بیٹا بہت بہت عید مبارک!
ہم بھی دس سال کے ہو گئے ہیں۔
پہلے تیرہ سال کا ہمیں کچھ یا دنہیں۔
اللہ عمر دراز کرے، نصیب اچھے کرے اور ڈھیروں خوشیاں عطا فرمائے۔
سالگرہ کی بہت بہت مبارک ہو نباء بٹیا۔ کہیے کیسے سالگرہ منائی۔ عید بھی اور سالگرہ بھی۔ واہ بھئی واہ۔
شکریہ۔۔۔ آپ کو عید مبارک ۔۔آپ کتنے سال کے ہیں؟
سالگرہ مبارک ہو نباء۔
آپ کو سالگرہ بہت مبارک ہو نباء بیٹا!
بہت شکریہ آپ کی عید کسی گزری؟میں نے بھی لاسٹ عید سیالوکوٹ میں منائی تھی
ماوراء آنٹی شکریہ بہت اچھا کاڑد ہے
محسن، آپ بھی دس سال کے ہو جائیں۔۔ پھر مجھے آپ کے آنٹی کہنے پر بھی کوئی اعتراض نہیں ہو گا۔بھئی یہ تو کمال ہی ہو گیا!
ماورا آنٹی؟ کدھر ہیں بھئي ماورا آنٹی؟
ذرا آئیے گا تو! ادھر خاتون کہنے پر ہا ہا کار مچ جاتی ہے ادھر براہ راست آنٹی
ذرا ماورا آنٹی کو آنے دیجئے ابھی آپ کی خبر لیتی ہیں۔
ہم کو انکل کہہ لیجئے لالا چاچا جو بھی کہہ لیجئے ہم کو کوئی فرق نہیں پڑتا
یہ بیان جوابی حملوں سے بچنے کے لیے ضروری تھا۔
ماورا بھئی آپ سے زیادہ گفت شنید تو نہیں تاہم مذاق کا برا مت مانئے گا آپ کو تو پتہ ہے ہم موقعے کی تلاش میں رہتے ہیں