آجکل کی نعتیں اور مناجات

فہد مقصود

محفلین
ایسی نعتیں یا مناجاتیں پیش کرنے کا مقصد کیا ہے؟
اپنی پسند کا اظہار یا ان کو سب تک پہنچانے کا سبب بننا

بہن صاحبہ میں نے کہاں پسندیدگی کا اظہار کیا ہے؟ آپ نشادھی کر دیجئے۔ جہاں تک سبب بننے کا تعلق ہے تو میں بغیر ثبوت کے بات کرنا پسند نہیں کرتا ہوں اور مثال کے طور پر میں یہ ویڈیوز شریک کیے بغیر بات کر لیتا تو اس فورم پر اتنی بحث کرنے کے بعد یہ اندازہ تو ہو چکا ہے کہ لوگ سامنے موجود ثبوت کو جھٹلا دیتے ہیں اور مان کر ہی نہیں دیتے ہیں۔ ابھی فرما دیتے کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہے اور نہ ہی ہوتا ہے۔
 
ام اویس

بھائی میرے ! غلطیوں اور خرابیوں کو روکنے کے لیے غلطی کرکے دکھائی نہیں جاتی بس بتا دیا جاتا ہے کہ یہ کام غلط ہے۔ البتہ اچھی مثالیں پیش کی جاتی ہیں؛ تاکہ انہیں دیکھ کر اپنانے کا جذبہ پیدا ہو۔
میں نے کبھی اپنے بچے کو گالی دے کر نہیں بتایا کہ یہ گالی گندی ہے مت نکالنا؛ البتہ میں اس کے سامنے سچ بول کر دکھاتی ہوں تاکہ وہ بھی سچ بولنا سیکھ لے۔ مجھے یقین ہے آپ بھی ایسے ہی کرتے ہوں گے۔
اگر آپ کو یہ سب ناپسند ہے تو ناپسندیدگی کا یہ اظہار مجھے عجیب سا محسوس ہوا تھا اسی لیے پوچھ لیا۔
 
Top