Rashid Ashraf
محفلین
آج بروز جمعرات، 26 جولائی، 2012 سری ادب کے بے تاج بادشاہ جناب ابن صفی کی 32 ویں برسی ہے۔
اللہ تعالی ان کے درجات بلند کرے۔ (آمین)
لاہور کے ادبی پرچے الحمراء کی تازہ اشاعت، جولائی 2012 میں صفی صاحب پر شائع ہوا خاکسار کا مضمون " ابن صفی-دیار دل نہ رہا-بزم دوستاں نہ رہی" شائع ہوا ہے۔
اردو زبان کے ادبی جریدوں میں ابن صفی پر مضامین کی اشاعت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ یہ وقت ان کی زندگی میں نہیں آیا اور اب پس مرگ ان کو ادب میں ان کا جائز مقام دینے کی باتیں شدومد سے شروع ہوگئی ہیں۔
ساتھ ہی ساتھ آج معروف شاعر،ادیب و کالم نگار جناب امجد اسلام امجد کا صفی صاحب کی برسی کی مناسبت سے کالم شائع ہوا ہے جس کی پی ڈی فائل منسلک کی جارہی ہے۔ امجد صاحب کے کالم کا سافٹ لنک یہ ہے
http://www.express.com.pk/epaper/PoPupwindow.aspx?newsID=1101580619&Issue=NP_LHE&Date=20120726
کل رات سرکاری ٹی وی نے راقم کے گھرکا رخ کیا۔
صفی صاحب کی بتیسویں برسی کے لیے 15 روز قبل ان لوگوں سے رابطہ کیا تھا، متعلقہ عہدے دار فون پر بات کرکے دوبارہ نہیں پلٹے لیکن کل رات ان کا بہت عجلت میں فون آیا کہ وہ آدھ گھنٹے میں آرہے ہیں۔ صفی صاحب کی برسی کے موقع پر پرائیوٹ ٹی وی چینلز کے علاوہ پی ٹی وی نے آج تک کچھ پیش نہیں کیا تھا۔ آج صبح آٹھ بجے کی خبروں میں
PTV NEWS
سے خبر نشر ہوئی اور یہ خبر آج تمام دن نشر ہوتی رہے گی۔ دوپہر بارہ بجے، تین بجے، شام چھ بجے اور رات نو بجے۔ سہیل کے مطابق ان کی طرف سے دو روز تک اس کا کلپ یو ٹیوب پر بھی شامل کردیا جائے گا۔
ادھر ممبئی سے خبر آئی ہے کہ جناب افتخار امام صدیقی کی زیر ادارت شائع ہونے والے پرچے ماہنامہ شاعر کا ابن صفی نمبر نکالنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ دہلی سے جناب عارف اقبال اردو بک ریویو کا 500 صفحات پر مشتمل ضخیم "ابن صفی" شائع کررہے ہیں۔
آج سے چند ماہ پیشتر دلی کی ایک جامعہ کی ایک طالبہ نے راقم الحروف سے مدد کے سلسلے میں رابطہ کیا تھا۔ وہ انگریزی میں ایم فل کا مقالہ تحریر کرنے کا ارادہ رکھتی تھیں۔ مقالے کا عنوان تھا:
Construction Of An Indian Detective Hero In Ibne Safi’s Novels
کل ہی یہ خبر ملی کہ خاتون کا مقالہ جمع ہوگیا ہے اور امید ہے کہ کچھ دنوں میں ان کو ایم فل کی ڈگری مل جائے گی۔
جامعہ کراچی کے محمد یاسین بھی انگریزی میں ایم فل کررہے ہیں اور ان کے مقالے کا عنوان بھی ابن صفی ہی کے ناولوں سے متعلق ہے۔
خیر اندیش
راشد اشرف
کراچی سے