جولیا چپ چاپ اندر جا بیٹھی اور وہ بھی اس کے برابر ہی بیٹھ کر انجن اسٹارٹ کرنے لگا۔ پھر وین چل پری ! وہ خاصی تیز رفتاری دکھا رہی تھی۔ جولیا نے محسوس کیا کہ اس کا ساتھی اسے شہر سے باہر لے جانے کی کوشش کر رہا ہے ! لیکن وہ خاموش بیٹھی رہی اور اس نے بھی اسے مخاطب کرنے کی کوشش نہیں کی تھی ! شہر سے باہر نکلتے ہی جولیا نے محسوس کیا کہ وین کا تعاقب کیا جا رہا ہے۔ لیکن اس نے اپنے چہرے پر کسی قسم کا بھی جذباتی تغیر پیدا نہ ہونے دیا۔
پھر یک بیک تعاقب کرنے والی کار وین سے آگے نکل آئی اس کی رفتار کچھ ایسی بے ڈھنگی تھی جیسے اس کا ڈرائیور اسے وین کی راہ میں حائل ہی رکھنا چاہتا ہو! اور یہ حقیقت بھیتھی کہ جولیا کا ساتھی انتہائی کوششوں کے باوجود بھی وین کو اس کار سے آگے نہ نکال سکا۔ جب وہ چاہتا کہ وین کو آگے نکال لے جائے اگلی کار کسی قدر ترچھی ہو جاتی تھی۔ کئی بار توایسا لگا کہ بس اب دونوں ٹکرائیں۔
دفعتاً عقب سے طویل سائرن کی آواز آئی! جولیا نے مڑ کر دیکھا یہ اک بہت بڑا ٹرک تھا اس کا ڈرائیور بھی شائد اب گاڑیوں سے آگے ہی رہنا چاہتا تھا--- ! جولیا کے ساتھی نے رفتار کم کر کے اپنی وین کنارے کر لی۔ اگلی کار والا بھی غالباً ٹرک کو راستہ دینا چاہتا تھا۔
ٹرک دونوں سے آگے نکل گیا ! یہ عام ٹرکوں کا ڈیدڑھا ضرور رہا ہو گا اور چاروں طرف سے بند بھی تھا ! کچھ دور جا کر اچانک وہ اس طرح ترچھا ہوا کہ جولیا کے ساتھی کو پورے بریک لگانے پڑے وین چڑ چڑاہٹ کے ساتھ رُک گئی ! اگر ایسا نہ ہوتا تو دونوں کی ٹکر بڑی تباہ کن ثابت ہوےی۔ کار نہ جانے کیسے پیچھے رہ گئی تھی !
ٹرک بھی رک گیا ! اچانک پچھلی کار سے دو آدمی کودے اور جھپٹ
 
Top