گیارہویں سالگرہ آج تم یاد بے حساب آئے!

محمد امین

لائبریرین
جی ابھی دیکھا ہے۔ بندہ کچھ تفصیلات بھی لکھ دیتا ہے کہ کیوں پیغام بھیجا ہے۔ خالی لنک پوسٹ کر دیا آپ نے۔ آپ کو پتا ہے کہ ہم "انٹرنیٹ سلیبریٹی" ہیں۔:cool::cool::cool::cool: روز کئی میسیجز آتے ہیں۔ اب کیا پتا کون سا پیغام کام کا ہے اور کون سا نہیں؟ ;););)

ہاہاہاہا یار اس خاص پوسٹ کا لنک دیا تھا۔۔۔ بتایا اس لیے نہیں کہ تجسس برقرار رہے :p
 
رانا

محفلین
بہت خوب۔ بہت ہی عمدہ تحریر فرحت بہنا۔ بہت سے پرانے محفلین کو یاد کروادیا آپ نے۔ کئی ہیں جو اتنے فعال تھے اور اب نظر ہی نہیں آتے۔ ایک اسلام آباد سے محسن وقار علی تھے جو بابائے ٹیگ کے نام سے جانے جاتے تھے اور معلوماتی دھاگے کھولنا ان کی الگ پہچان تھی۔ کچھ عرصے کی چھٹی لے کر محفل سے گئے تھے اب آنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔ اسی طرح تعبیر بہنا بھی اپنی فعالیت اور دلچسپ مراسلوں کی بنا پر ہردلعزیز تھیں اب وہ بھی غائب ہیں اور آخری دھاگا بھی انہوں نے ہماری مبارکبار کا ہی کھولا تھا کہ شائد اسی لئے عدیم الفرصتی کا شکار ہوگئی ہیں کہ عدیم الفرصت بندے کے لئے دھاگا کھول کر یہی ہونا تھا۔ اور بھی کئی محفلین ہیں جن میں سے اکثر کا ذکر تو آپ نے کرہی دیا ہے۔ کیا ہی اچھا ہو اگر سب پرانے محفلین دوبارہ فعال ہوں تو کیا خوب رونق لگے۔
 
فرحت کیانی

بالکل. اگر ایسا ہو جائے تو شاید محفل سے اٹھنے کا خیال ہی کسی کو نہ آئے.
 
فہیم

لائبریرین
ہے نا فہیم؟ اور ان میں آپ بھی شامل ہیں. لگتا ہے اب آپ یہاں صرف فلموں پر تبصرے کرنے آتے ہیں.
کیا کیجئے فرحت آپی۔
بس آج کل یہی ایک شوق رہ گیا ہے جسے تھوڑا ٹائم دے لیتے ہیں۔
تو یہاں آکر بھی اسی پر تھوڑا بہت لکھ مارتے ہیں:)
 
مہ جبین

محفلین
اور یہ بتائیں مہ جبین آنٹی کہاں مصروف ہو گئی ہیں؟ انہیں میرا پیغام پہنچا دیں کہ ان کی بھی غیر حاضریاں بڑھ رہی ہیں.
فرحت کیانی ہمارا تو محفل کے علاوہ بھی رابطہ ہے ، میری کوشش ہوتی ہے کہ اچھے اور مخلص لوگوں کو یاد رکھوں۔
یاد آوری کا شکریہ فرحت چندا
 
قیصرانی

لائبریرین
شمشاد بھائی کا مجھے لگتا ہے کہ کسی بات پر اختلاف ہے ہم سب سے، حالانکہ وہ بتاتے نہیں ہیں لیکن مجھے لگتا ہے محفل میں پھیلتے ہوئے الحاد سے خفا ہیں وہ بھی۔ ان کے بغیر محفل محفل ہی نہیں۔۔۔۔
ہمیں تو لگتا تھا کہ محفل ضرورت سے زیادہ مذہبی ہو رہی تھی ان دنوں، جب وہ چھوڑ کر گئے تھے :)
 
زیک

مسافر
شمشاد بھائی کا مجھے لگتا ہے کہ کسی بات پر اختلاف ہے ہم سب سے، حالانکہ وہ بتاتے نہیں ہیں لیکن مجھے لگتا ہے محفل میں پھیلتے ہوئے الحاد سے خفا ہیں وہ بھی۔
مجھے تو لگتا ہے شمشاد نے دو لاکھ کی بہترین اننگ کھیلنے کے بعد ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا۔
 
کیا الحاد اور کیا مذہب کیا ہم کسی کو اس کے عقیدے کے ساتھ جینے دے سکتے ہیں یا نہیں؟؟ کسی کی رائے کا احترام کیوں نہیں کر لیتے یا لازمی ہے وہ ہماری خواہش کا تابع ہو۔ مرنا سبھی نے ہے۔ وہاں سارا کھرا کھوٹا ہو تو جانا ہے۔۔۔!! یا یہیں حساب لینے ہیں ہم نے!!
 
نوید خان

در حقیقت حسن بھائی اصلاح کے لئے جو ہم نے طریقہ کار اختیار کر رکھا ہے اس میں اصلاح سے زیادہ انسان کی تذلیل کا عنصر بہت بڑھ گیا ہے.
 
یاز

محفلین
یاز بھائی کی آمد و رفت بھی تشویش ناک حد تک کم ہو گئی ہے۔

ویسے درست فقرہ یوں ہو سکتا تھا "یاز بھائی کی آمدورفت بھی تشویش ناک حد تک(زیادہ تھی، غنیمت کہ اب) کم ہو گئی ہے۔
طغرہ (سمجھ نہیں آ رہی کون سا طغرہ چسپاں کروں :thinking2:)

خیر مذاق برطرف۔ یاد رکھنے کا شکریہ بھائی۔ کوشش ہو گی کہ اب یہ تشویش ناکی رونما نہ ہو۔
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
شکرگزار ہوں فرحت کیانی کہ آپ نے مجھے یاد رکھا۔۔۔ گو کہ آپ کا دھاگا بہترین دفاع پہلے حملہ کرنے کی طرز فکر پر ہے۔ اور شاید آپ کی واپسی اس کے بعد بھی نہیں ہوئی۔۔۔ :)
 
بھلکڑ

لائبریرین
جی بالکل. ابھی بہت سے نام باقی ہیں. امن نہیں آ رہیں. حجاب بھی غائب ہیں.
باسم ( بھلکڑ ) تو شاید واقعی راستہ بھول جاتے ہیں. بلال اعظم بھی کم کم آتے ہیں.
@الشفا ، جاوید اقبال بھائی، شیزان یہ لوگ بھی بہت کم دکھائی دیتے ہیں.
:) :) :)
سلام ! فرحت آپا کیسے مزاج ہیں؟ :)
 
Top