ربیع م
محفلین
آج کادن تاریخ کے آئینہ میں
مراد خان ثالث کی وفات:
8 جمادی الاول 1003 ہجری بمطابق 19 جنوری 1595 سلطان مراد خان ثالث مملکت عثمانیہ کے 13 ویں سلطان اور چوتھے خلیفہ 21 سال حکومت کرنے کے بعد 50 سال کی عمر میں وفات پا گئے۔
امام محمد عبدہ کی وفات:
8 جمادی الاول 1323 ہجری بمطابق 11 جولائی 1905 استاذ محمد عبدہ مصر میں الاصلاح تحریک کے رہنماء کی وفات ہو گئی یہ البحیرۃ ضلع کی ایک بستی میں پیدا ہوئے الجامع احمدی اور پھر الازہر سے تعلیم حاصل کی ، جمال الدین افغانی کے ساتھی رہے اور ان کی شاگردی بھی اختیار کی ،انگریز کے خلاف عرب تحریک میں حصہ لیا اور مصر سے بیروت جلاوطن کر دئیے گئے ، واپسی کے بعد انھیں مصر کا مفتی تعینات کر دیا گیا اور مصر میں الاصلاح تحریک کی قیادت کی ۔
پہلی اسرائیلی حکومت کی تشکیل:
8 جمادی الاول 1368 ہجری بمطابق 8 مارچ 1949 ڈیوڈ بن گوریان کی سربراہی میں 1948 میں اسرائیل کے قیام کے اعلان کے بعد پہلی اسرائیلی حکومت کا قیام عمل میں آیا، بن گوریان صہیونی 1886 کو پولینڈ میں پیدا ہوا ، یہ اسرائیل کی لیبر پارٹی کے رہنماؤں اور مؤسسین میں سے ایک تھا اور اسی نے اسرائیل کے قیام کا اعلان کیا ، 1973 میں اس کی وفات ہوئی اس نے یہودی وطن کے حصول اور عبرانی مملکت کے حوالے سے دسیوں کتب اور تاریخی مباحث تحریر کئے۔
محدث احمد البنا کی وفات:
8 جمادی الاول 1378 ہجری بمطابق 19 نومبر 1958 مصر میں 14 ویں صدی ہجری (20 ویں صدی ) کے عظیم محدث احمد عبدالرحمٰن البنا کی وفات ہوئی یہ حسن البناء شہید کے والد تھے ان کی کتاب بہت مشہور ہے۔
حمزہ فتح اللہ لغوی کی وفات:
8 جمادی الاول 1336 ہجری بمطابق19 فروری 1918 لغت کے بڑے امام الشیخ حمزۃ فتح اللہ کی وفات ہوئی یہ 1266 ہجری بمطابق 1849 مصر کے ضلع البحیرۃ کے علاقے ادکو میں پیدا ہوئے قرآن حفظ کیا اور الازہر میں تعلیم حاصل کی اس کے بعد صحافت کے میدان کا رخ کیا اور البرہان رسالہ اور پھر الاعتدال کا اجراء کیا پہلے لینگوئج کالج اور پھر دارلعلوم میں مدرس رہے ان کی مشہور کتابیں المواهب الفتحية في علوم اللغة العربية اور ورسالة في المفردات الأعجمية ہیں۔