مجھے چاند بابو کی بات سے اتفاق ہے۔ کچھ نیکیاں ایسی ہوتی ہیں جو اپنے تک محدود رہتی ہیں اور کچھ ایسی ہوتی ہیں جن کے بتانے سے دوسرے کو بھی نیکی کی تحریک ملتی ہے۔ مثلاً راستے میں پڑا ہوا پتھر ہٹا دینا، کسی کو کوئی اچھی بات سکھا دینا۔ یہ بھی تو نیکی ہے۔
میں نے آج اپنے ایک ساتھی کو ایم ایس ورڈ استعمال کرنے میں اس کی مدد کی تھی۔ اب معلوم نہیں یہ نیکی ہے کہ نہیں۔
جناب آپ کا بہت شکریہ آپ نے اس نا چیز کی تحریر پر نظر ڈالی مگر میرے محترم یہاں نیکیوں کی تشہیر کرنا مقصد نہیں ہے مقصد صرف اتنا ہے ہم سارا دن بہت ہی چھوٹی چھوٹی باتوں کوغیر اہم سمجھ کر نظر انداز کر جاتے مقصد ان کی طرف توجہ دلانا ہے اور اسے معاشرہ میں رواج دینا ہے شائد اس طرح ہمارے رویوں میں کوئی مثبت تبدیلی آ جائےمیرا نہیں خیال جو نیکی کرے گا وہ یہاں بیان کرے گا مطلب میری سوچ کے مطابق نیکی بتانے سے نیکی نہیں رہتی
یہ ریڈیو چاند بابو پر صرف نیکیوں کا ہی بلیٹن نشر ہوتا ہے یا اور بھی پروگرام آتے ہیں؟
اللہ بخشنے والا مہربان ہے۔ اس کی رحمت سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔
بالکل کرنا چاہیے بلکہ پہلے یہی کام کرنا چاہیے۔ میرا لکھنے کا مقصد واللہ آپ کی دل آزاری نہیں تھا۔
اللہ آپ کو نیکیوں میں اضافہ کی توفیق دے آمینمیں نے آج کوئی نیکی نہیں کی - آج صرف گناہوں میں ہی اضافہ کر سکا -
بہن جی کیا یہ روٹین ورک ہے یا آج پوسٹ لگانے کے لیے سب کچھ کیا ہماری خواتین تو یہ نیکیاں روزانہ کرتی ہیںمیں نے آج بہت ساری نیکیاں کی ۔۔ صبح اٹھ کر سب کے لئے چائے بنائی ۔۔ پھر صفائی کرنے والی لڑکی کی آج چھٹی تھی تو اس کا کام بھی میں نے کیا۔۔ پھر ابو کی فرمائش پر فش پلاؤ بنایا ۔۔ جو کہ سب کو پسند آیا اور تعریف بھی ہوئی ۔۔ اس لئے میرا موڈ اچھا ہے اور ایسی اور بھی کئی نیکیاں کرنے کی امید ہے آج ۔۔