آج میں‌خوش ہوں

آج میں بے حد خوش ہوں۔
ڈاکٹر فہمیدہ مرزا نے پاکستان کی پہلی خاتون اسپیکر کا حلف اٹھالیا ہے اور بھاری اکثریت سے یعنی دو تہائی اکثریت سے زائد ووٹ لیے ہیں۔
اب فوجی امریت کا دور ختم ہوگیا۔ پی پی پی اور آصف زرداری کی قیادت میں‌ پاکستان ایک نیا روشن دن دیکھ رہا ہے۔
ساتھ ساتھ یہ خیال بھی ارہا ہے کہ کاش متحرمہ زندہ ہوتیں‌تو کیا بات ہوتی۔ مگر جو اللہ کو منظور۔
 
قوم کو ایک اور خوشی مبارک ہو۔
بے نظیر کی شہادت کے صدقے قوم ازادی اور بالادستی کے ایک نئے خواب کی تکمیل دیکھ رہی ہے۔
پی پی پی کی قیادت میں‌پاکستانی قوم یکجا ہے اور صبح نو کا دیدار کررہی ہے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
کریکشن: یہ پیپلز پارٹی کی نہیں بلکہ ایک سیاستی اتحاد کی حکومت ہے۔
 
محمد وارث

لائبریرین
قوم کو ایک اور خوشی مبارک ہو۔
بے نظیر کی شہادت کے صدقے قوم ازادی اور بالادستی کے ایک نئے خواب کی تکمیل دیکھ رہی ہے۔
پی پی پی کی قیادت میں‌پاکستانی قوم یکجا ہے اور صبح نو کا دیدار کررہی ہے۔

جی مجھے بھی آپ کی بات سے اتفاق ہے ڈاکٹر ہمت علی صاحب کہ بے نظیر کی شہادت کے صدقے اب اس قوم کو شاید کچھ امید ہو جائے جمہوریت کی وگرنہ اللہ معاف کرے اگر وہ ہوتیں تو نہ جانے کیا ہوتا۔
 
جی مجھے بھی آپ کی بات سے اتفاق ہے ڈاکٹر ہمت علی صاحب کہ بے نظیر کی شہادت کے صدقے اب اس قوم کو شاید کچھ امید ہو جائے جمہوریت کی وگرنہ اللہ معاف کرے اگر وہ ہوتیں تو نہ جانے کیا ہوتا۔
شکریہ جناب وارث صاحب۔ اپ بزرگ شخصیت ہیں۔
ویسے بے نظیر زندہ ہوتیں‌تو اس سے اچھا ہوتا۔ مگر جو اللہ کو منظور۔
 
محمد وارث

لائبریرین
شکریہ جناب وارث صاحب۔ اپ بزرگ شخصیت ہیں۔
ویسے بے نظیر زندہ ہوتیں‌تو اس سے اچھا ہوتا۔ مگر جو اللہ کو منظور۔

اجی حضرت ہم تو 35 سالہ بزرگ ہیں آپ بھی کچھ اپنی عمر شریف کے دیدار کرانے کی ہمت کیجیئے کہ ہمیں بھی معلوم ہو کہ آپ کے سالہ بچے ہیں ;)

اور بے نظیر کی بابت آپ نے یہ بالکل صحیح کہا کہ اللہ جو بھی کرتا ہے بہتر ہی کرتا ہے۔
 
خرم

محفلین
مفاہمتی آرڈیننس کی شرائط پر ملک واپس آنے والے "صاف و شفاف" لیڈران جو ایک دوسرے کو نا صرف بدعنوان ثابت کرنے پر ایڑی چوٹی کا زور لگاتے تھے بلکہ اس پر اس قوم کے اربوں‌روپے بھی لُٹا بیٹھے اب باہم شیر و شکر ہیں۔ اللہ اللہ۔ آصف و نواز میں سے کم از کم ایک جھوٹا اور چور ہے۔ اور اگر ان میں سے کوئی بھی سچا اور ایماندار ہوتا تو کبھی بھی کسی بھی قیمت پر کسی چور، اُچکے اور اٹھائی گیرے کے ساتھ ہاتھ نہ ملاتا کہ نواز نے آصف کو قید میں ڈالے رکھا اور سیف الرحمان کا نیب بی بی و زرداری کے خلاف مقدمات تیار کرتا اور ان کی بدعنوانیوں‌کی داستانیں تمام عالم میں ثابت کرنے پر روپیہ لُٹاتا رہا۔ آصف نے نواز کے ابا مرحوم کو دفتر سے ڈنڈا ڈولی کرکے اٹھوایا، اس کے اس وقت کے رفیقوں‌کو جیل میں‌ڈالے رکھا، موٹر وے میں بدعنوانیوں کا الزام لگایا، بینکوں‌کو کھا جانے کا الزام لگایا۔ اب یہ دونوں‌چھوٹے بھائی اور بڑے بھائی ہیں۔ ویسے آپس کی بات ہے ہیں چھوٹے اور بڑے بھائی ہی۔ پہلے الگ الگ کھاتے تھے اب مل کر کھائیں گے۔ لیکن امید ہے کہ یہ ساجھا زیادہ دیر چلے گا نہیں کہ شکم سیری دونوں کی فطرت میں نہیں۔
 
اجی حضرت ہم تو 35 سالہ بزرگ ہیں آپ بھی کچھ اپنی عمر شریف کے دیدار کرانے کی ہمت کیجیئے کہ ہمیں بھی معلوم ہو کہ آپ کے سالہ بچے ہیں ;)

اور بے نظیر کی بابت آپ نے یہ بالکل صحیح کہا کہ اللہ جو بھی کرتا ہے بہتر ہی کرتا ہے۔

بزرگ عمر کے حساب سے نہیں کہا تھا۔ بلکہ علمیت کے حوالے سے کہاتھا۔
مطلب یہ تھا کہ علمیت کے حوالے سے کوئی بداخلاقی نہ ہو لہذا جواب کو نرم رکھنے اور بااخلاق رکھنے کو کوشش تھی
جی ہاں‌بے نظیر کی حوالے سے نہیں بلکہ ہر حوالے سے اللہ جو کرتا ہے بہتر ہے۔ یہی ہماراایمان ہے۔
 
ظفری

لائبریرین
ہمت علی ۔۔۔ ڈاکٹرقدیر خان کو بھی رہا کروا کر اپنی خوشی میں اضافہ فرمائیں ۔ آج کل اس غریب کا تو کہیں ذکر بھی نہیں ہے ۔ ;)
 
Top