السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبارکۃ عارف کریم بھائی!
امید ہے خدا تعالٰی سے کہ آپ بخیرو عافیت ہونگے۔ الحمد اللہ عزوجل آپ کی محنت کو دیکھ کر لگتا ہے کہ آپ دین کے کام میں ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں۔ جبھی تو ساری دنیا نستعلیق فانٹ کے پیچھے پڑی ہے کہ کسی طرح کریکٹر بیس نستعلیق بن جائے۔ قرآنی فانٹ اور وہ بھی برصغیری قرآنی فانٹ کی طرف تو شاید ہی کسی کا دھیان گیا ہو۔ لیکن ماشاء اللہ عزوجل آپ نے اس طرف اچھی پیشرفت کی اور دنیا والوں کو بھی دین کے اس کام کی طرف لائیں۔
بس آپ سے یہ عرض کرنی تھی کہ آپ اپنی فانٹ میں "صلی اللہ علیہ وسلم کے بجائے صرف ""ص"" " یا اسی طرح دیگر جیسے "رح" یا "رض" وغیرہ اکثر لوگ لکھتے ہے ، ان آپشنز کو سرے سے شام ہی نا کیجئے گا۔ کیونکہ علماء کرام دین کے اس کام کی چوری کو سخت گناہ تصور کرتے ہے ۔ حالانکہ دنیا والے نہیں مانتے۔ لیکن ہم نے دنیا والوں کو نہیں بلکہ اللہ اور اس کے رسول عزوجل و صلی اللہ علیک وسلم کو خوش کرنا۔ ان شاء اللہ عزوجل اگر آپ نے یہ مشورہ مان لیا تو قیامت تک آپ کو اور آپ کے دیگر مدد گاروں کو پورا درودوسلام لکھنے پڑھنے کا ثواب ملتا رہے گا جب تک کہ یہ فانٹ چلتا رہا۔ (ان شاء اللہ عزوجل)۔
ایک بار پھر جزاک اللہ خیر۔
والسلام