آج کا اقبال دے ، فردا کی بھی خیرات دے (حمد)

عاطف بٹ

محفلین
آج کا اقبال دے ، فردا کی بھی خیرات دے
ماضیِ مرحوم پر تالافیِ مافات دے

میں کہ راضی ہوں تو رکھے مجھ کو جس بھی حال میں
اب یہ تیری ہے رضا، تو جیت دے یا مات دے

میں تجھے ہوں ڈھونڈتا، ملتا نہیں تیرا پتہ
کیسے پاؤں میں تجھے، تو مجھ کو کچھ آیات دے

میں کہ تشنہ پھر رہا ہوں دشتِ ہست و بود میں
مجھ کو ساگر کا پتہ، اے خالقِ آنات دے

ہے یہ دورِ نفسا نفسی، ہر کوئی ہے محوِ ذات
تو مجھے اس دور میں، احساس دے، جذبات دے

عاؔطفِ بےآسرا کا بن ترے کوئی نہیں
اے مرے مولا تو میرا ہر گھڑی میں سات دے​
 
خوب حمد لکھی ہے جناب۔۔۔
ایمان تازہ ہوگیا۔۔۔
رب کریم سے مانگنے کی لذت کی بات ہی اور ہے۔۔۔۔

”تالافی“ غلط ہے، تلافی ہوتا ہے۔ ت کو کھینچنا درست نہیں۔
 
عاطف بٹ

محفلین
خوب حمد لکھی ہے جناب۔۔۔
ایمان تازہ ہوگیا۔۔۔
رب کریم سے مانگنے کی لذت کی بات ہی اور ہے۔۔۔ ۔

”تالافی“ غلط ہے، تلافی ہوتا ہے۔ ت کو کھینچنا درست نہیں۔
جزاک اللہ خیراً
تلافی کو تالافی ضرورتِ شعری کے تحت باندھا جاسکتا ہے۔ میں نے ایسی مثال بھی دیکھی ہے۔
 
شکریہ
جی بالکل قافیے کی پابندی کو مقطع میں ملحوظ رکھا گیا ہے۔ ضرورتِ شعری کے تحت ہاتھ کو ہات اور ساتھ کو سات باندھ لینا مستعمل ہے۔
مگر لکھنا ”ساتھ“ ہی چاہیے۔
”گھڑی میں سات“ کا تو کچھ اور مطلب نکلتا ہے۔ :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
مات کے ساتھ جیت کے بجائے ۔فتح پر غور کیا جاسکتا ہے۔۔
میں تجھے ہوں ڈھونڈتا۔ یہاں تھوڑی سی ترتیب سے ذرا روانی پر اثر پڑ رہا ہے۔ مثلاً ۔یہاں ترتیب سادہ رکھی جائے تو ؟جیسےکہ۔۔۔ ۔ ڈھونڈتاہوں میں تجھے۔
ویسے مناجات بہت اچھی لگی۔
 
عاطف بٹ

محفلین

عاطف بٹ

محفلین
مات کے ساتھ جیت کے بجائے ۔فتح پر غور کیا جاسکتا ہے۔۔
میں تجھے ہوں ڈھونڈتا۔ یہاں تھوڑی سی ترتیب سے ذرا روانی پر اثر پڑ رہا ہے۔ مثلاً ۔یہاں ترتیب سادہ رکھی جائے تو ؟جیسےکہ۔۔۔ ۔ ڈھونڈتاہوں میں تجھے۔
ویسے مناجات بہت اچھی لگی۔
جزاک اللہ خیراً
جی بالکل درست نشاندہی کی آپ نے! :)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
اس عشق کی تالافیِ مافات دیکھنا
رونے کی حسرتیں ہیں جب آنسو نہیں رہے
معذرت کہ شاعر کا نام معلوم نہیں۔
مجھے تو یہاں بھی تلافی ہی درست لگ رہا ہے اور تالافی کے رعایت کے لیے زبر دستی تمدید کر نا بیجا محسوس ہو رہا ہے۔مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن پر تقطیع کر کے دیکھیے۔ اور ماہرین کی رائے بھی لےنا بہتر ہے۔شاعر کا نا بھی کسی حجت کے لیے اہم ہو گا۔
مف ۔۔۔عو۔۔۔ل فا۔۔۔۔۔علا۔۔۔ت مَ ۔۔۔۔۔۔فاعیل۔۔۔ فاعلن۔۔22121211221212
اس۔ ۔۔عش۔۔۔ق کی ۔۔۔تلا۔۔۔فی ۔ ء۔۔۔۔۔۔مافات۔۔۔دیکھنا
 
مجھے تو یہاں بھی تلافی ہی درست لگ رہا ہے اور تالافی کے رعایت کے لیے زبر دستی تمدید کر نا بیجا محسوس ہو رہا ہے۔مفعول فاعلات مفاعیل فاعلن پر تقطیع کر کے دیکھیے۔ اور ماہرین کی رائے بھی لےنا بہتر ہے۔شاعر کا نا بھی کسی حجت کے لیے اہم ہو گا۔
مف ۔۔۔ عو۔۔۔ ل فا۔۔۔ ۔۔علا۔۔۔ ت مَ ۔۔۔ ۔۔۔ فاعیل۔۔۔ فاعلن۔۔22121211221212
اس۔ ۔۔عش۔۔۔ ق کی ۔۔۔ تلا۔۔۔ فی ۔ ء۔۔۔ ۔۔۔ مافات۔۔۔ دیکھنا
متفق۔۔۔۔
اس شعر میں بھی تلافی ہے نہ کہ تالافی۔۔۔
 
متفق۔۔۔ ۔
اس شعر میں بھی تلافی ہے نہ کہ تالافی۔۔۔
متفق! اور اپنی غلطی بھی تسلیم کرتا ہوں۔ میں مطلع کا مصرعۂ ثانی بھی تبدیل کرتا ہوں۔
 
Top