ملائکہ
محفلین
میں نے بھی بلاگ بنایا ہے اردو نہیں ہے پر ہے تو نا۔۔۔ اس میں میکرونی کی ریسپی:
http://food-on-mood.blogspot.com/2014/01/vegetable-chicken-macroni.html
http://food-on-mood.blogspot.com/2014/01/vegetable-chicken-macroni.html
ہو نہار بروا کے چکنے چکنے پاتمیرے خاندان سے ایک ننھے سے ساتھی نے بھی بلاگنگ کی دنیا میں قدم رکھا ہے اور ان کا مقصد پاکستان کے قدرتی حسن کو دنیا کے سامنے لانا ہے۔ ان کے والد ایک معروف سیاح اور سفرنامہ نگار ہیں اور کئی دہائیوں کی سیاحت کے دوران حسین لمحات کو اپنے کیمروں میں قید کرتے رہے ہیں۔ اب ان کے صاحبزادے نے اپنے والد کی فوٹوگرافی کو منظر عام پر لانے کا بیڑہ اٹھایا ہے۔
وہ بہت تیزی سے اپنے تصاویر کے مجموعے میں سے خوبصورت تصاویر پیش کرتے جا رہے ہیں۔ امید ہے آپ لوگوں کو پسند آئیں گی۔
اس سلسلے میں اپنی پسندیدگی کا اظہار تبصروں کے ذریعے کیجیے اور بلاگنگ کی دنیا کے اس ننھے مہمان کو درج ذیل ربط (link) پر خوش آمدید کہیے۔
عکس
میرے ناقص علم کے مطابق تو معاشرے کے مسائل حقوق العباد اور قانون کے احترام سے حل ہوتے ہیں۔ مذہب کو جہاں فرقہ واریت اور قتل و غارت گری کا حیلہ بنا لیے جائےوہاں لوگ حقوق اللہ کے ذریعے محض اپنی اپنی جنت کا ٹکٹ خریدتے ہیں۔ہمارے معاشرے میں بہت سے مسائل ہیں بلکہ معاشرہ مسائلستان بنا ہوا ہے۔ کوئی بھی موسم ہو، کوئی بھی مہینہ ہو ہمیں سارا سال ان مسائل کے ساتھ نپٹتے اور لڑتے گزارنا پڑتا ہے۔ ہمارے معاشرے میں موجود یہ مسائل ہمارے معاشرے میں انصاف کے نا پید ہو جانے کی وجہ سے ہیں۔ اور انصاف نہ ہونے کی وجہ ہر کوئی انفرادی طور پر زمہ دار ہے۔ جب تک حقوق اللہ بہتری سے انجام نہیں دئیے جاتے تب تک معاشرے میں انصاف نہیں آئے گا۔ اور جب تک انصاف نہیں آئے گا ہمیں ان مسائل کا سامنا کرتے رہنا ہو گا۔
تفصیل:معاشرتی برائیاں اور اردو بلاگرز کی ذمہ داریاں