آج آپ کیا پہن کر باہر نکلے؟

بلیو جینز کی شرٹ۔بلیو جینز کی پینٹ۔ٹیم سپورٹ کی بلیو وایٹ کمبینیشن جیکٹ۔اور بلیک پی کیپ میں بھاءی کا سی آف کرنے کے لیے گیا تھا۔
 

ابو کاشان

محفلین
بھائی آج جمعۃ المبارک ہے اس لیئے قمیض شلوار پہنا ہے۔ ویسے آفس کے لیئے پینٹ شرٹ یا جینز ٹی شرٹ پہنتا ہوں اور گھر میں قمیض شلوار ہمیشہ۔
 

شمشاد

لائبریرین
جمعۃ المبارک اور دفتر سے چھٹی کی مناسبت سے شلوار قمیض پہنی۔

اب خواتین کی طرح رنگ اور ڈیزائن مت پوچھیئے گا۔
 

زین

لائبریرین
ہممممم اس کا مطلب ہے محفل کے اکثر اراکین (مرد)پینٹ شرٹ وغیرہ پہنتے ہیں۔
 
پائجامے پر ہاف بازو بنیان پہنے ابھی کمپیوٹر پر ہوں ۔ دن بھر البتہ پتلون قمیص میں رہا ۔ سیاہ پتلون اور پیلی قمیص میں سیاہ ٹائی جس کی زبان کی نوک پر پیلی سی بہت باریک لائینیں ہیں اور سیاہ جوتے پہنے سارا دن مصروف رہا ۔
 
کیا مطلب ہے بھئی:rolleyes:
مرد پینٹ شرٹ‌ نہ پہنیں تو کیا خواتین پہنیں;)

ویسے میں جمعے کے دن شلوار قمیض‌ پہنتا ہوں۔
اور ویسے پینٹ شرٹ ہی۔

دنیا کی ستر فیصد خواتین پتلون قمیص ہی پہنتی ہیں ۔ اور اسلام میں بھی اس کی ممانعت نہیں ہے ۔ جب تک پردے کے تقاضے پورے ہوں خواتین جو چاہے پہن سکتی ہیں ۔ یہاں اکثر عرب خواتین یہی لباس پہنتی ہیں صرف اوپر سے برقعہ یا عبایا پہن کر پردہ کر لیتی ہیں اگر چاہیں تو ۔
 

عسکری

معطل
لال شرٹ اور جینز نیلی والی

پر کام کے ٹایم میں نیلی یونیفارم پہنتا ھوں ساتھ میں سیفٹی شوز
 
Top