آج آپ کے ساتھ کیا ہوا؟

السلام علیکم
کیسے ہیں سب؟

آج میں عصر کی نماز پڑھنے مسجد کو گھر سے جلدی جلدی نکلا مسجد کے قریب پہنچا تو ایک لڑکا میرے پاؤں کی طرف دیکھ رہا تھا۔ میں سوچ میں پڑگیا کہ اس کو کیا ہوگیا ہے؟
تھوڑی آگے گیا تو ایک اور لڑکا میری پاؤں کی طرف دیکھ کر مسکرا رہا تھا
میں نے اپنے پاؤں کی طرف دیکھا تو ایک جوتا میرا اپنا تھا اور ایک جوتا نیلے رنگ کا تھا
جلدی جلدی نکلا تو دو علیدہ علیحدہ جوتے ڈال لئے

مجھ سے تو کمال ہوگیا :p :oops:

روز مرہ زندگی میں آپ کے ساتھ کوئی نہ کوئی ایسا کمال ہوتا ہوگا اگر شئیر کرنا پسند کریں تو یہاں ضرور تحریر کریں
والسلام
 
دوست

محفلین
میں اکیڈمی میں ٹیوشن پڑھاتا ہوں‌ وہ مکان کافی اونچا ہے سڑک سے کوئی 5 فٹ تو ہوگا ہی۔ اور انھوں نے عجیب سی ڈھلوان بنائی ہوئی ہے جس پر شاید پتھر لگانے کے لیے سمینٹ بھی ٹھیک نہیں کیا گیا۔ نماز کا وقت تھا میں جلدی میں اس ڈھلوان پر سے اترنے لگا تو قدم جمنے کی بجائے پھسل گئے اور میں بڑے آرام سے نیچے بیٹھتا چلا گیا۔
چوٹ تو نہیں لگی لیکن سارے بچے ہنسنے لگے سر جی یہ کیا ہوا۔۔
میں کیا کہتا کھسیا کر مسکرا دیا بیٹا میں بھی انسان ہوں۔ :D
 
دوست نے کہا:

بچوں نے سر جی لو لڑھکتے ہوئے دیکھا تو ہنسنا ہی تھا۔ :lol:

خوب
اور کوئی دوست اپنا مذاق خود آکر اڑائے بھی :p
 
اور کسی کے ساتھ کچھ بھی نہیں ہوا کیا۔
یارا کچھ تو شئیر کرے کوئی

قیصرانی بھیا کہاں ہیں ؟؟
انکے ساتھ تو ضرور کچھ نہ کچھ ہوا ہوگا

شمشاد بھائی!!

بوچھی بہن!

دوست بھیا تم ہی کوئی اور گپ چھوڑ دو۔۔۔ :lol:
 
تیشہ

محفلین
جی جناب ،

میرے ساتھ کل کچھ ہونے والا ہے صبح نو پنتالیس پر :cry: :cry: ہونا برا ُ ہی ہے ۔ :oops: پر میں بتانے سے قاصر ہوں :D :D :D

کچھ دن بعد بتاؤں گی کہ ہوا آخر کیا تھا :lol: پر میرے لیے سب دعا کر دیں ۔

:chalo:
 
نوید ملک

محفلین
آج صبح صبح 2 بجے اٹھ کر باہر کا نظارہ لیا تو کنڑ منڑ جاری تھی سوچا ذرا صحن میں جا کر آسمان کا بھی نطارہ کر لیں ، نظارے سے لطف انداز ہو کر واپسی کیلئے قدم بڑھایا ہی تھا کہ سلپ ہوئے اور فرش پر چاروں شانے چت :lol:
اللہ بھلا کرے چائنہ والوں کا جنہوں نے شاید پاکستانی ہڈی جوڑ توڑ پہلوانوں کے تعاون سے سلیپر بنایا ہے ۔
لیکن اللہ کا شکر ہے بچت ہو گئی اور کسی بھی قسم کی چوٹ اور جوڑ توڑ سے محفوظ رہا ۔
 
بوچھی نے کہا:

لو کرلو اب انتظار

اللہ خیر کا معاملہ فرمائے
یہ لو مدینہ سے دعا ہے
 
نوید ملک نے کہا:

الحمد للہ بچ گئے
کیا تم مرمر پر چل رہے تھے ؟
 
تیشہ

محفلین
قیصرانی نے کہا:
بوچھی نے کہا:
میرے ساتھ کل کچھ ہونے والا ہے صبح نو پنتالیس پر :cry: :cry: ہونا برا ُ ہی ہے ۔ :oops: پر میں بتانے سے قاصر ہوں :D :D :D

کچھ دن بعد بتاؤں گی کہ ہوا آخر کیا تھا :lol: پر میرے لیے سب دعا کر دیں ۔

:chalo:
اوہو، کیا واقعی؟ :shock: :D

:cry: آپ ہنسے ؟ چھوٹے بھیا ؟ ویری سیڈ
 
تیشہ

محفلین
راسخ نے کہا:
بوچھی نے کہا:
جی جناب ،

میرے ساتھ کل کچھ ہونے والا ہے صبح نو پنتالیس پر :cry: :cry: ہونا برا ُ ہی ہے ۔ :oops: پر میں بتانے سے قاصر ہوں :D :D :D

کچھ دن بعد بتاؤں گی کہ ہوا آخر کیا تھا :lol: پر میرے لیے سب دعا کر دیں ۔

:chalo:

لو کرلو اب انتظار

اللہ خیر کا معاملہ فرمائے
یہ لو مدینہ سے دعا ہے

شکریہ جناب ۔
 
Top